کراچی میں پاک فضائیہ کا طیارہ بس ٹرمینل پر جا گرا
کراچی میں پاک فضائیہ کا طیارہ بس ٹرمینل پر جا گرا
پاک فضائیہ کے ماہرین نے طیارے کو حادثے کی وجوہات کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز
کراچی: بلدیہ ٹاؤن کے علاقے یوسف گوٹھ میں حب ریور روڈ پر پاک فضائیہ کا مشاق طیارہ بس ٹرمینل پر گر کر تباہ ہو نے سے پائلٹ اور معاون سمیت 4 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فضائیہ کا تربیتی طیارے نے پی اے ایف بیس مسرور سے اڑان بھری اور بلدیہ ٹاؤن کے علاقے یوسف گوٹھ میں حب ریورروڈ پر واقع بس ٹرمینل پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ اور معاون سمیت 4 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد بس ٹرمینل میں زور دار دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس نے 4 بسوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ایس پی بلدیہ ٹاؤن کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے حادثے کے بعد قریبی آبادی کو خالی کرا لیا ہے جب کہ حب ریور روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر کے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ابتدائی طور پر طیارے کے حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں ہیں تاہم پاک فضائیہ کے ماہرین نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ دوسری جانب پاک فضائیہ کی جانب سے طیارے کے حادثے میں پائلٹ یا کسی اور فرد کے جاں بحق ہونے کی تاحال تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
[link]http://www.express.pk/story/259629/[/link]
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: کراچی میں پاک فضائیہ کا طیارہ بس ٹرمینل پر جا گرا
یہ تو کوئٹہ کی گاڑیوں کا بس اڈہ ہے. پتہ نہیں کتنا نقصان ہوا ہوگا.
اللہ حفاظت فرمائے.
بہت پریشان کن خبر ہے.
اللہ حفاظت فرمائے.
بہت پریشان کن خبر ہے.
Re: کراچی میں پاک فضائیہ کا طیارہ بس ٹرمینل پر جا گرا
اللہ رب العزت مرحومین کی مغفرت فرمائے (آمین)
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا