الطاف حسین کو گرفتار کرنے کی اطلاع سے حصص مارکیٹ میں بھونچال
الطاف حسین کو گرفتار کرنے کی اطلاع سے حصص مارکیٹ میں بھونچال
بیشترکمپنیوں کی قیمتیں گرگئیں، سرمایہ کاروں کو67 ارب 92 کروڑ 87 لاکھ روپے کا نقصان، کاروباری حجم 18 فیصد زائد،31 کروڑ 99 لاکھ حصص کے سودے۔
کراچی: کراچی اسٹاک ایکس چینج میں منگل کوابتدائی اوقات میں رونما ہونے والی149 پوائنٹس تیزی متحدہ کے قائد الطاف حسین کی گرفتاری کی خبرسے بدترین مندی میں تبدیل ہوگئی اور چند لمحوں کے اندر مارکیٹ میں ایسی صورتحال پیدا ہوگئی کہ بھونچال آگیا ہو اور صرف 10 منٹ کے اندر 788 پوائنٹس کی خطرناک مندی رونما ہوئی تاہم متحدہ کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس اختتامی لمحات میں انسٹیٹیوشنزکی سپورٹ نے مندی کی شدت میں کمی کا باعث بنی۔
ماہرین اسٹاک وتاجران کا کہنا تھا کہ آئندہ سیشنز میں حصص کی تجارتی سرگرمیوں کا دارومدار شہر کے حالات پر ہوگا، اگر حالات بہتر رہے تو مارکیٹ میں بھی بہتری کے آثارنمایاں ہوں گے، ٹریڈنگ کے دوران مقامی کمپنیوں اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے مجموعی طور پر1 کروڑ6 لاکھ57 ہزار673 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا جبکہ غیرملکیوں کی جانب سے66 لاکھ96 ہزار540 ڈالر، بینکوں و مالیاتی اداروں کی جانب سے13 لاکھ43 ہزار611 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے13 لاکھ68 ہزار379 ڈالر، این بی ایف سیز کی جانب سے2 لاکھ 48 ہزار413 ڈالراور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے10 لاکھ731 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی۔
مجموعی طور پر مندی کے باعث کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس284.87 پوائنٹس کی کمی سے 29504.98 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس187.28 پوائنٹس کی کمی سے 20226.78 اور کے ایم آئی30 انڈیکس208.76 پوائنٹس کی کمی سے 47004.42 ہوگیا، مندی کے باعث 70.80 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئین جبکہ سرمایہ کاروں کے 67 ارب 92 کروڑ 87 لاکھ 81 ہزار408 روپے ڈوب گئے۔
کاروباری حجم پیر کی نسبت 18.25فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر31 کروڑ99 لاکھ76 ہزار570 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار387 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 98 کے بھاؤ میں اضافہ، 274 کے دام میں کمی اور15 کی قیمتوں میں استحکام رہا، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے بھاؤ44 روپے بڑھ کر924 روپے اور فضل ٹیکسٹائل کے بھاؤ 40.01 روپے بڑھ کر840.23 روپے ہوگئے جبکہ سینوفی ایونٹیز کے بھاؤ 48.50 روپے کم ہوکر 921.50 روپے اور انڈس ڈائینگ کے بھاؤ47.02 روپے کم ہوکر893.48 روپے ہوگئے۔
[link]http://www.express.pk/story/259727/[/link]
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: الطاف حسین کو گرفتار کرنے کی اطلاع سے حصص مارکیٹ میں بھو
کوئی بھی بڑی خبر آنے سے حصص مارکیٹ متاثر ہو جاتی ہے.
سرمایہ کار ڈر جاتے ہیں.
سرمایہ کار ڈر جاتے ہیں.
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22226
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: الطاف حسین کو گرفتار کرنے کی اطلاع سے حصص مارکیٹ میں بھو
جب اپنا سرمایہ سٹے بازی پر لگائیں گے تو ایسا تو ہو گا ہی.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Re: الطاف حسین کو گرفتار کرنے کی اطلاع سے حصص مارکیٹ میں بھو
کیا حصص مارکیٹ میں کام یا شیئرز وغیرہ کا کام ٹھیک نہیں؟
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: الطاف حسین کو گرفتار کرنے کی اطلاع سے حصص مارکیٹ میں بھو
اس کام کی شرعی حیثیت پر جامعہ دارالعلوم کراچی کا فتویٰ پڑھ لیں. اس میں تفصیل ہے. علی الاطلاق جائز یا ناجائز نہیں کہا جا سکتا.
Re: الطاف حسین کو گرفتار کرنے کی اطلاع سے حصص مارکیٹ میں بھو
حصص مارکیٹ کے بارے کوئی تفصیلی مضمون ؟ یہ کیا ہے کس طرح ان کا کام کاروبار ہوتا ہے ؟
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: الطاف حسین کو گرفتار کرنے کی اطلاع سے حصص مارکیٹ میں بھو
تفصیلی مضامین تو بہت ہیں. البتہ شرعی حکم یہاں دیکھیں
[link]http://www.darulifta-deoband.org/showus ... %3C%2Fl%3E[/link]
[link]http://www.darulifta-deoband.org/showus ... %3C%2Fl%3E[/link]
Re: الطاف حسین کو گرفتار کرنے کی اطلاع سے حصص مارکیٹ میں بھو
شکریہ شعیب صاحب
Re: الطاف حسین کو گرفتار کرنے کی اطلاع سے حصص مارکیٹ میں بھو
شیئرنگ کے لیے شکریہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا