سب سے زیادہ خوش رہنے والی اقوام

ملکی اور غیرملکی واقعات، چونکا دینے والی خبریں اور کچھ نیا جو ہونے جا رہا ہے
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

سب سے زیادہ خوش رہنے والی اقوام

Post by محمد شعیب »

خوش رہنے والی اقوام کی فہرست میں پیراگوائے پہلے اور پاکستان 117ویں نمبر پر
واشنگٹن: گیلپ انٹرنیشنل نے دنیا بھرمیں خوش رہنے والے ممالک کی فہرست جاری کردی ہے جس میں پیراگوائے کا پہلا جبکہ پاکستان کا 117 نمبر ہے۔
گیلپ انٹرنیشنل کی جاری کردہ فہرست میں حیران کن طور پر پہلی 10 خوش رہنے والی اقوام میں سے 9 کا تعلق لاطینی امریکا سے ہے، خوش رہنے لوگوں کی اس فہرست میں گزشتہ 2 سال سے براجمان پیراگوائے اس سال بھی پہلے نمبر ہے جبکہ اہل پاناما دوسرے اور گوئٹےمالا کے باسی تیسرے نمبر پر ہیں۔ فہرست کے مطابق متحدہ عرب امارات کا 15واں، کینیڈا کا 16واں، آسٹریلیا کا 18واں، دنیا میں سب سے زیادہ خوش سمجھے جانے والے امریکیوں کا 24واں اور چین کا 31واں نمبر ہے۔
گیلپ کے اس تازہ سروے میں بھارت کو خوش رہنے والی قوم میں 78ویں نمبر پر ٹھہرایا گیا ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ پاکستان اس فہرست میں افغانستان سے بھی پیچھے چلا گیا ہے اور خوش رہنے والی اقوام میں افغانی 92ویں نمبر پرہیں۔ دنیا میں سب سے کم خوش رہنے والی قوم شام بتائی گئی ہے جہاں جاری کشیدگی نے اہل شام کی زندگی عذاب بنادی ہے اور 138 ممالک کے سروے میں اس کا آخری نمبر ہے۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: سب سے زیادہ خوش رہنے والی اقوام

Post by چاند بابو »

افسوس کا مقام یہ ہے کہ ہمارے حکمرانوں‌نے ہمیں‌اس نہج تک پہنچایا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: سب سے زیادہ خوش رہنے والی اقوام

Post by افتخار »

ہمارے ملک میں ہر بندہ پریشان ھے
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: سب سے زیادہ خوش رہنے والی اقوام

Post by محمد شعیب »

جس ملک میں بجلی پانی گیس کچھ بھی نہ ہو وہ قوم کیاخوش ہوگی ؟؟
Post Reply

Return to “منظر پس منظر”