لو جی جیو نیوز نے پولیس بھی خرید لی

ملکی اور عالمی‌ سیاست پر ایک نظر
Post Reply
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

لو جی جیو نیوز نے پولیس بھی خرید لی

Post by محمد اسفند »

اسلام آباد: سیشن کورٹ نے قومی سلامتی کے سب سے بڑے حساس ادارے کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر میر شکیل الرحمان، جنگ اور جیو کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے سیشن کورٹ میں ایڈوکیٹ آفتاب احمد ورک نے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا کہ میر شکیل الرحمان اور جنگ، جیو کی انتظامیہ نے قومی سلامتی کے اداروں کو نقصان پہنچایا جب کہ آئی ایس آئی کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے بھارتی ایجنڈے پر کام کیا لہذا ان کے خلاف مقدمہ درج درج کیا جائے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ درخواست کی سماعت کے بعد عدالت نے تھانہ اسلام پورہ کو جنگ، جیو اور اس کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے مقدمے کی کاپی عدالت میں جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب عدالتی حکم کے بعد جب درخواست گزار مقدمہ درج کروانے تھانہ اسلام پورہ پہنچا تو انہیں تھانے میں داخل ہی نہیں ہونے دیا گیا جب کہ تھانے کا مرکزی دروازہ بند کرکے ایس ایچ او سمیت تمام پولیس اہلکار غائب ہوگئے جس پر درخواست گزار نے تھانے کے باہر شدید احتجاج کیا۔
اس سے قبل اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کی عدالت میں ارشد بھٹی نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے عدالت کے واضح احکامات کے باوجود میر شکیل الرحمان اور عامرمیر کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا اور اب بھی پولیس مقدمے کے اندراج کے لئے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے، اس لئے وہ قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے دوبارہ عدالت آئے ہیں۔ عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد ایس ایچ او مارگلہ پولیس اسٹیشن کو کل طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے مدعی کی درخواست پر ہفتے کے روز آئی ایس آئی کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر جنگ گروپ اور جیو کے مالک میر شکیل الرحمان اور صحافی حامد میر کے بھائی عامرمیر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: لو جی جیو نیوز نے پولیس بھی خرید لی

Post by یاسر عمران مرزا »

جیو والوں نے کیا خریدنا ہے، ریاستی حکومت ہی چولیں مارنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی، ایک اینٹی پاکستان صحافی کو اتنے بڑے بڑے عہدے دے رکھے ہیں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: لو جی جیو نیوز نے پولیس بھی خرید لی

Post by چاند بابو »

بس یہاں وہ سب کچھ ہوتا ہے جس سے انکل ٹام خوش ہوتے ہیں.
اس میں چاہے حکومت ہو عدلیہ ہو آپوزیشن ہو یا پھر ادارے ہوں سب کا قبلہ ایک ہی سمت ہے.
جیو اور جنگ گروپ کی پاکستان دشمنی کی پالیسی کسی سے ڈھکی چھپی نہ آج ہے اور نا کل تھی.
مگر مجال ہے اگر کوئی حکومتی ادارہ اس کے خلاف کوئی ایکشن لے تو.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: لو جی جیو نیوز نے پولیس بھی خرید لی

Post by یاسر عمران مرزا »

چاند بابو wrote:بس یہاں وہ سب کچھ ہوتا ہے جس سے انکل ٹام خوش ہوتے ہیں.
اس میں چاہے حکومت ہو عدلیہ ہو آپوزیشن ہو یا پھر ادارے ہوں سب کا قبلہ ایک ہی سمت ہے.
جیو اور جنگ گروپ کی پاکستان دشمنی کی پالیسی کسی سے ڈھکی چھپی نہ آج ہے اور نا کل تھی.
مگر مجال ہے اگر کوئی حکومتی ادارہ اس کے خلاف کوئی ایکشن لے تو.
معذرت کے ساتھ چاند بابو بھائی. میاں نواز شریف صاحب فرما رہے ہیں کہ جیو کو بند کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: لو جی جیو نیوز نے پولیس بھی خرید لی

Post by چاند بابو »

جی بالکل اگر آپ نے غور سے پڑھا ہے تو میں نے بھی تقریبا یہی کچھ لکھا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: لو جی جیو نیوز نے پولیس بھی خرید لی

Post by یاسر عمران مرزا »

چاند بابو wrote:جی بالکل اگر آپ نے غور سے پڑھا ہے تو میں نے بھی تقریبا یہی کچھ لکھا ہے.
:lol:

او کے جناب
Post Reply

Return to “سیاست”