باکسرعامر خان نے ’’لوئس کولازو‘‘ کو شکست دیدی

کھیل کے میدان سے تازہ ترین معلومات، تبصرے اور تجزیئے ، کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، باسکٹ بال، گالف، سنوکر،کبڈی، کشتی اور بہت کچھ
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

باکسرعامر خان نے ’’لوئس کولازو‘‘ کو شکست دیدی

Post by محمد شعیب »

پاکستانی نژازدبرطانوی باکسرعامر خان ’’لوئس کولازو‘‘ کو ہرا کر ویلٹر ویٹ چیمپئن بن گئے
Image

لاس ویگاس: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان امریکی مکے باز لوئس ’’کولازو‘‘ کو ہرا کر ویلٹر ویٹ چیمپئین بن گئے۔
امریکی شہر لاس ویگاس میں ہونے والے اس مقابلے میں عامر خان پہلے راؤنڈ سے ہی اپنے حریف پر حاوی رہے اور تقریبا ہر راؤنڈ میں انھوں نے اپنے حریف پر برتری حاصل کی۔ صرف آٹھویں راؤنڈ میں کولازو نے عامر کے خلاف ایک پوائنٹ زیادہ حاصل کیا۔ 12ویں راؤنڈ میں عامر اپنے مخالف کے تابڑ توڑ حملوں پر گرے بھی لیکن انہوں نے پوائنٹس نہیں گنوائے۔ عامر کے لئے 10واں راؤنڈ بہت سود مند ثابت ہوا جس میں انھوں نے 3 پوائنٹس زیادہ حاصل کئے۔ 12 راؤنڈز تک کسی بھی باکسر نے ہمت نہ ہاری جس پر فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد پر کیا گیا۔ عامر خان کو تمام ججوں نے کامیاب قرار دیا۔ دو ججوں نے انھیں 104 کے مقابلے میں 119 پوائنٹس دیئے جبکہ ایک جج نے انہیں 106 کے مقابلے 117 پوائنٹس دیئے، اس طرح عامر خان نے عالمی چیمپئن شپ ویلٹر ویٹ کا ٹائیل اپنے نام کرلیا۔
مقابلے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں،کولازو کو شکست دینے کے لئے سخت ٹریننگ کی۔ اس کامیابی پر وہ اپنے کوچنگ اسٹاف، والدین اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ان کی بھرپور حمایت کی۔
واضح رہے کہ دو بارعالمی چیمپيئن رہنے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ایک برس بعد باکسنگ رنگ میں اترے تھے اور ویلٹر ویٹ کیٹیگری میں یہ ان کا پہلا مقابلہ تھا۔
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: باکسرعامر خان نے ’’لوئس کولازو‘‘ کو شکست دیدی

Post by افتخار »

معلومات فراہم کرنے کا بہت شکریہ.
Post Reply

Return to “کھیل کھلاڑی”