روس کا امریکہ کو چیلنج

ملکی اور عالمی‌ سیاست پر ایک نظر
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

روس کا امریکہ کو چیلنج

Post by میاں محمد اشفاق »

روس کا امریکہ کو چیلنج
Image
روس کے نائب وزیراعظم دمتری روگوزن نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے ہماری خلائی صنعت پر عائد پابندیاں خود ان کی خلائی نوردی پر بھی منفی اثرات مرتب کریں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ٹویٹر کے ذریعے کیا۔ دمتری روگوزن نے امریکی پابندیوں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ حالیہ پابندیوںکے بعد ان کی تجویز ہے کہ امریکہ کو اب اپنے خلانورد انٹرنیشنل سپیس اسٹیشن بھیجنے کے لئے ترپال یا کینوس کی چادر استعمال کرنی چاہیے تاکہ ناسا خلانورد اچھال کر انٹرنیشنل سپیس اسٹیشن پر بھیج سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان پابندیوں کا ناسا اور یورپ پر بھی منفی اثر مرتب ہوگا، امریکہ کا مقصد صرف ہمیں خلا کے لئے خدمات فراہم کرنے والی مارکیٹ سے الگ کرنا ہے اور اگر سچ بولا جائے تو میں ان پابندیوں سے عاجز آ چکا ہوں۔ وہ یہ نہیں سمجھتے کہ ان پابندیوں کے منفی اثرات خود ان پر بھی مرتب ہوں گے۔ واضح رہے کہ یورپی سیٹلائٹس اور ناسا کے خلابازوں کو خلا میں بھیجنے کے لئے روسی ساختہ راکٹ ہی استعمال ہوتے ہیں اور یوکرائن کے بحران کے بعد امریکہ نے روس پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ دوسری جانب امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان جین پساکی نے کہا ہے کہ روگوزن کو بطور ٹیم نہیں بلکہ انفرادی حیثیت میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: روس کا امریکہ کو چیلنج

Post by محمد شعیب »

روس اور امریکہ کی جنگ شروع ہوئی تو اس کی لپیٹ میں ساری دنیا آئے گی.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: روس کا امریکہ کو چیلنج

Post by چاند بابو »

اب ان کی جنگ نہیں ہو گی.
کیونکہ اب جنگ صرف اور صرف اسلام اور مسلمان کے خلاف رہ گئی ہے.
یہ پابندیاں یہ مقابلے بازی صرف اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے ہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: روس کا امریکہ کو چیلنج

Post by اضواء »

جی ہاں اب جنگ صرف اور صرف اسلام اور مسلمان کے خلاف رہ گئی ہے
. کیونکہ ہار کسی بھی ایک مسلم کی ہو پر جیت تو اُنھی کی ہوگی
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “سیاست”