جہیز: سسرالیوں نے بہو کا گردہ ہی اپنے بیمار بیٹے کودلوا ڈالا

ملکی اور غیرملکی واقعات، چونکا دینے والی خبریں اور کچھ نیا جو ہونے جا رہا ہے
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

جہیز: سسرالیوں نے بہو کا گردہ ہی اپنے بیمار بیٹے کودلوا ڈالا

Post by محمد شعیب »

بھارت میں جہیز کی رقم پوری کرنے کیلئے سسرالیوں نے بہو کا گردہ ہی اپنے بیمار بیٹے کودلوا ڈالا
گردہ دینے کے باوجود بھی پونم کے سسرالی اس پر ظلم سے باز نہ آئے جس پر خاتون نے خود کشی کرلی
رانچی: بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں جہیز کی رقم پوری کرنے کے لئے سسرالیوں نے بہو کا گردہ ہی اپنے بیمار بیٹے کودلوا ڈالا تاہم اس کے باوجود بھی وہ اس پر ظلم سے باز نہ آئے جس پر خاتون نے خود کشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ ے مطابق ریاست جھاڑ کھنڈ کے ضلع کوردما سے تعلق رکھنے والے برہن بھارتی نے 2006 میں اپنی بیٹی پونم کی شادی ایک لاکھ 60 ہزار روپے نقد جہیز کی ادائیگی کی یقین دہانی پر ضلع ہزاری باغ کے سداما گیری سے کی تاہم وہ شادی کے وقت ایک لاکھ 31 ہزار روپے ہی دے پایا، پونم کے سسرالی 25 ہزار روپے کے لئے اس کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔ 6 ماہ قبل جب اس کے شوہر کے دونوں گردے ناکارہ ہو تو پونم نے اپنی ساس سے تحریری معاہدہ کیا کہ وہ سداما کو گردہ عطیہ کرے گی اور بدلے میں کبھی جہیز کی رقم کا تقاضا نہیں کیا جائے گا۔
گردہ ملنے کے بعد بھی پونم کے سسرالی اس کے والدین سے رقم کے تقاضے سے باز نہ آئے، حالات سے تنگ پونم نے روز روز سسرالیوں کے ہاتھوں مار کھانے کے بجائے زندگی ہی کے خاتمے کا فیصلہ کرلیا اور اپنے آپ کو آگ لگادی، پونم کو تشویشناک حالت میں اپستال لایا گیا جہاں کئی روز زندگی اور موت کی کشمش میں رہنے کے بعد دم توڑ گئی لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ بیان بھی دے گئی اس کے ذمہ دار اس کے سسرالی ہیں تاہم پولیس نے پونم کے بیان اور اس کے باپ کی رپورٹ کے باوجود ابھی تک کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا۔
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: جہیز: سسرالیوں نے بہو کا گردہ ہی اپنے بیمار بیٹے کودلوا

Post by یاسر عمران مرزا »

افسوس ناک خبر، لیکن بھارت میں یہ رواج بڑی مضبوطی سے قائم ہے کہ پیسے دے کر داماد کو خریدنا پڑتا ہے.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: جہیز: سسرالیوں نے بہو کا گردہ ہی اپنے بیمار بیٹے کودلوا

Post by محمد شعیب »

پاکستان میں بھی جہیز کی وجہ سے بڑے افسوسناک واقعات ہوتے ہیں.
اللہ ہم سب کو ہدایت دے.
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: جہیز: سسرالیوں نے بہو کا گردہ ہی اپنے بیمار بیٹے کودلوا

Post by اضواء »

اللھم آمین
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “منظر پس منظر”