پوری ٹیم 3 رنز پر آؤٹ

کھیل کے میدان سے تازہ ترین معلومات، تبصرے اور تجزیئے ، کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، باسکٹ بال، گالف، سنوکر،کبڈی، کشتی اور بہت کچھ
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

پوری ٹیم 3 رنز پر آؤٹ

Post by محمد شعیب »

انگلش کلب کی پوری ٹیم 3 رنز پر آؤٹ ہوگئی
Image
ابتدائی 9 بلے باز بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے اور آخری بلے باز موسن ایک رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے
--------------------------------------------------------------
لندن: انگلینڈ میں کھیلی جانے والی چیشائر لیگ کے میچ میں ایک کلب نے 3 رنز پر آؤٹ ہو کر کم ترین مجموعی اسکور پر آؤٹ ہونے کا انوکھا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
چیشائر لیگ کے تیسرے ڈویژن میچ میں ہاسلینگٹن کلب نے مخالف کلب ورال کو جیت کے لئے 109 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں ورال کلب کی پوری ٹیم صرف 3 رنز ہی بنا سکی، حیران کن بات یہ ہے کہ ان تین رنز میں سے 2 ایکسٹرا تھے اور صرف ایک رنز بیٹ کی مدد سے بنایا گیا جبکہ ابتدائی 9 بلے باز بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے اور آخری بلے باز موسن ایک رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ورال کلب کے 6 کھلاڑی کلین بولڈ جبکہ 2 کیچ آؤٹ اور 2 بلے باز ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، ہاسلینگٹن کی جانب سے بین اِسٹیڈ نے ایک رن دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں اور ٹام گلیڈ ہل نے بغیر کسی رنز کے 4 کھلاڑیوں کو گراؤنڈ بدر کیا۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پوری ٹیم 3 رنز پر آؤٹ

Post by چاند بابو »

کمال ہے.
کہیں‌وہ رگبی کی ٹیم کرکٹ‌کھیلنے تو نہیں‌پہنچ گئی تھی.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: پوری ٹیم 3 رنز پر آؤٹ

Post by یاسر عمران مرزا »

3 میں سے 2 ایکسٹرا تھے ؟ h;a;h;a
Post Reply

Return to “کھیل کھلاڑی”