کیا سسٹم سدھرے گا تو سب ٹھیک ہو گا ؟

اگر آپ کالم لکھنا چاہتے ہیں یا لکھتے ہیں تو اپنی نوکِ قلم کے شہکار یہاں شئیر کریں
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

کیا سسٹم سدھرے گا تو سب ٹھیک ہو گا ؟

Post by محمد شعیب »

میں کالم نہیں لکھا کرتا. لیکن آج ایک نقطہ ذہن میں آیا تو سوچا کہ دوسروں کی بھی رائے لی جائے کہ وہ کیسے سوچتے ہیں ؟
پاکستان میں کرپشن، بدامنی، بدنظمی الغرض بہت سی برائیاں ہیں. میں سوچتا ہوں کہ یہی پاکستانی جب دوسرے ممالک جاتے ہیں تو کیوں سدھر جاتے ہیں؟ یورپ میں مقیم پاکستانی یورپینز کی طرح صفائی ستھرائی، نظم و ضبط اور دیگر اصولوں کا خیال رکھتے ہیں. لیکن پاکستان آ کر یہی لوگ بدنظم ہو جاتے ہیں. دوسرے ممالک میں نوکریاں کرنے والے پاکستانی کرپشن نہیں کرتے. لیکن اگر انہیں پاکستان میں کسی مالیاتی ادارے یا ایسے ادارے پر بٹھایا جائے جہاں جگاڑ اور اوپر کی کمائی کے امکان ہوں، تو یہی لوگ رشوت بھی لیں گے اور ہر گڑ بڑ کرینگے.
یہ سب دیکھ کر میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ حکومت اور سسٹم کو ٹھیک کئے بغیر پورا ملک نہیں سدھر سکتا. ہم ترغیب وغیرہ سے کچھ لوگوں کو ایماندار بنا سکتے ہیں لیکن پورا نظام درست نہیں کر سکتے.
سوچنے کی بات یہ ہے کہ یورپین ممالک جہاں کرپشن نہ ہونے کے برابر ہے، آخر وہ بھی تو انسان ہیں. انہوں نے ایسا کیا کیا کہ وہاں بدنظمی، کرپشن اور دیگر خامیاں ختم ہو گئیں ؟
پاکستان، ہندوستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور ایشیا کے بہت سے ممالک میں کرپشن بہت زیادہ ہے. ان میں مسلم اور غیر مسلم ہر طرح کے ملک ہیں. اس کی کیا وجہ ہے ؟ اور پورا نظام کیسے بدلا جا سکتا ہے ؟
اور میری یہ سوچ کہ "سسٹم اور حکومت سدھرے گی تب سب ٹھیک ہونگے" کس حد تک ٹھیک ہے ؟ اور اس سے کس کو اتفاق ہے اور کسے اختلاف ؟
جسے اختلاف ہے تو اس کی کیا رائے ہے ؟
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: کیا سسٹم سدھرے گا تو سب ٹھیک ہو گا ؟

Post by میاں محمد اشفاق »

میں آپ کی ساری بات سے اتفاق نہیں کرتا ایک جگہ آپ سسٹم کی بات کر رہے ہیں‌اور دوسری جگہ کسی آپ ایک عام انسان کی جسے کوئی اچھی نوکری مل جائے وہ کرپٹ ہو جاتا ہے، میرے پاس کچھ پوائنٹس ہیں آپ ان پر غور کریں آپ کو سمجھ آ جائے گی کہ سسٹم بدلنا چاہیئے یا......؟
ٹیکس نہ دینا حکومت کی ذمہ داری نہیں'اور ہم عوام بہت کم ٹیکس دیتے ہیں
چوری چکاری ہم عوام کرتے ہیں،
ملک میں‌بد امنی ہم عوام پھیلاتے ہیں،
فراڈ اور جعل سازی بھی ہم عوام ہی کرتے ہیں،
پولیس اگر رشوت لیتی ہے تو اسے حکومت نہیں کہتی کہ تم رشوت لو وہ بھی ایک عام انسان ہی ہوتا ہے بس فرق کہ اس کو حکومت کی طرف سے کچھ اختیارات دیئے گئے ہیں،
کئی کئی سال ہماری گاڑیاں بنا کاغذات و لائسنس کے چلتی ہیں،
ابھی پولیس والا رشوت مانگتا نہیں مگر ہم نکال کے اس کے ہاتھ میں‌رکھ دیتے ہیں کہ یہ لو بھائی اور ہمیں جانے دو،
کفن چوری سے لے کر قبروں میں‌مدفون کے بالوں تک کو بیچنے کا کام حکومت نہیں کرتی اور نہ ہی حکومت ہر قبرستان کے باہر پہرہ بٹھا سکتی ہے اگر بٹھا بھی لے تو یہ مناسب نہیں،
کسی دشمن ممالک سے صرف چند اشخاص‌کو بھیجا جاتا ہے کہ فلاں ملک میں بد امنی پھیلا دو وہ شخص اب مقامی افراد سے روابط پیدا کرتا ہے اور پھر انکی ڈوریاں ہلاتا ہے اور پھر ایسی صورت حال پیدا ہوتی ہے جیسی کہ اب پاکستان کے مختلف علاقوں بلخصوص کراچی میں‌ہے،
نشہ حکومت نہیں بیچتی اور اسی طرح گلی محلوں میں‌فحاشی بھی حکومت نہیں پھیلاتی،
حکومت کسی کو نہیں‌کہتی کہ گدھے کو زبح کر کے اسکا گوشت فروخت کرو،
حکومت کسی کو نہیں کہتی کہ کوڑے کرکٹ اور مردہ جانوروں سے بنا ہوا آئل لوگوں کے گھروں میں‌پہنچا دو کہ وہ اسے کھانے کا آئل کی جگہ استعمال کریں،
ان سب باتوں‌سے ایک ہی نتیجہ اخذ ہوتا ہے کہ ہم عوام سب سے زیادہ خراب ہیں کوئی بھی حکومت تب تک نہ خود ٹھیک ہو سکتی ہے نہ کسی کو کر سکتی ہے جب تک ہم عوام نہ سدھر جائیں یقین کریں اگر ہم آج ہی ایسے برے کام چھوڑ دیں تو حکمران ہم سے ڈرنے لگیں گے سب کرپشن خودبخود ختم ہو جائے گی
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: کیا سسٹم سدھرے گا تو سب ٹھیک ہو گا ؟

Post by محمد شعیب »

میاں اشفاق صاحب
آپ کی بات سر آنکھوں پر.
لیکن یہی لوگ جو رشوت لیتے ہیں، گندگی پھیلاتے ہیں اور دیگر خرابیوں ےس بھرے ہوئے ہیں، یہ دوسرے ممالک جا کر کیوں سدھر جاتے ہیں ؟
اس کا کیا جواب ہے ؟
دراصل آپ میرا مدعا نہیں سمجھے. میرے کہنے کا مقصد ہے کہ اس معاشرے کو سدھارنے کے کے لئے افراد کو سدھارا جائے یا سسٹم کو ؟
افراد کو سدھارا جائے تو اس کا کیا طریقہ ہو سکتا ہے ؟
کتنوں کو سدھاریں گے ؟
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: کیا سسٹم سدھرے گا تو سب ٹھیک ہو گا ؟

Post by میاں محمد اشفاق »

کیونکہ اُس ملک کی عوام سدھری ہوئی ہے جس کی وجہ سے اس ملک کا نظام سدھرا ہوا ہے شائد یہ جواب کافی ہو
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: کیا سسٹم سدھرے گا تو سب ٹھیک ہو گا ؟

Post by محمد شعیب »

میاں محمد اشفاق wrote:کیونکہ اُس ملک کی عوام سدھری ہوئی ہے جس کی وجہ سے اس ملک کا نظام سدھرا ہوا ہے شائد یہ جواب کافی ہو
بندہ کو آپ کے جواب سے تشفی نہیں ہوئی.
دراصل کرپشن افراد نہیں بلکہ سسٹم سے پیدا ہوتی ہے. ہمارے لوگ دوسرے ممالک جا کر اس لئے سدھر جاتے ہیں کہ وہاں امیر غریب، طاقتور کمزور سب کے لئے ایک طرح قانون ہوتا ہے. وہاں اقرباء پروری، اختیارات کا ناجائز استعمال اور حکومت کی کرپشن نہیں ہوتی.
اگر آپ ذرا ٹھنڈے دماغ سے سوچیں تو ایران میں انقلاب سے پہلے اور انقلاب کے بعد کرپشن اور دیگر مسائل کا فرق، ترکی کے انقلاب سے کرپشن میں فرق اور دیگر مثالیں آپ کو سمجھائیں گی کہ نظام کو بدلے بغیر برائیوں کو ختم نہیں کیا جا سکتا.
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: کیا سسٹم سدھرے گا تو سب ٹھیک ہو گا ؟

Post by میاں محمد اشفاق »

نہیں محترم افراد سے ہی اجتماعی صورت حال بنتی ہے،سسٹم ایک بار بنا دیا گیا ہے اس میں کہیں بھی نہیں لکھا کہ ایسا کوئی بھی کام کیا جائے کہ جس سے افراد'ادارے یا کسی بھی چیز کو نقصان پہنچے اس صورت میں کہ اس میں اسکی کوئی غلطی نہ ہو، اب اس سسٹم کو ماننا افراد کا کام ہے منوانے کے لئے حکمرانوں نے ادارے قائم کر رکھے ہیں اب ادارے جس قانون کے تحت بنائے جاتے ہیں اس میں بھی یہ ہی الفاظ استعمال ہوتے ہیں تو یہ ہو گیا سسٹم، اوپر جو بیٹھے ہوتے ہیں ان کا کام ہے حکم کرنا وہ کرتے ہیں اب اس پر عمل اگر سختی سے کیا جائے تو ظلم کہلایا جاتا ہے اسکے خلاف بھی ہم عوام ہی کھڑے ہو جاتے ہیں اگر کھلی چھوٹ دی جائے تو یہ صورت‌حال پیدا ہوتی جو موجودہ ہے اس لئے بھائی ہمیں معاشرے کا سدھار کرنا ہو گا وہ معاشرہ جو ہم سے مل کر بنتا ہے خود ٹھیک ہو تو سب ٹھیک ہو جائے گا کوئی معاشرہ اجتماعی سوچ سے ٹھیک نہیں ہوتا بلکہ انفرادی سوچ سے ٹھیک ہوتا ہے بلا شبہ یہ انفرادی سوچ بعد میں ایک اجتماعی سوچ بنتی ہے مگر ایک دم سے بننے والی اجتماعی سوچ اور انفرادی طور سے بننے والی اجتماعی سوچ میں بہت فرق ہوتا ہے
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: کیا سسٹم سدھرے گا تو سب ٹھیک ہو گا ؟

Post by محمد شعیب »

مگر ایک دم سے بننے والی اجتماعی سوچ اور انفرادی طور سے بننے والی اجتماعی سوچ میں بہت فرق ہوتا ہے
بہت خوب. میں آپ کی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں. لیکن آپ کے ذہن میں اس کا کوئی طریقہ کار ہے ؟
کیسے انفرادی انفرادی لوگوں کو سدھارا جائے کہ سب معاشرہ درست ہو جائے ؟
ایک جذباتی جملہ مشہور ہے کہ "آپ خود سدھر جاؤ تو سب سدھر جائیں گے" لیکن یہ حقیقت کے برخلاف ہے. زمینی حقائق اس سے ہٹ کر ہیں. کئی مرتبہ ایسا ہوا کہ ایک انسان معاشرے کی اصلاح کے لئے اٹھتا ہے اور بالآخر اس بیچارے کو بندر بنا دیا جاتا ہے.
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک نبی تھے. اور ان کے ساتھ کچھ تکوینی معاملات بھی تھے. لیکن میں اور آپ اگر اکیلے اکیلے کوشش شروع کرینگے تو کہاں تک سدھار لا سکتے ہیں ؟
اس پر میڈیا ڈیبیٹس ہوتے ہیں، سکول کالجز میں مباحثے ہوتے ہیں کیا ابھی تک ہمارا معاشرہ سدھرا ؟
میرے خیال سے ایک بڑا انقلاب ہی معاشرے کو سدھار سکتا ہے...
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: کیا سسٹم سدھرے گا تو سب ٹھیک ہو گا ؟

Post by محمد شعیب »

باقی دوست بھی اپنی رائے دیں ..
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: کیا سسٹم سدھرے گا تو سب ٹھیک ہو گا ؟

Post by یاسر عمران مرزا »

پاکستانی جہاں بھی جاتے ہیں بد عنوانی کرتے ہیں، سعودی عرب، برطانیہ، کینڈا، امریکہ ہر جگہ

اور صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ دیگر کئی ممالک کے لوگ بھی جعلسازی کرتے ہیں

یہاں سعودی عرب میں مصری، فلسطینی اور شامی، سبھی لوگ بد عنوانی کرتے ہیں، کمپنی کے ٹھیکوں میں کمیشن کھاتے ہیں، تاہم یہاں پر قانون کی گرفت پاکستان سے قدرے سخت ہی ہے،جرم کرنے والے کے لیے جرم چھپانا اور بچنا ممکن نہیں ہوتا
دیگر ممالک کا بھی ایسا ہی حال ہے، ابھی کچھ دن پہلے میرے ایک عزیز کینڈا سے آئے تو وہ بتا رہے تھے کہ کینڈا میں بینک رپٹ ہونا ایک آسان کام ہے، لوگ قرضے لیتے ہیں اور کھا پی جاتے ہیں، یا پیسے پاکستان بجھوا کر جائیدادیں بنا لیتے ہیں اور وہاں یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ان کا بینک بیلنس ختم ہو چکا ہے ، کیس عدالت میں جاتا ہے اور عدالت حکم دیتی ہے کہ اپنی آمدنی بتاؤ اور اپنا ماہانہ خرچہ ظاہر کرو، رسیدوں کی صورت میں، لوگ رسیدیں ادھر ادھر سے اکٹھی کر کے بتاتے ہیں کہ میری آمدنی 2 ہزار ہے اور خرچہ 1900 ماہانہ، عدالت حکم دیتی ہے کہ ہر ماہ 100 ڈالر قرضہ کے بقایا جات کی صورت میں ادا کرو، قرضہ لاکھوں میں ہو اور سال میں صرف 1200 واپس کرنا ہو تو کوئی اتنی مشکل نہیں، بینک سال ڈیڑھ تک فالو اپ کرتا ہے اس کے بعد وہ قرضہ کی واپسی کا خیال دل سے نکال کر فالو اپ کرنا چھوڑ دیتے ہیں.

اسی طرح کل کی خبر تھی کہ ایک پاکستانی نے برطانیہ میں رہتے ہوے 5 لاکھ پاؤنڈ کا ٹیکس چوری کیا اور اسے پاکستان منتقل کر لیا اور وہاں بکنگھم پیلس جتنا بڑا محل بنا لیا، تاہم بعد میں اسے گرفتار کر لیا گیا.

غلط بندہ جہاں بھی جائے گا وہ ضرور کرپشن کرے گا، تاہم پولیس اور عدالت کا نظام اگر مضبوط ہو تو یہ سب کچھ ری کور کیا جا سکتا ہے.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: کیا سسٹم سدھرے گا تو سب ٹھیک ہو گا ؟

Post by محمد شعیب »

بہت شکریہ یاسر بھائی
انفردای بد دیانتی تو مضبوط ایمان کے بغیر ختم نہیں ہو سکتی. لیکن قانون اور نظام سدھرا ہوا ہو تو کرپشن بہت کم ہوتی ہے.
میرا مقصود کرپشن اور دیگر بدعنوانیاں جن کی شرح ہمارے ممالک میں بہت زیادہ ہے، کے بارے میں غور کرنا ہے. ہمارے ادارے کیسے درست ہونگے ؟
کیا انفرادی طور پر لوگوں کو سدھارنے سے ادارے ٹھیک ہو جائیں گے یا حکومت کے درست ہوئے بغیر یہ نہیں سدھر سکتے ؟
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: کیا سسٹم سدھرے گا تو سب ٹھیک ہو گا ؟

Post by یاسر عمران مرزا »

میرے خیال سے پہلے لوگوں کو خود ٹھیک ہونا پڑے گا. تعلیم اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے.
یہ کرپشن کو 100 فیصد ختم تو نہیں کر سکتی کیوں کہ تعلیم یافتہ لوگ بھی اچھی خاصی کرپشن کرتے ہیں تاہم اس میں کمی ضرور لا سکتی ہے.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: کیا سسٹم سدھرے گا تو سب ٹھیک ہو گا ؟

Post by محمد شعیب »

میری ذاتی سوچ یہ ہے کہ ایک بڑی تبدیلی چاہے وہ انقلاب کی شکل میں ہو یا کسی اور طرز سے، ضروری ہے. جس کے ذریعے اداروں کو درست کیا جائے. حکومت اور انتظامیہ درست ہو. تب عوام کی سوچ بدلے گی.
Post Reply

Return to “اردو کالم”