پاکستان کیخلاف سازشوں کیخلاف یک آواز ہوجائیں : تحریک طالبان

اپنے ملک کے بارے میں آپ یہاں کچھ بھی شئیر کر سکتے ہیں
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

پاکستان کیخلاف سازشوں کیخلاف یک آواز ہوجائیں : تحریک طالبان

Post by محمد شعیب »

عوام پاکستان کیخلاف خطرناک سازشوں کیخلاف یک آواز ہوجائیں : تحریک طالبان
Image
صحافیوں اور عوامی مقاما ت پر حملے کرنیوالی اصل قوتوں کو بے نقاب کیاجائے: شاہداللہ شاہد
-----------------------------------------------------
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ پاکستان کے غیور مسلمان تقسیم پاکستان کی خطرناک سازشوں کے خلاف یک آواز جائیں ٗ ملک کی حقیقی منزل اسلام اور شریعت ہے ٗ علمائے کرام ٗ صحافیوں اور عوامی مقامات پر حملے کر نے والی اصل قوتوں کو بے نقاب کیا جائے۔ ای میل کے ذریعےمقامی میڈیا کو بھیجے گئے بیان میں شاہد اللہ شاہد نے کہاکہ سینئر صحافی حامد میر پر حملہ بلوچ عوام پر کئے گئے مظالم کو عیاں کر نے ٗ پرویز مشرف کیس اور بعض دیگر جرائم سے پردہ اٹھانے کی پاداش میں کیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حامد میر پر حملے سے یہ بات اچھی طرح واضح ہوجاتی ہے کہ پاکستان میں اصل حکمرانی کس کی ہے۔ ظلم کے خلاف آواز بلند اور اسلام کی بات کر نے وا لے کو جینے کے حق سے محروم کر دیا جاتا ہے ، اسلام آباد میں لال مسجد آپریشن سکیورٹی اداروں کی جانب سے پاکستان پر یقینا جان لیوا حملہ تھا۔ تحریک طالبان پاکستان کے نظریاتی اثاثے کی حفاظت اور بحالی کی جنگ میں مصروف ہے ہم ملک میں حقیقی اسلام کا نفاذ چاہتے ہیں ملک کی حقیقی منزل اسلام اور شریعت ہے بد قسمتی سے سکیورٹی ادارے راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ 1953میں لاہور میں ختم نبوت سے تعلق رکھنے والے دس ہزار لوگوں کا قتل عام کیا گیا نوے کی دہائی میں صوفی محمد کی نفاذ شریعت کی تحریک کو کچل دیا گیا۔ بلوچ ٗ سندھی ٗ مہاجر اور پختون کو ان کے جائز حقوق سے محروم کرنا خطرناک اور عجیب پالیسی ہے کیا یہ حقیقت نہیں کہ 22سال سے صرف سندھی ٗ بلوچ اور مہاجر کا استحصال ہورہا ہے حقوق کے مطالبے کی سزا مسخ شدہ نعشوں کی صورت میں دی جارہی ہے۔ اب پاکستان کے با شعور طبقے کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

Re: پاکستان کیخلاف سازشوں کیخلاف یک آواز ہوجائیں : تحریک طال

Post by محمد اسفند »

آخر یہ سارا ڈرامہ ہے کیا ......
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: پاکستان کیخلاف سازشوں کیخلاف یک آواز ہوجائیں : تحریک طال

Post by چاند بابو »

نو سو چوہے کھا کے بلی حج کو چلی.
کیا آج تک تحریک طالبان نے جو بھی کیا ہے وہ پاکستان کے حق میں کیا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “پاک وطن”