گوگل گلاس

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

گوگل گلاس

Post by محمد شعیب »

سان فرانسسکو (نیوز رپورٹ) آپ نے ”گوگل گلاس“ کا نام تو سن رکھا ہوگا۔ جی یہ گوگل کی جانب سے بنائی جانے والی وہ عینک ہے جو کہ ایک ”سمارٹ فون“ کی تمام خصوصیات رکھتی ہے۔ اب تک یہ عینک گوگل کی جانب سے صرف منتخب لوگوں کو ہی دی جاتی تھیں۔ ان افراد میں زیادہ تعداد سوفٹ ویئر ڈیولپرز کی تھی۔ خوشخبری یہ ہے کہ اب گوگل نے اس پراڈکٹ کو بیچنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس میں بُری خبر یہ ہے کہ پراڈکٹ خریدنے کے لئے عوام کو صرف ایک دن دیا گیا ہے اور یہ آفر صرف امریکی صارفین کے لئے ہے۔ 15 اپریل کو صبح 9بجے اس کی سیل شروع ہوجائے گی اور یہ صرف ایک ہی دن جاری رہے گی۔ خوش قسمت صارفین جو رش میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں 1500 ڈالر (قریباً ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے) ادا کرکے گوگل گلاس خرید سکیں گے.
Image
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: گوگل گلاس

Post by یاسر عمران مرزا »

یہ قیمت بہت ہی زیادہ نہیں ہے ؟ اس سے تو بہتر ہے بندہ سمارٹ فون ہی خرید لے،
بعد میں پتہ چلے کے گوگل گلاس آنکھوں کے لیے بھی نقصان دہ ہے.
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: گوگل گلاس

Post by میاں محمد اشفاق »

ویسے ایک مزے کی بات بتاوں جہاں اسکو بیچنے کا انتظام کیا گیا تھا وہاں سے ایک گلاس چوری بھی ہو گیا گوگل اسکو ڈھونڈنے کی کوشش کر رہا مگر ابھی تک اسے ڈھونڈنے میں کامیاب نہیں ہوا
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: گوگل گلاس

Post by محمد شعیب »

بس ایک نئی چیز ہے. جن کے پاس پیسے بہت ہیں وہ ہر نئی چیز آزمانے کی کوشش کرتے ہیں.
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”