پیرودھائی میں دھماکے سے 21 افراد جاں بحق

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

پیرودھائی میں دھماکے سے 21 افراد جاں بحق

Post by محمد شعیب »

اسلام آباد کی فروٹ منڈی میں دھماکے سے 21افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی
Image
اسلام آ باد: سیکٹر ایچ 11 میں واقع فروٹ منڈی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 11 میں واقع فروٹ منڈی میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں، دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز 8 سے 10 کلو میٹر دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے زخمیوں کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جب کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ترجمان پمز اسپتال ڈاکٹرعائشہ کا کہنا تھا کہ 19 لاشوں اور 50 زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا ہے، زخمیوں کو شدید نوعیت کے زخم آئے ہیں، زیادہ تر زخمیوں کو جسم کے نچلے حصے میں زخم آئے ہیں، 9 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو خون کی ضرورت ہے جو لو گ خون عطیہ کرنا چاہیں تو وہ پمز اسپتال کے بلڈ گروپ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ 2 لاشیں اور 27 زخمیوں کو راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال بھی منتقل کیا گیا جب کہ ایک لاش اور متعدد زخمیوں کو بے نظیر اسپتال منتقل کیا گیا۔
قائم مقام آئی جی اسلام آباد خالد خٹک کا کہنا تھا کہ فروٹ منڈی میں ہونے والے دھماکے میں 5 کلو گرام تک بارودی مواد استعمال کیا گیا، دھماکے کے وقت 2 ہزار کے قریب افراد منڈی میں موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ فروٹ منڈی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی تخریب کاری کی اطلاع موجود نہیں تھی، پولیس کے علاوہ فروٹ منڈی کی انتظامیہ نے بھی اس حوالے سے انتظامات کر رکھے تھے لیکن ہر ٹرک اور ہر شخص کو چیک کرنا ممکن نہیں، تخریب کاری کے حوالے سے کسی کو بھی مورد الزام ٹھرانا فی الحال درست نہیں ہوگا تاہم واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس، انسداد دہشت گردی پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، پاک فوج اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے فروٹ منڈی میں موجود اشیاء کی اسکیننگ شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب چیف کمشنر اسلام آباد طاہر سعید کا کہنا تھا کہ فروٹ منڈی میں امرود کی پیٹیوں کی بولی لگائی جا رہی تھی تو زور دار دھماکا ہو گیا، اس بات کا خدشہ ہے کہ دھماکا خیز مواد امرود کی پیٹیوں میں رکھا گیا تھا، دھماکہ ریموٹ کنٹرول کا معلوم ہوتا ہے، دھماکے کی جگہ پر 2 سے 3 فٹ کا گڑھا پڑ گیا ہے تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی دھماکے کی صحیح نوعیت کا پتہ چل سکے گا۔
صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، نو منتخب امیر جماعت اسلامی سراج الحق ا اور دیگر سیاسی و مذہبی شخصیات نے فروٹ منڈی بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جانی و مالی نقصان پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پولیس حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی اسلام آباد کے ایف ایٹ سیکٹر میں واقع کچہری میں ہونے والے خود کش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایڈیشنل سیشن جج سمیت 11 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: پیرودھائی میں دھماکے سے 21 افراد جاں بحق

Post by افتخار »

اللہ پاک سب پر رحم کرے،
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”