بے گناہ افراد پر حملے شرعاً ناجائز اور حرام ہیں، ترجمان کالعدم تحریک طالبان
میرانشاہ: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ بے گناہ افراد پر حملے شرعاً ناجائز اور حرام ہیں۔
نامعلوم مقام سے جاری کئے گئے بیان میں شاہد اللہ شاہد نے سبی ریلوے اسٹیشن اور اسلام آباد دھماکوں سے لاتعلقی اور اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک طالبان جنگ بندی پر کاربند ہے، ماضی میں بھی تحریک طالبان کے نام سے خفیہ ہاتھ دھماکے کرتے رہے، لاہور اور پشاور سمیت کئی شہروں میں دھماکے کئے جاتے رہے اور ان دھماکوں بھی یہی خفیہ ہاتھ ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ کے مظلوم افراد ہمارے بھائی ہیں، بے گناہ افراد پر حملے شرعاً ناجائز اور حرام ہیں جن کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ آج صبح اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 11 میں واقع فروٹ منڈی میں ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 19 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔
بے گناہ افراد پر حملے شرعاً ناجائز اور حرام ہیں،تحریک طالبان
-
- مشاق
- Posts: 1625
- Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
- جنس:: مرد
- Location: جدہ سعودی عرب
- Contact:
Re: بے گناہ افراد پر حملے شرعاً ناجائز اور حرام ہیں،تحریک طا
طالبان نہیں تو پتہ نہیں کون سی عفریت اب پاکستان کے پیچھے پڑ گئی ہے.
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: بے گناہ افراد پر حملے شرعاً ناجائز اور حرام ہیں،تحریک طا
یہ عفریت تو سب کو پتہ ہے. ہمیشہ سے انڈیا، امریکہ اور اسرائیل یہاں بدامنی پھیلا رہے ہیں ..
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22224
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: بے گناہ افراد پر حملے شرعاً ناجائز اور حرام ہیں،تحریک طا
یہ سب بھی مزاکرات کے عمل میںتعطل پیدا کرنے کی سازش کا حصہ ہے.
کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ پاکستان میں کبھی بھی امن قائم ہو.
کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ پاکستان میں کبھی بھی امن قائم ہو.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو