پاکستان کے لاوارث بچوں کی ٹیم نے انڈیا کو 13 گول سے شکست دید

کھیل کے میدان سے تازہ ترین معلومات، تبصرے اور تجزیئے ، کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، باسکٹ بال، گالف، سنوکر،کبڈی، کشتی اور بہت کچھ
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پاکستان کے لاوارث بچوں کی ٹیم نے انڈیا کو 13 گول سے شکست

Post by محمد شعیب »

پاکستان نے اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
Image
ریوڈی جنیرو: اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈکپ میں پاکستان نے فلپائن کو شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں ہونےوالے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ میں پاکستان اور فلپائن کے میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا، میچ کے مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں کا کھیل ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد پنالٹی ککس میں پاکستان نے فلپائن کے 2 کے مقابلے میں تین گول داغ کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
اس سے قبل کوارٹر فائنل میں پاکستان اور امریکا کا میچ ایک ایک گول سے برابر ہوا تھا جس میں پاکستان نے 10 پوائنٹس کے ساتھ کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی تھی ۔
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پاکستان کے لاوارث بچوں کی ٹیم نے انڈیا کو 13 گول سے شکست

Post by محمد شعیب »

اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ، پاکستان نے امریکا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی
ریو ڈی جنیرو: برازیل میں جاری اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد امریکا کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔
برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری ورلڈ ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے لیے پاکستان اور امریکا کے درمیان میچ کھیلا گیا جو کہ مقررہ وقت تک دو دو گول سے برابر رہا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پنلٹی شوٹس دیئے۔ پاکستانی شاہینوں نے 5 میں سے 3 پنلٹی شوٹس پر گول اسکور کیے جب کہ امریکی ٹیم صرف 2 گول کرنے میں کامیاب رہی۔ اس طرح میچ 2 کے مقابلے میں 3 گول سے پاکستان کے نام رہا۔
واضح رہے کہ ورلڈ ایونٹ میں پاکستان نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم اسے گزشتہ روز سیمی فائنل میں بروندی کے ہاتھوں 3-4 سے شکست ہوئی تھی، ایونٹ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو پہلے ہی میچ میں 0-13 سے شکست دی تھی۔
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: پاکستان کے لاوارث بچوں کی ٹیم نے انڈیا کو 13 گول سے شکست

Post by میاں محمد اشفاق »

یہ بھی خوب ہے اصل میں ان پر اتنی امید نہیں کی گئی تھی ورنہ انہیں‌بھی کسی سازش میں شریک کر لیا جاتا، واقع وہ مبارک کے حقدار ہیں
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پاکستان کے لاوارث بچوں کی ٹیم نے انڈیا کو 13 گول سے شکست

Post by محمد شعیب »

بالکل صحیح فرمایا میاں صاحب نے ..
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: پاکستان کے لاوارث بچوں کی ٹیم نے انڈیا کو 13 گول سے شکست

Post by محمد شعیب »

اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی قومی ٹیم کا وطن واپسی پرشانداراستقبال
Image
کراچی: برازیل میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی قومی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔
اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی قومی ٹیم جب کراچی ایئر پورٹ پہنچی تو فٹ بال فیڈریشن کے نمائندوں، سیاست دانوں اور کھلاڑیوں کے اہل خانہ سمیت فٹ بال شائقین کی بہت بڑی تعداد نے ان کا پر تپاک استقبال کیا، کھلاڑیوں پر پھول کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ڈھول کی تھاپ کر بھنگڑے ڈالے گئے۔
ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی نے اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈکپ عمدہ کارکردگی دکھانے والی ٹیم کو الطاف حسین کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور مبارک باد دی، ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کسی ایک علاقے کے بچوں کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے بچوں کی ہے۔
واضح رہے کہ اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ میں قومی ٹیم نے امریکا کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی تھی جب کہ روایتی حریت بھارت کو 0-13 سے شکست دی تھی۔
Post Reply

Return to “کھیل کھلاڑی”