شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز نے حلف اٹھا لیا

ملکی اور غیرملکی واقعات، چونکا دینے والی خبریں اور کچھ نیا جو ہونے جا رہا ہے
Post Reply
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز نے حلف اٹھا لیا

Post by علی عامر »

Image

سعودی ولی عہد دوم شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

سعودی عرب کے شاہی خاندان کے ارکان ،وزراء، مذہبی شخصیات ، دانشوروں اور عام شہریوں نے حال ہی میں مقرر ولی عہد دوم شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز سے اظہار وفاداری کرتے ہوئے ان کی بیعت کر لی ہے اور انھیں نئے منصب پر فائز ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ حلف برداری کی پروقار تقریب سعودی دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں منعقد ہوئی ہے جس میں زندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس میں شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز نے حلف لیا اور سعودی ارباب اقتدار وسیاست اور علم ودانش نے ان سے بیعت کے ذریعے اظہاروفاداری کیا۔ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے جمعرات کو ایک شاہی فرمان جاری کیا تھا جس کے تحت شہزادہ مقرن کو موجودہ ولی عہد شہزادہ سلمان کا جانشین مقرر کیا گیا ہے اور وہ یہ منصب خالی ہونے کی صورت میں سعودی عرب کے آئندہ ولی عہد ہوں گے۔ سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے بیان کے مطابق شہزادہ مقرن کرسی خالی ہونے کی صورت میں ملک کے بادشاہ بھی بن سکتے ہیں۔ العربیہ نیوز چینل سے نشر ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ ''شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے شہزادہ مقرن کو بادشاہ اور ولی عہد کے عہدے خالی ہونے کی صورت میں سعودی مملکت کا بادشاہ مقرر کر دیا ہے۔ ریاض میں جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس شاہی فرمان کو کسی بھی طریقے سے کوئی بھی شخص کسی بھی وجہ یا تشریح کی بنا پر تبدیل نہیں کر سکتا ہے۔اس میں مزید واضح کیا گیا تھا کہ شہزادہ مقرن اپنے موجودہ منصب نائب وزیراعظم کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے۔ شہزادہ مقرن شاہ عبدالعزیز آل سعود کے چھوٹے بیٹے ہیں اور وہ 1945ء میں پیدا ہوئے تھے اور ان کی عمر قریباً ستر سال ہے۔ قبل ازیں وہ مختلف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ وہ 1980ء سے 1999ء تک صوبہ حائل کے گورنر رہے تھے اور بعد میں انھیں مدینہ منورہ کا گورنر مقرر کیا گیا تھا۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم دارالحکومت ریاض میں حاصل کی تھی اور 1964ء میں سعودی عرب کی شاہی فضائیہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انھوں نے برطانیہ سے ہوا بازی (ائیرو ناٹیکس) میں 1968ء میں گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی تھی اور وہ 1980ء تک سعودی فضائیہ میں خدمات انجام دیتے رہے تھے۔ انھیں گذشتہ سال سعودی عرب کا نائب وزیراعظم مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ سعودی عرب کے سراغ رساں ادارے کے سربراہ تھے۔ وہ اکتوبر 2005ء سے جولائی 2012ء تک اس منصب پر فائز رہے تھے ۔شاہ عبداللہ نے 20 جولائی 2012ء ان کی جگہ شہزادہ بندر بن سلطان کو انٹیلی جنس چیف مقرر کیا تھا اور شہزادہ مقرن کو اپنا مشیر اور خصوصی ایلچی مقرر کر دیا تھا لیکن بعد میں انھیں نائب وزیراعظم کے منصب پر فائز کر دیا گیا تھا۔

بحوالہ: روزنامہ دنیا، لاہور
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز نے حلف اٹھا لیا

Post by محمد شعیب »

اللہ اسے دین کی ترقی کا سبب بنائے. اور حرمین کا محافظ بنائے.
خبر شئر کرنے کا شکریہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز نے حلف اٹھا لیا

Post by چاند بابو »

آمین.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “منظر پس منظر”