کچھ طبی مشورے

طب کی دنیا میں ہونے والی پیش رفت
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

کچھ طبی مشورے

Post by میاں محمد اشفاق »

کچھ طبی مشورے

گلے میں خراش ہو تو اپنے کان کے اندر کھجلی کریں کیوں کہ کان کے اندر رگوں کی بناوٹ ایسی ہے کہ وہاں خارش کرنے سے آپ کے گلے کو خودبخود سکون پہنچے گا۔۔

کسی نہایت شور والی جگہ پر کسی کو سننے میں دشواری ہے؟؟ تو کسی شخص کی بات سننے کے لیے دائیں کان کا استعمال کریں کیوں کہ دایاں کان انسانی آواز کو زیادہ تیزی اور زیادہ بہتری سے کیچ کرتا ہے۔

اگلی دفعہ جب بھی ٹیکہ لگوانے جائیں جیسے ہی ٹیکے کی سوئے جسم میں گھسے آپ ہلکا سا کھانس دیں۔۔۔ کیوں کہ کھانسی آپ کی ریڑھ کی ہڈی میں دباو پیدا کر دیتی ہے اور درد جو آپ کے دماغ کی جانب سفرکرنا ہی چاہ رہا ہوتا ہے اس کی شدت کم ہو جاتی ہے۔

اگر آپ نے رات کو زیادہ کھانا کھا لیا ہے اور آپ نے کھانے کے بعد چہل قدمی بھی نہیں کی تو آپ اپنی بائیں جانب سوئیں ۔اس طرح آپ کی غذائی نالیاں آپ کے معدے سے نیچے رہیں گی اور آپ معدے کی تیزابیت محفوظ رہیں گے۔۔۔

دانت میں درد ہے تو کوئی مسئلہ نہیں۔۔۔اپنے ہاتھ کی پچھلی جانب انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے مابین درمیان برف رگڑیں۔۔ہاتھ کے پچھلی جانب رگوں کا پھیلاو اس قسم کا ہے کہ منہ میں موجود دانتوں کا درد دماغ تک نہیں پہنچ پاتا۔۔۔

ناک سے خون نکل رہا ہے اور خون رک نہیں رہا؟؟ کاٹن لیں اور اپنا منہ کھول کر اوپر والے مسوڑے میں خالی جگہ رکھ کر زور سے دبا دیں کیوں کہ آپ کے ناک سے بہنے والا زیادہ تر خون مسوڑے کی اوپر والی جگہ سے آتا ہے۔۔۔

نروس ہیں؟ دل کی دھڑکن قابو نہیں ہو رہی؟؟ اپنے ہاتھ کے انگوٹھے کو منہ میں لے کر پھونکیں ماریں۔۔۔۔ ایسا کرنے سے ہاتھ کے انگوٹھے سے منسلک جو رگ دل کی دھڑکن کو کنٹرول کرتی ہے وہ اپنا کام تیز کر دے گی۔۔

پانی کے نیچے سانس لینا ہے؟؟؟ اکثر یوں ہوتا ہے کہ پانی کی تہہ میں جانے سے پہلے ہم ایک لمبا سانس لیتے ہیں تا کہ پانی کے نیچے زیادہ وقت گزار سکیں۔۔۔ایسا کرنا درست نہیں۔۔پانی کے نیچے جانے سے پہلے تیزی سے چھوٹے چھوٹے سانس لیں۔۔ اور پانی میں چلے جائیں۔۔اس طرح آپ کے دماغ کو آپ دھوکہ دینے میں کامیاب ہو جائیں کہ آپ کے پاس کافی آکیسجن جمع ہو گئی ہے کیوں کہ آپ کا دماغ ہی ہے جو آپ کو ڈراتا ہے کہ باہر آ جاو آکیسجین کم ہو ہو رہی ہے۔۔چھوٹے چھوٹے سانس لے کر پانی کی تہہ میں جانے سے آپ سات سے دس سیکنڈز زیادہ وقت گزار سکتے ہیں۔

ہاتھ یا پاوں سو گئے ہیں؟؟ کوئی بات نہیں۔۔ابھی جگا لیتے ہیں۔۔اپنے سر کو دائیں سے بائیں یا کلاک وائز اور اینٹی کلاک وائز گھمانا شروع کر دیں۔۔چند سیکنڈز کے اندر اندر ہاتھ یا پاوں نیند سے بیدار ہو جائیں گے۔

ہچکیاں آ رہی ہیں؟؟ْ اپنے انگوٹھے اور دوسری انگلی(شہادت کی انگلی کے ساتھ والی) کو اپنی بھنووں (آئی برو) پر رکھیں اور ہلکا سا دبائیں۔۔کچھ دیر ایسا رہنے دیں ہچکی رک جائے گی ۔۔۔ان شاء اللہ
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: کچھ طبی مشورے

Post by چاند بابو »

بہت خوب جناب حکیم و ڈاکٹر صاحب حیرت انگیز مشوروں کا شکریہ.
مگر کیا ان میں سے کوئی ایک بھی آزمایا ہوا ہے؟
ویسے وہ ناک سے خون اور مسوڑھے والی بات سمجھ نہیں آئی.
کونسے مسوڑھے کی بات کر رہے ہیں‌آپ؟
کیونکہ مسوڑھے تو بہت سارے ہیں.
اور مسوڑھوں کے درمیان خالی جگہ کونسی ہوتی ہے.؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “طب”