ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں کم سکورکاورلڈریکارڈ

کھیل کے میدان سے تازہ ترین معلومات، تبصرے اور تجزیئے ، کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، باسکٹ بال، گالف، سنوکر،کبڈی، کشتی اور بہت کچھ
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں کم سکورکاورلڈریکارڈ

Post by میاں محمد اشفاق »

ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں کم سکورکاورلڈریکارڈ
ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں کم سکورکاورلڈریکارڈ، ہالینڈ کی پوری ٹیم 39رنزپرآؤٹ ہوگئی،سری لنکا نے مطلوبہ ہدف 5ویں اوورمیں حاصل کرکے ہالینڈ کو 9 وکٹ سے شکست دیدی
Image

چٹا کانگ:انٹر نیشنل کرکٹ میں نئی تاریخ درج ہو گئی، ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی بے بی ٹیم ہالینڈ کے 39 رنز پر آؤٹ ہونے سے ریکارڈ قائم ہو گیا۔ورلڈ ٹی ٹونٹی گروپ بی کے میچ میں سری لنکا نے مطلوبہ ہدف 5ویں اوورمیں حاصل کرکے ہالینڈ کو 9 وکٹ سے شکست دیدی۔ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر ہالینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو ہالینڈ کے بلے باز سری لنکا کی نپی تلی بالنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور ہالینڈ کی پوری ٹیم 11 اوور کی تیسری گیند پر 39 رنز کے ریکارڈ کم ترین اسکور پر آؤٹ ہو گئی۔
ہالینڈکے پانچ کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ کوپر سب سے زیادہ 16 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سری لنکا کی طرف سے میتھیوس اور اجنتا مینڈس نے 3،3،ملنگا نے 2 جبکہ کولاسیکارا نے ایک وکٹ لی۔39 رنز کے تعاقب میں سری لنکا نے 5 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں اس سے پہلے کم سے کم سکور 68 تھا جو 2010 ء کے میگا ایونٹ میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بنایا تھا۔ بیس بیس اوور کے مختصر ترین فارمیٹ کے انٹرنیشنل میچ کا کم ترین سکور 56 ہے ،جو تیس ستمبر 2013 کو کینیا نے افغانستان کے خلاف بنایا تھا۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں کم سکورکاورلڈریکارڈ

Post by محمد شعیب »

بدنام جو ہونگے تو کیا نام نہ ہو گا ؟
بدنامی سے بھی نام بنتا ہے.
شئرنگ کا شکریہ
سری لنکا بہت فام میں ہے.
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں کم سکورکاورلڈریکارڈ

Post by افتخار »

خبر شئیر کرنے کابہت شکریہ ،
Post Reply

Return to “کھیل کھلاڑی”