موبی لنک نے پاکستان کا سب سے بڑا 3G ریڈی نیٹ ورک متعارف کراد

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

موبی لنک نے پاکستان کا سب سے بڑا 3G ریڈی نیٹ ورک متعارف کراد

Post by میاں محمد اشفاق »

جدید نیٹ ورک پورے پاکستان میں 9000 سے زائد 3G ریڈی سیل سائٹس پر مشتمل ہوگا
Image
موبی لنک نے جولائی 2014 تک ملک بھر میں 9000 سے زائد سیل سائٹس کے ذریعے پاکستان کے سب سے زیادہ جدید اور بڑے 3G ریڈی نیٹ ورک کی توسیع کاکام مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔نیٹ ورک کوجدید بنانے کا کام موبی لنک کی حکمت عملی کے عین مطابق ہے جس کا مقصد صارفین کومعیاری آوازاور تیزترین رفتارسے ڈیٹا فراہم کرنا ہے۔ یہ توسیعی منصوبہ VimpelCom کی جانب سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے شروع ہواتھا اورجلدہی موبائل نیٹ ورک کوجدید بنانے کیلئے اس کی پاکستان میں مجموعی سرمایہ کاری 4.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔جواب تک پاکستان میں ٹیلی کام کی صنعت میں ہونیوالی سب سے زیادہ سرمایہ کاری ہے۔اس کامیابی کا جشن منانے کیلئے موبی لنک نے مرکزی دھارے میں شامل ٹی وی ، ریڈیو ، پرنٹ اور سوشل میڈیا پرایک وسیع کمیونیکشن مہم شروع کردی ہے جس میں کمپنی کی سب سے بڑی، بہتر اور تیز ترین نیٹ ورک کی بالادستی پر زوردیا جارہا ہے تاکہ صارفین کا ایک لمحہ بھی ضائع نہ ہو۔چیف کمرشل آفیسر موبی لنک بلال منیرشیخ نے پاکستان کے سب سے جدید توسیعی نیٹ ورک کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سب بڑے سیلولرفٹ پرنٹ پرقائم کردہ موبی لنک کے 3G ریڈی نیٹ ورک نے ہمیں اپنی ہم عصرکمپنیوں سے منفردبناتا ہے کیونکہ 37 ملین سے زیادہ پاکستانی اپنی کمیونیکیشن ضروریات کیلئے ہم پر اعتماد کرتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہمارا جدید نیٹ ورک طویل عرصہ تک پاکستان کے تیزترین اور ٹیکنالوجی کے اعتبارسے ترقی یافتہ نیٹ ورک اور بے مثال کنیکٹوٹی کے ساتھ صارفین کوبہترین سروسزفراہم کرتا رہے گا۔موبی لنک نے مئی 2013 کے ابتداء ہی سے اپنے نیٹ ورک کو جدید بنانے کا آغازکردیاتھا اور 70 فیصد سے زائد نیٹ ورک کوپہلے ہی سے جدید 3Gکے استعمال کے لئے بہتر بنا دیا ہے ۔نیا نیٹ ورک زیادہ سپیکٹرم دوست ہے اور زیادہ سے زیادہ کارکردگی کیلئے بہترین صلاحیت میں اضافہ فراہم کرتاہے ۔یہ ملٹی بینڈ کی صلاحیت کا حامل ہے اورnods کی کم تعداد پر بہترین معیار فراہم کرتا ہے ۔یہ ماحول دوست بھی ہے اوراپنے پیش رو ٹیکنالوجیزکے مقابلے میں 33 فیصد کم بجلی خرچ کرے گا ۔ نیٹ ورک کو جدید بنانے کا کام 2014 کے وسط تک مکمل کرلیا جائے گا ا ورجس میں آواز اور ڈیٹا کی مصنوعات میں سروس ایکسی لینس اورصارفین کے اطمینان کو یقینی بنائے گا۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: موبی لنک نے پاکستان کا سب سے بڑا 3G ریڈی نیٹ ورک متعارف

Post by چاند بابو »

یہ کوئی بڑی خبر نہیں ہے.
خبر صرف اس لئے کہہ سکتے ہیں وگرنہ تقریبا ہر کمپنی نے اپنا ہوم ورک مکمل کر رکھا ہے.
میں ذاتی طور پر زونگ کے بارے میں جانتا ہوں کہ انہوں نے ابھی مارچ میں ہی اپنا کام مکمل کر لیا ہے.
بس فرق صرف اتنا ہے کہ موبی لنک نے پریس ریلیز جاری کی اور دیگر نے نہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: موبی لنک نے پاکستان کا سب سے بڑا 3G ریڈی نیٹ ورک متعارف

Post by محمد شعیب »

اس سے کیا فائدہ ہو گا ؟
وائس کال بہتر ہو گی یا انٹرنیٹ سپیڈ ؟
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: موبی لنک نے پاکستان کا سب سے بڑا 3G ریڈی نیٹ ورک متعارف

Post by چاند بابو »

انٹرنیٹ سپیڈ بہتر ہو گی.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”