اسلام کی مشہور شخصیات

بچوں کے لئے دلچسپ اور سبق آموز کہانیوں کا سلسلہ
Post Reply
سیدتفسیراحمد
مشاق
مشاق
Posts: 1004
Joined: Wed Jul 23, 2008 9:50 am

اسلام کی مشہور شخصیات

Post by سیدتفسیراحمد »


[center]حضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا [/center]
حضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی بہت چہیتی بیٹی تھیں۔ آپ حضرت علی کی بیوی اورحضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی والدہ تھیں۔ بچپن ہی سےآپ محنتی اور سادگی پسند تھیں۔ اپنےہاتھ سے کھانا پکاتیں، کپڑے دھوتیں اور گھر کی صفائی کرکے اسےصاف ستھرا رکھتیں چکّی پیستے پیستے آپ کے ہاتھوں میں گٹّے پڑ گئے تھے۔

جب آپ کی شادی حضرت علی سے ہوئی تو آپ کو جہیز میں بہت کم سامان ملا۔ آپ نے اپنی زندگی میں بڑی مصیبتیں اٹھائیں، فاقے کئے۔ مگر کبھی زبان سے شِکوہ نہ کیا۔ ہرحال میں خدا کا شکر ادا کرتی رہیں۔ آپ کا دل انسانی ہمدری سےسرشار تھا۔ آپ بےحد سخی تھیں۔ کوئی ضرورت مند اِن کے دروازے سےخالی نہ جاتا تھا۔

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرمایا کرتی تھیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کو آپ سے بہت محبت تھی۔ جب آپ سفر سےواپس تشریف لاتےتو نماز سےفارغ ہو کر سیدھےحضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا کےگھر جاتے ۔

آنحضرت صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی رحلت کے بعد حضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا بہت غمگین رہا کرتیں اور حضور کےوصال کے چھ ماہ بعد وفات پاگئیں۔ تمام مسلمان آپ کو خاتون جنت کے نام سےیاد کرتے ہیں۔ آپ کی زندگی مسلمان عورتوں کے لیے ایک بہترین نمونہ ہے۔
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Post by رضی الدین قاضی »

ایمان افروز تحریر کے لیئے بہت بہت شکریہ جناب۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Post by چاند بابو »

بہت شکریہ تفسیر بھیا بہت ہی خوبصورت اور پیارا سلسلہ شروع کیا ہے آپ نے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
انصاری آفاق احمد
مشاق
مشاق
Posts: 1263
Joined: Sun Oct 25, 2009 6:48 am
جنس:: مرد
Location: India maharastra nasik malegaon
Contact:

Re: اسلام کی مشہور شخصیات

Post by انصاری آفاق احمد »

اسلام علیکم
جناب میں اس فورم پر نیا ہوں اسلیے اس ایک سالہ پرانے موضوع پر تحریر لکھ رہا ہوں
ما شا اللہ جناب تفسیر صاحب کے دیگر سلسلوں کی طرح یہ بھی بہترین مراسلہ ہے اسکی خوبی اسکا موضوع اور آسان زبان میں ہونا ہے
اگر جناب تفسیر صاحب یا ان کے کوئی شاگرد اسی انداز میں اس موضوع کو بڑھاتے تو بڑا قابل قدر مواد اکٹھا ہو چکا ہوتا. حیر اب میری درخواست ہے کہ کہ اس موضوع میں صاحبِ مراسلہ ابنے بہتریں انداز میں اضافہ کریں تو بچّوں کے ساتھ بڑوں کو بھی نفع ہو..جزاک اللہ..
یا اللہ تعالٰی بدگمانی سے بد اعمالی سےغیبت سےعافیت کے ساتھ بچا.
Image
Post Reply

Return to “بچوں کی کہانیاں”