طالبان نے ایک ماہ کے لئے غیر مشروط جنگ بندی کا اعلان کردیا
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
طالبان نے ایک ماہ کے لئے غیر مشروط جنگ بندی کا اعلان کردیا
میرانشاہ: تحریک طالبان پاکستان نے ایک ماہ کے لئے یکطرفہ طور پر غیر مشروط جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے نامعلوم مقام سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی تنظیم میں ہر فیصلہ شوریٰ کے اتفاق اور امیر کی تائید کے ساتھ کیا جاتا ہے، طالبان نے نیک مقاصد اور سنجیدگی سے حکومت کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا، حکومت نے مذاکراتی عمل میں ڈیڈ لاک کے خاتمے اور جنگ بندی کے لئے کمیٹی کو دی گئی تجاویز کا مثبت جواب دیا اور ہماری تجاویز پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
شاہد اللہ شاہد کے مطابق تحریک طالبان ملک کے اکابرین و علمائے کرام کی اپیل، طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے احترام اور اسلام و ملک کے مفاد میں ایک ماہ کے لئے جنگ بندی کا اعلان کررہی ہے جس کا اطلاق تحریک طالبان پاکستان اور ان کی تمام ذیلی تنظیموں پر ہوگا، تحریک طالبان اپنے تمام حلقہ جات کو ہدایت جاری کرتی ہے کہ وہ بھی حکومت کے ساتھ جنگ بندی کا احترام کرتے ہوئے اس کی مکمل پاسداری کریں اور اس دوران ہر قسم کی کارروائیوں سے اجتناب برتیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ دہشتگردی کی پے درپے کارروائیوں کے بعد حکومت نے طالبان کی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات سے انکار کرتے ہوئے غیر مشروط طور پر جنگ بندی کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22226
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: طالبان نے ایک ماہ کے لئے غیر مشروط جنگ بندی کا اعلان کرد
سمجھ سے باہر ہے کہ ہو کیا رہا ہے آخر.
کبھی مذاکرات سے بھی انکار اور کبھی خود سے جنگ بندی.
کیا اس کے پیچھے بھی کوئی منصوبہ کارفرما ہے؟
کبھی مذاکرات سے بھی انکار اور کبھی خود سے جنگ بندی.
کیا اس کے پیچھے بھی کوئی منصوبہ کارفرما ہے؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: طالبان نے ایک ماہ کے لئے غیر مشروط جنگ بندی کا اعلان کرد
جب یہ معاملات ختم ہو جائیں گے اس کے کچھ سال بعد حقائق پتہ چلیں گے.
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22226
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: طالبان نے ایک ماہ کے لئے غیر مشروط جنگ بندی کا اعلان کرد
جی شاید ایسا ہی ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Re: طالبان نے ایک ماہ کے لئے غیر مشروط جنگ بندی کا اعلان کرد
لگتا تو ایسا ہی ہے اس کے پیچھے کوئی اور بات کارفرما ہو لیکن اب جبکہ طالبان نے جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے تو ان کی اس بات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ان کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا گیا ہے . اس کے سوا کوئی اور چارہ بھی نہیں ہے کہ ان کی یہ بات مان لی جائے کہ ایک ماہ کے لئے دونوں فریق جنگ بندی کرلیں. اس کے بعد کیا ہوگا طالبان اپنے فیصلے کے بعدکتنا عمل پیرا ہوتے ہیں اور کیا کرتے ہیں . جب کوئی صورتحال واضح ہوجائے گی تو پھر حکومت پاکستان اس پر کوئی قدم اٹھائے گی . اس وقت تو امن چاہئے چاہے وہ کسی بھی قیمت پر ہو.
- چاند بابو
- منتظم اعلٰی
- Posts: 22226
- Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
- جنس:: مرد
- Location: بوریوالا
- Contact:
Re: طالبان نے ایک ماہ کے لئے غیر مشروط جنگ بندی کا اعلان کرد
اگر طالبان نے جنگ بندی کر دی ہے تو پھر آج اسلام آباد پر حملہ کرنے والے خودکش بمبار کس کے تھے؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
-
- کارکن
- Posts: 180
- Joined: Wed Aug 03, 2011 6:14 pm
- جنس:: مرد
Re: طالبان نے ایک ماہ کے لئے غیر مشروط جنگ بندی کا اعلان کرد
جب تک طالبان کے ہمدردموجود ہیں یہ ہوتا رہے گا، پاکستان میں طالبان کی دو قسمیں موجود ہیں ایک وہ ہیں جو قتل و غارت گری اور دوسرئے جرائم کرتے ہیں اور دوسرئے وہ ہیں جو سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی آڑمیں اُن کی حمایت کرتے ہیں۔ پاکستان کی تین مذہبی سیاسی جماعتیں جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام (ف) اور جمعیت علمائے اسلام (س) طالبان کی کسی بھی قتل و غارت گری کے بعد ان جماعتوں کے سربراہ سید منور حسن، مولانا فضل الرحمان اور مولانا سمیع الحق قطع نظر اس کے مرنے والوں سے ہمدردی کریں یہ طالبان کی صفایاں دینے لگتے ہیں، یہ کہتے ہیں دہشت گردی طالبان نہیں بلکہ امریکہ اور بھارت کروا رہے ہیں، اُن کے ساتھ ہی کچھ صحافی جن میں خاصکرانصار عباسی اور اوریا مقبول جان صحافت کی آڑ میں طالبان کی ہمدردی میں پیش پیش ہیں۔ جبتک یہ مذہب کے ٹھیکدار، یہ صحافت کے علمبردار موجود ہیں یہ ہی کچھ ہوگا. رہی حکومت تو ملا عمر تو نواز شریف کا آیڈیل ہے. اس وقت عملی طور پر طالبان بلواسطہ پاکستان پر حکومت کررہے ہیں. آیے کےپی کے چیف منسٹر کی دعا میں شامل ہوتے ہیں کہ اللہ ہمیں طالبان سے بچاے کیونکہ ہم خود کچھ نہیں کرسکتے. دہشتگردی دو ہی صورت میں بند ہوگی یا تو طالبان کے غلام بن جاو یا پھر طالبان کو تباہ کردہ، مذاکرات کا ڈرامہ اس کا حل نہیں.
[center]پرانی روِش ہے نہ ہی فتوی جدید ہے
سمجھو پھر سجا ہوا دربارِ یزید ہے
انسان ہو تو کرتاہے انسان کی قدر
مفتی گدھے ہوں تو کتا شہید ہے[/center]
[center]پرانی روِش ہے نہ ہی فتوی جدید ہے
سمجھو پھر سجا ہوا دربارِ یزید ہے
انسان ہو تو کرتاہے انسان کی قدر
مفتی گدھے ہوں تو کتا شہید ہے[/center]
سچ کڑوا ہوتا ہے۔ میں تاریخ کو سامنےرکھ کرلکھتا ہوں اور تاریخ میں لکھی سچائی کبھی کبھی کڑوی بھی ہوتی ہے۔
سید انور محمود
سید انور محمود
-
- منتظم اعلٰی
- Posts: 6565
- Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
- جنس:: مرد
- Location: پاکستان
- Contact:
Re: طالبان نے ایک ماہ کے لئے غیر مشروط جنگ بندی کا اعلان کرد
اسلام آبادحملے میں بھارتی ایجنسی ”را“ کےملوث ہونے کی تحقیقات جاری ہیں، وزیراعظم
طالبان سے مذاکرات آل پارٹیز کانفرنس کی روشنی میں کئے جارہے ہیں، نواز شریف
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سیکٹر ایف ایٹ کچہری میں دہشت گردی کے حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ملوث ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جس کی تحقیقات جاری ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں گوجرانوالا ڈویژن کے اراکین اسمبلی نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر اور نئے گروپوں پر تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ ایک طرف تو مذاکرات جاری ہیں جب کہ دوسری طرف نئے نئے گروپ سامنے آرہے ہیں جو تشویشناک ہے، اس پر وزیر اعظم نے کہا کہ ایسے گروپ جو روزانہ نئی واردات اور نئے ناموں کے ساتھ سامنے آرہے ہیں اس کی تحقیقات کے لئے سیکیورٹی ادارے اور خفیہ ایجنسیوں کو ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد کچہری حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آرہی ہیں جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
وزیراعظم سے ملاقات کے دوران رکن قومی اسمبلی نواب مظہر نے کہا کہ طالبان کو مارنے کے بجائے وہاں کارروائی کی جائے جہاں وہ پیدا ہوتے ہیں جس پر وزیراعظم نے ان سے پوچھا کہ طالبان کہاں پیداہوتے ہیں؟ اس کے جواب میں رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ بات ایجنسیوں کو معلوم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات آل پارٹیز کانفرنس کی روشنی میں کئے جارہے ہیں، امید ہے کہ مذاکرات کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے، طالبان میں زیادہ لوگ مذاکرات کی حمایت کررہے ہیں۔