گلیکسی ایس 5 کے فنگر پرنٹ سکینر کی تفصیل۔ یہ کیسے دوسروں سے

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

گلیکسی ایس 5 کے فنگر پرنٹ سکینر کی تفصیل۔ یہ کیسے دوسروں سے

Post by میاں محمد اشفاق »

گلیکسی ایس 5 کے فنگر پرنٹ سکینر کی تفصیل۔ یہ کیسے دوسروں سے مختلف ہے؟
Image
سامسنگ کا سینسر سکرین کے نچلے حصہ میں ہے، یہ ہوم بٹن پر نہیں ہے جیسا کہ اُمید کی جا رہی تھی۔اپنے فون کو انلاک کرنے کے لیے آپ کو اپنی انگلی نچلے حصہ سے تقریباً آدھا انچ اونچی چمکدار سطح پر لگانی ہوگی۔ سیٹ اپ مکمل طور پر آپ کے فنگرز پرنٹ کو پڑھنے کے لیے کچھ سکینڈ لے گا۔
دیگر موبائل فونز کی طرح یہ سکینر صرف فون کو ان لاک ہی نہیں کرے گا، بلکہ اور بھی کافی سارے فیچرز کو کنٹرول کرے گا۔ جیسے کہ آپ اپنے موبائل فون کو ’’پرائیوٹ موڈ‘‘ میں ڈال سکتے ہیں، اور کچھ ایسی تصاویر، ویڈیوز اور نوٹس کو اس موڈ میں محفوظ کر سکتے ہیں جو آپ دوسروں سے پوشیدہ رکھنا چاہتے ہیں۔ اور وہ اُسی وقت نظر آئیں گی جب آپ اپنی انگلی کے ذریعے اپنی شناخت کو ظاہر کریں گے۔اسکے علاوہ بذریعہ فنگر پرنٹ سکینر ڈیجیٹل رقوم کی ادائیگیاں بھی کی جا سکیں گی، اس سلسلے میں ’’پے پال‘‘ اور سامسنگ مشترکہ طور پر اپلیکیشن ڈولپ کر رہے ہیں۔

سوائپ کرنے والا حصہ خاصا تنگ اور عمودی ہے اس کا مطلب ہے کہ ایس 5 کو ان لاک کرنے کے لیے آپ کو ایک ہاتھ سے فون پکڑنا پڑے گا جبکہ دوسرے ہاتھ کی مدد سے آپ اس کو ان لاک کر سکیں گے۔انگلی کو صحیح طرح سے سوائپ نا کرنے پر یا بہت تیزی سے کرنے پر آپ کو ناکامی ہو سکتی ہے مگر اس صورت میں آپ 4 الفاظ پر مشتمل پاسورڈ استعمال کرکے اپنے فون کو ان لاک کر سکتے ہیں۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: گلیکسی ایس 5 کے فنگر پرنٹ سکینر کی تفصیل۔ یہ کیسے دوسروں

Post by چاند بابو »

بہت خوب.
یہ شاید پہلا فون ہو گا جس میں فنگر پرنٹ اسکینر اتنی اچھی کوالٹی کا ہو گا یہ اس سے رقوم کی ادائیگی تک کی جا سکے گی کیونکہ ابھی تک سمارٹ فون میں کوئی ایسا اسکینر موجود نہیں ہے جسے بہترین کہا جا سکے. حتی کہ آئی فون میں بھی نہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: گلیکسی ایس 5 کے فنگر پرنٹ سکینر کی تفصیل۔ یہ کیسے دوسروں

Post by علی عامر »

خبر سے آگاہی کا شکریہ ;fl;ow;er;
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: گلیکسی ایس 5 کے فنگر پرنٹ سکینر کی تفصیل۔ یہ کیسے دوسروں

Post by محمد شعیب »

شئرنگ کا شکریہ
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”