پاکستان پولیس

اپنے ملک کے بارے میں آپ یہاں کچھ بھی شئیر کر سکتے ہیں
Post Reply
شاہنواز
دوست
Posts: 290
Joined: Mon Mar 05, 2012 2:19 am
جنس:: مرد

پاکستان پولیس

Post by شاہنواز »

پاکستان اس وقت بدترین دہشت گردی کا شکار ہے . پاکستان کا ہر محکمہ بدترین دہشت گردی کا شکارہے . خاص طور پر پولیس کا محکمہ جو کہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے خاص طور پر سندھ پولیس اپنی بدترین تاریخ کے دور سے گزر رہی ہے . آئے دن سندھ پولیس کا کوئی نہ کوئی جوان ،افسر یا اس سے متعلق ہر ایک دہشت گردی کا شکار ہورہا ہے .اس لئے محکمہ کے بارے میں عوام میں پایا جانے والا منفی تاثر جو کہ پایا جاتا ہے دور کرنے کی ایک سعی سی کوشش کررہا ہو. آپ سب سے التماس ہے کہ آپ بھی اس میں بھرپور ساتھ دیں. پولیس معاشرہ کا ایک حصہ ہے اور اس کے بغیر معاشرہ چلنا مشکل ہوجاتا ہے . اس محکمہ کی بنیاد حضرت عمر فاورق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رکھی تھی. اس محکمہ کا ایک تقدس ہے . آپ خود ہی جانئے کہ ایک فرد جو کہ دہشت گردی کا شکار ہوتا ہے اس کا پورا خاندان متاثر ہوتا ہے تو اسی طرح ایک پولیس کا شہید جوان کسی کا باپ، کسی کا بیٹا،کسی کا بھائی ہوتا ہے ان کے دلوں پر کسی نے کبھی جھانک کر دیکھا ہے . دہشت گردی کے شکار کبھی اس جوان پولیس کے گھر کوئی تعزیت کرنے گیا ہے . میڈیا نے کتنا شور مچایا ہے ؟ یہ سب وضاحتیں یہاں بیان کرنا مقصود ہے . پولیس ان نامساعد حالات میں جب عوام گرم بستروں میں سورہے ہوتے ہیں تو یہ پولیس ان سڑکوں اور گلیوں میں ان کی خاطر اپنی جانیں قربان کررہی ہوتی ہیں کہ ان کے آرام میں خلل نہ پڑے.
Post Reply

Return to “پاک وطن”