'' چھوٹی بات بڑی تباہی ''

اگر آپ کالم لکھنا چاہتے ہیں یا لکھتے ہیں تو اپنی نوکِ قلم کے شہکار یہاں شئیر کریں
Post Reply
سکندر بابا
کارکن
کارکن
Posts: 5
Joined: Fri Apr 05, 2013 3:19 pm
جنس:: مرد

'' چھوٹی بات بڑی تباہی ''

Post by سکندر بابا »

یہ ایک بلکل عام سی کہانی ہے .آپ بھی جانتے ہیں یہ کہانی. کسی اور نام اور مختلف کرداروں سے ..اس کردار کے کہانی کا نام ہے کاشف عرف کاشی .عمر پچیس سال .تعلیم انٹر .متوسط طبقے سے تعلق .پسندیدہ موضوع سیاست .ادب سے بھی خصوصی لگاؤ .زندہ دل شخصیت . گھر کی ذمہ داری کا احساس ..کل ملاکر نتیجہ .سب خوش اور متوقع روشن مستقبل .
دو سال بعد .

غلاظت اور گندگی میں لتھڑی ہوئی ستائیس سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش جو کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی .ہاتھوں پر جگہ جگہ انجکشن کے نشانات .وجہ موت . آور ڈوز. کل ملاکر نتیجہ . سسکتی تڑپتی اور گری ہوئی انسانیت کا قابل افسوس قابل رحم عبرتناک اور بدنما چہرہ .

بظاھر اس نو جوان کی موت کی وجہ نشے کی لت معلوم ہوتی ہے .لیکن در حقیقت اسے معاشرے اور اپنوں کی غفلت اور لاپرواہی نے مارا ..بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں .جو یکدم کسی بڑے اور بدترین نشے کا شکار ہوتے ہیں .عموما' اس کا آغاز ہمیشہ چھوٹی چھوٹی بظاھر بے ضرر یا کم نقصان دہ چیزوں کے استمال سے شروع ہوتا ہے. جیسے پان گٹکا .نسوار سیگریٹ وغیرہ .جب ایسی چیزوں کے استمعال پر کوئی خاص روک ٹوک اور ملامت کا سامنا نہیں ہوتا .تو انسان نڈر ہوکر بڑے اور زیادہ مہلک نشوں کی طرف قدم بڑھا دیتا ہے.

نوجوانوں میں جوش کچھ کر دکھانے کا جذبہ اور تجسس بہت زیادہ ہوا کرتا ہے . اور اکثر نو جوانوں میں جذباتیت بھی انتہا کی ہوتی ہے .اور یہی سب چیزیں مل کر انہیں نشہ کی جانب راغب کرتی ہیں .زیادہ تر دوستوں کا دباؤ اسکا سبب ہوا کرتا ہے ..

اگر آپ اپنے بچے کی مجلس اور بیٹھک سے بے خبر ہیں .یا اسکے مزاج میں تیزی سے بڑھتے ہوۓ غصے اور چڑ چڑے پن کو نظر انداز کر رہے ہیں .تو ہوسکتا ہے کہ بہت جلد آپ کو اپنے اس غافلانہ طرز عمل کے لیے پشیمان ہوا پڑے.

یاد رکھیں .پان گٹکا جیسی عام غلیظ نشہ آور چیزوں کے استعمال پر آپ کی خاموشی کسی بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہیں .برائی کو شروع ہی میں سختی سے کچل دینا چاہئے .ورنہ بظاھر چھوٹی سی بات آپ کے گھبرو جوان کو عبرت کا نشان بناسکتی ہے .

عقلمند لوگ بچوں کو سونے کا نوالا کھلاتے ہیں .اور شیر کی نظر سے دیکھتے ہیں .
یہی چیز انہیں تباہی کی اندھی کھائی میں گرنے سے محفوظ رکھتی ہے ...

تحریر :سکندر حیات بابا
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: '' چھوٹی بات بڑی تباہی ''

Post by میاں محمد اشفاق »

بہت خوب جناب، آپ کو اردو نامہ پر دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، مجھے امید ہے کہ ہم آپ کی تحریروں سے اردو نامہ فورم پر بھی استفادہ حاصل کرتے رہیں‌گے
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: '' چھوٹی بات بڑی تباہی ''

Post by چاند بابو »

بہت خوب سکندر بابا صاحب کو اردونامہ کی محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں.
بہت ہی اچھا مضمون شئیر کیا ہے اور موضوع کا انتخاب بھی نہایت شاندار ہے.
میں آپ کی بات سے صد فی صد متفق ہوں کہ عقلمند لوگ بچوں کو سونے کا نوالا کھلاتے ہیں .اور شیر کی نظر سے دیکھتے ہیں اور یہی ان کے بچنے کی واحد وجہ ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: '' چھوٹی بات بڑی تباہی ''

Post by اضواء »

بہترین تحریر پئیش کرنے پر آپ کا شکریہ ;fl;ow;er;
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: '' چھوٹی بات بڑی تباہی ''

Post by رضی الدین قاضی »

بہترین موضوع پر شاندار تحریر شیئر کرنے کے لیئے شکریہ بھائی
[center]Image[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: '' چھوٹی بات بڑی تباہی ''

Post by بلال احمد »

شیئرنگ کے لیے شکریہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “اردو کالم”