سعودی حکومت کا مدینہ منورہ کو امت مسلمہ کیلئے اسلامی ثقافت کا مرکز بنانے کا اعلان
شاہ فہد پارک میں قدیم مدینہ شہر کا ماڈل تعمیر کیا جائے گا جس میں پرانے وقتوں کے محلے اور بازار کا خاکہ پیش کیا جائے گا،گورنرمدینہ۔ فوٹو: عرب نیوز
---------------------------------------------------------------------------------------------
مدینہ منورہ: سعودی حکومت نے مدینہ منورہ کو امت مسلمہ کے لئے اسلامی ثقافت کا مرکز بنانے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ویب سائیٹ کے مطابق گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے ایک تقریب کے دوران مدینہ منورہ کو امت مسلمہ کے لئے اسلامی ثقافت کا مرکز بنانے کے لئے کئے گئے فیصلوں کا اعلان کیا۔ ا نہوں نے کہا کہ خادمین الحرمین الشریفین شاہ عبدللہ نے اس اسلسلے میں 13 منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔
اس منصوبے کے تحت مدینہ المنورہ میں قرآن پڑھنے اور سمجھنے کے لئے ایک مرکز قائم کیا جائے گا، جہاں حسن قرات، اسلام کے بنیادی عقائد اور بین الامذاہب تقابلی مکالمے اور جدید سائنسی تحقیق کے شعبے قائم قائم کئے جائیں گے، قبا کلچرل سینٹر کے قیام کی بھی منظوری دی گئی ہے جس میں حجاج اور معتمرین کے لئے عجائب گھر، لائبریریاں اور پارکس تعمیر کئے جائیں گے اس کے علاوہ شاہ عبدالعزیز لائبریری اور حرم لائبریری کی توسیع کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
گورنر مدینہ کے مطابق شہر میں ایک مستقل نمائش کا اہتمام کیا جائے گا جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ اور ان کی سیرت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایک نمائش کا اہتمام کیا جائے گا جس میں غزوات نبوی سے متعلق معلوماتی مواد اور اس سے متعلق متبرک اشیا رکھی جائیں گی، شاہ فہد پارک میں قدیم مدینہ شہر کا ماڈل تعمیر کیا جائے گا جس میں پرانے وقتوں کے محلے اور بازار کا خاکہ پیش کیا جائے گا۔
سعودی حکومت کا مدینہ منورہ کو امت مسلمہ کیلئے اسلامی ثقافت ک
-
- ٹیم ممبر
- Posts: 40424
- Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
- جنس:: عورت
- Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه
Re: سعودی حکومت کا مدینہ منورہ کو امت مسلمہ کیلئے اسلامی ثقا
شئیرنگ پرآپ کا بہت بہت شکریہ ....
[center]المدينة المنورة '' المركز الثقافي''
[/center]
[center]المدينة المنورة '' المركز الثقافي''
[/center]
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Re: سعودی حکومت کا مدینہ منورہ کو امت مسلمہ کیلئے اسلامی ثقا
معلومات باہم شیئرنگ کرنے کے لیے شکریہ.
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
-
- معاون خاص
- Posts: 5391
- Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
- جنس:: مرد
- Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
- Contact:
Re: سعودی حکومت کا مدینہ منورہ کو امت مسلمہ کیلئے اسلامی ثقا
الحمد للہ ... بہت ہی خوش آئند خبر ہے ..