خراب ہارڈ ڈسک سے ڈیٹا حاصل کرنا

اگر آپ کے پاس کچھ کمپیوٹر کے بارے میں کچھ ٹپس اور ٹریکس ہیں تو یہاں لوگوں کو حیران کریں
Post Reply
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

خراب ہارڈ ڈسک سے ڈیٹا حاصل کرنا

Post by محمد اسفند »

بعض دفعہ ایس ہوتا ہے کہ ہماری ہارڈ ڈسک چلتے چلتے خراب ہو جاتی ہے اس میں مجود ڈیٹا ضائع ہو جاتا ہے میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہو کہ ہارڈ ڈسک شو تو ہوتی تھی مگر کمپوٹر اسے
رن نہی کرتا تھا تو میں نے کہیں پڑھا تھا کے اسے شاپنگ بیگ میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں
میں نے ایسا ہی کیا 5 منٹ کیے فریزر میں رکھی اور آدھا ڈیٹا نکال لیا اور پھر 5 منٹ کلئے ایسا ہی کر کے آپنا سارا ڈیٹا حاصل کر لیا

یہ تو اب آپ ہی بتا سکتے ہیں کہ یہ کیسا طریقہ ہے
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: خراب ہارڈ ڈسک سے ڈیٹا حاصل کرنا

Post by علی خان »

جی بالکل اسکے لئے یہی طریقہ پروفیشنل لوگ استعمال میں لاتے ہیں. مگر اسکے لئے ہارڈ ڈیسک کو تقریباًًِ 2 سے 3 گھنٹے کے لئے فریز کرتے ہیں . اور اسکے بعد آئس بکس کے درمیان میں ہی یہ رکھ کر سسٹم میں لگاتے ہیں. تو پھر اس کے ذریعے ڈیٹا حاصل کر لیا جاتا ہے. لیکن اسکے بعد ہارڈ ڈیسک ختم ہو جاتا ہے.مطلب اگر ڈیٹا حاصل کر لیا توٹھیک ورنہ پھر سے یہی عمل کرنا کام نہیں کرتا ہے.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: خراب ہارڈ ڈسک سے ڈیٹا حاصل کرنا

Post by بلال احمد »

اشفاق علی wrote:جی بالکل اسکے لئے یہی طریقہ پروفیشنل لوگ استعمال میں لاتے ہیں. مگر اسکے لئے ہارڈ ڈیسک کو تقریباًًِ 2 سے 3 گھنٹے کے لئے فریز کرتے ہیں . اور اسکے بعد آئس بکس کے درمیان میں ہی یہ رکھ کر سسٹم میں لگاتے ہیں. تو پھر اس کے ذریعے ڈیٹا حاصل کر لیا جاتا ہے. لیکن اسکے بعد ہارڈ ڈیسک ختم ہو جاتا ہے.مطلب اگر ڈیٹا حاصل کر لیا توٹھیک ورنہ پھر سے یہی عمل کرنا کام نہیں کرتا ہے.
اشفاق بھائی اگر فریز کرنے کے بعد بھی ڈیٹا حاصل نہ کرسکیں تو پھر؟ (ہارڈ بھی گئی اور ڈیٹا بھی n;a;n;a )
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: خراب ہارڈ ڈسک سے ڈیٹا حاصل کرنا

Post by محمد شعیب »

|( |(
بڑا عجیب طریقہ ہے. پہلی مرتبہ سنا ہے. شئر کرنے کا شکریہ
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

Re: خراب ہارڈ ڈسک سے ڈیٹا حاصل کرنا

Post by محمد اسفند »

بلال احمد wrote:
اشفاق علی wrote:جی بالکل اسکے لئے یہی طریقہ پروفیشنل لوگ استعمال میں لاتے ہیں. مگر اسکے لئے ہارڈ ڈیسک کو تقریباًًِ 2 سے 3 گھنٹے کے لئے فریز کرتے ہیں . اور اسکے بعد آئس بکس کے درمیان میں ہی یہ رکھ کر سسٹم میں لگاتے ہیں. تو پھر اس کے ذریعے ڈیٹا حاصل کر لیا جاتا ہے. لیکن اسکے بعد ہارڈ ڈیسک ختم ہو جاتا ہے.مطلب اگر ڈیٹا حاصل کر لیا توٹھیک ورنہ پھر سے یہی عمل کرنا کام نہیں کرتا ہے.
اشفاق بھائی اگر فریز کرنے کے بعد بھی ڈیٹا حاصل نہ کرسکیں تو پھر؟ (ہارڈ بھی گئی اور ڈیٹا بھی n;a;n;a )
نہی جاتی دل بڑا کرو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: خراب ہارڈ ڈسک سے ڈیٹا حاصل کرنا

Post by چاند بابو »

بہت خوب واقعی میں نے بھی آج سے پہلے اس طریقہ سے ڈیٹا ریکور کرنے کے بارے میں کبھی نہیں سنا یا پڑھا تھا پہلی بار اردونامہ پر ہی یہ پتہ چلا ہے.
یہ پوسٹ پڑھ کر میں نے گوگل کی مدد لی تو پتہ چلا کہ واقعی کچھ کیسز میں یہ طریقہ کام کرتا ہے.پھر میں نے اس بارے میں مزید جانا اور اس کے پیچھے موجود تھیوری پڑھی تو کچھ سمجھ میں آنے والی ٹیکنیکل بات سمجھ آئی. سوچا آپ لوگوں کی معلومات کے لئے یہاں اردو میں شئیر کر دوں.
[center]Recovering Your Data by Freezing Hard Disk
ہارڈ ڈسک کو ٹھنڈا کر کے اس سے ڈیٹا ریکور کرنا
[/center]

سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ ہارڈ ڈسک کو فریز کرنے کے عمل میں ٹھنڈک آپ کے ڈیٹا کو کچھ نہیں کرتی ہے اور یہ خیال بالکل غلط ہے کہ ٹھنڈا کرنے پر ہمیشہ ہارڈ ڈسک درست کام کرے گی.
دراصل ہم سب ہی جانتے ہیں کہ ہارڈ ڈسک میں بہت ساری حرکت کرنے والی اشیاء موجود ہوتی ہیں اور ہم سب یہ بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہارڈ ڈسک میں ان اشیاء کی حرکت سے کافی حرارت بھی پیدا ہوتی ہے.
اب کچھ کیسز میں ہوتا کچھ یوں ہے کہ اس حرکت اور حرارت سے کچھ کل پرزے پھیلاؤ اختیار کر لیتے ہیں اور وہ جگہ جہاں پر یہ پرزے فٹ ہوتے ہیں وہاں اتنی زیادہ حرارت نہیں ہوتی ہے کہ وہ بھی ان کے ساتھ ہی پھیل سکے. یہ پھیلنے والے پرزے اپنی موجود جگہ میں ایڈجسٹ نہیں ہو پاتے ہیں اور حرکت کرنے سے قاصر ہو جاتے ہیں، اور جب یہ پرزے حرکت نہیں کرتے ہیں تو پھر ہارڈڈسک پر موجود ڈیٹا پڑھنے میں مشکلات پیش آتی ہیں. یہ طریقہ عام طور پر تب ہی کارگر ہے جب ہارڈ ڈسک کے خراب ہونے کی وجہ spindle کا پھیلاؤ ہو. spindle وجہ گول چکر ہے جس کے اوپر آپ کی ہارڈ کی پلیٹس یعنی Platters گھومتی ہیں.
اب جب ہم کچھ منٹ کے لئے اس ڈسک کو فریز کرتے ہیں تو چونکہ یہ پرزے چھوٹے ہوتے ہیں اس لئے سب سے پہلے ٹھنڈک کا اثر یہ قبول کرتے ہیں اور ٹھنڈے ہو کر سکڑاؤ اختیار کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ دوبارہ اپنی پہلے والی حالت میں آ جاتے ہیں. اور جب ہم دوبارہ ہارڈ چلاتے ہیں تو یہ پرزے کام کرنا شروع کر دیتے ہیں مگر چند منٹ تک یا تب تک جب تک یہ ٹھنڈے رہتے ہیں اور جیسے ہی ان پر حرارت دوبارہ اثر کرتی ہے وہ پھر سے اٹک جاتے ہیں اور کام کرنا بند کردیتے ہیں. اس کا حل یوں بھی کیا جا سکتا ہے جیسا کہ اشفاق بھیا نے کہا ہے کہ اسے آئس بیگ میں رکھ کر کام کیا جائے یا پھر اسے فریزر میں ہی رکھا جائے اور لمبی ڈیٹا کیبل سے اسے کمپیوٹر سے کنکٹ کر دیا جائے.
تو دوستو یہ ہے اس کام کے پیچھے کارفرما تھیوری.
مگر یاد رہے کہ ہر خراب ہارڈ ڈسک پر یہ عمل اثر نہیں کرتا ہے یہ کوئی پروفیشنل ہی بتا سکتا ہے کہ آیا ہارڈ میں موجود پرزے پھیلاؤ کی وجہ سے کام کرنا بند کر چکے ہیں یا کوئی اور مسئلہ ہے. اگر تو مسئلہ یہی ہے تو پھر یہ طریقہ کارگر ہو سکتا ہے مگر ہمیشہ پھر بھی نہیں.

یاد رہے انٹرنیٹ پر موجود ڈیٹا ریکوری کے ماہرین اس آئیڈیا کو ایک بدترین آئیڈیا کہتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ Platters ہارڈ ڈسک میں موجود پلیٹس سپر سنسٹو Super sensitive ہوتی ہیں اور درجہ حرارت کا بدلاؤ ان میں توڑ پھوڑ کا باعث بن کر آپ کے ڈیٹا کا ہمیشہ کے لئے نقصان کر سکتا ہے.

ساری تحریر کا نچوڑ یہی بنتا ہے کہ اگر آپ کا ڈیٹا بہت قیمتی ہے اور آپ کوئی ڈیٹا ریکوری کے ماہر نہیں ہیں تو یہ طریقہ ہرگز نہیں اپنانا چاہئے اگرچہ آپ کو صد فیصد یقین ہی کیوں نا ہو کہ ہارڈ خراب ہونے کی وجہ Spindle ہی ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: خراب ہارڈ ڈسک سے ڈیٹا حاصل کرنا

Post by محمد شعیب »

بہت خوب چاند بابو
اس پوسٹ کو الگ تھریڈ بنا کر بھی پوسٹ کر دیں. بہت معلوماتی پوسٹ ہے.
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

Re: خراب ہارڈ ڈسک سے ڈیٹا حاصل کرنا

Post by محمد اسفند »

محمد شعیب wrote:بہت خوب چاند بابو
اس پوسٹ کو الگ تھریڈ بنا کر بھی پوسٹ کر دیں. بہت معلوماتی پوسٹ ہے.
شیر لگے او جناب توسی اس تھریڈ نو کی آ
ساڈا حق be;a be;a
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: خراب ہارڈ ڈسک سے ڈیٹا حاصل کرنا

Post by علی خان »

اسفند میاں کوشش کریں کہ اپنی پوسٹ اُردو میں ہی لکھا کریں. اس فورم میں پیجابی لکھنے کے لئے الگ سے ایک حصہ موجو د ہے. وہاں پر جاکر آپ اپنا شوق پورا کر لیا کریں. be;at;in;g;
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: خراب ہارڈ ڈسک سے ڈیٹا حاصل کرنا

Post by اضواء »

بہترین اور مفید معلومات ہے ....

آپ سب کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
محمد اسفند
دوست
Posts: 449
Joined: Fri Aug 05, 2011 5:09 pm
جنس:: مرد
Location: ٹوبہ ٹیک سنگھ

Re: خراب ہارڈ ڈسک سے ڈیٹا حاصل کرنا

Post by محمد اسفند »

اشفاق علی wrote:اسفند میاں کوشش کریں کہ اپنی پوسٹ اُردو میں ہی لکھا کریں. اس فورم میں پیجابی لکھنے کے لئے الگ سے ایک حصہ موجو د ہے. وہاں پر جاکر آپ اپنا شوق پورا کر لیا کریں. be;at;in;g;
شکریہ جناب ;fl;ow;er;
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: خراب ہارڈ ڈسک سے ڈیٹا حاصل کرنا

Post by چاند بابو »

یہ لیجئے جناب یہ مضمون الگ سے یہاں شئیر کر دیا گیا ہے.
اس میں‌کچھ ضروری اضافہ یوں کیا گیا ہے کہ پہلے اس کے پیچھے کارفرما تھیوری ہی زیرِ بحث رہی تھی اب اس کا مکمل طریقہ کار بھی یہاں کھل کر بیان کر دیا گیا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: خراب ہارڈ ڈسک سے ڈیٹا حاصل کرنا

Post by بلال احمد »

بہت عمدہ چاند بھائی :clap: :clap: :clap:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: خراب ہارڈ ڈسک سے ڈیٹا حاصل کرنا

Post by چاند بابو »

پسندیدگی کا بہت بہت شکریہ بلال بھیا.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “کمپیوٹر ٹپس ایند ٹریکس”