Core i3(کور آئی 3)اورDual core(ڈویل کور) پراسیسر میں فرق.

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
Post Reply
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Core i3(کور آئی 3)اورDual core(ڈویل کور) پراسیسر میں فرق.

Post by علی خان »

Dual core
Dual Coreایک اصطلاح ہے جس کا مطلب ہے کہ دو پروسیسرز کا جسمانی طور پر اکٹھے ہو کر ایک سلیکون چپ میں ایک ہی پروسسیر کے طور پر کام کرنا۔
Core i3
کور آئی تھری انٹل کی تھرڈ جنریشن کا پہلا رکن ہے اور یہ Dual coreپرو سیسر ہے یعنی ایک چپ میں دو پروسیسر لہٰذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ ڈویل کور اور آئی تھری میں فرق نہیں البتہ وہ ڈیول کور پروسیسر جو انٹل کی سیکنڈ جنریشن (دوسری نسل ) کی نمائندگی کرتے ہیں ان میں اور کور آئی تھری میں فرق ضرور ہے۔کور آئی تھری میں جو بڑی تبدیلیاں آئیں ان پر بات کرتے ہیں۔
Hyper-Threading Technology
کور آئی تھری پروسیسر میں ہائپر تھریڈنگ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس کے تحت ایک وقت میں پروسیسر کی دونوں کورز میں متوازی ایک سے زیادہ امور پر کام جاری رہتا ہے جبکہ پہلے پروسسیرز میں ایک وقت میں ایک ہی کام انجام دیا جاتا تھا۔اس فرق کو واضح طور پر محسوس کیا جا سکتا ہے جب آپ ویڈیو ایڈیٹنگ پروگرام میں کام کر رہے ہوں۔
DMI
Direct Media Interface ڈائیریکٹ میڈیا انٹر فیس جو نارتھ بریج اور سائوتھ بریج کے نام سے پرانے مدر بورڈز میں متعارف تھا جنہیں دوسرے ڈویل کور پروسیسر استعمال کرتے تھے۔ڈی ایم آئی کے اضافے سے پروسیسر کورز اور مدر بورڈ کے دوسرے عناصر جیسے ریم ہارڈ ڈرائیوز اور پورٹس کے درمیان بجلی کا راستہ مختصر ہو جاتا ہے۔
GPU گرافکس پروسیسنگ یونٹ کی اس پروسسیر میں شمولیت اسے مختلف برینڈ کے مدد بورڈ پر پہلے سے بہتر اور یکساں کارکردگی دکھانے کے قابل بناتی ہے۔
طرز بناوٹ
اس پروسیسرمیں ایک اور فرق طرز بناوٹ کا بھی ہے۔اس کے ڈھانچے کو 45nM جو پہلے پروسسیر کا طرز بناوٹ تھا سے تبدیل کر کے 32nM کر دیا گیا ہے جواسی سلیکون چپ میں اور زیادہ ٹرازسٹرز کو جگہ فراہم کرتا ہے۔
nM کا مطلب نینو میٹر ہے
بجلی کی کھپت اور حرارت
کور آئی تھری اس سے پہلے کے ڈویل کور پروسیسر کے مقابلے میں بہت کم بجلی استعمال کرتا ہے اور حرارت بھی کم پیدا ہوتی ہے۔یہ چھوٹی خوبی نہیں ہے کیوں کہ، آج کل لوگوں میں ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کے استعمال کا رجحان کم اور موبائل اور بیٹری پر چلنے والے لیپ ٹاپ وغیرہ کے استعمال کا رجحان زیادہ ہوتا جا رہا ہے۔
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: Core i3(کور آئی 3)اورDual core(ڈویل کور) پراسیسر میں فرق

Post by چاند بابو »

بہت خوب اشفاق بھیا کیا بات ہے آپ کی ہم تو آج تک یہی سمجھتے رہے ہیں کہ dual core میں دو اور core i3 میں تین پروسسنگ کورز ہوتی ہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: Core i3(کور آئی 3)اورDual core(ڈویل کور) پراسیسر میں فرق

Post by محمد شعیب »

v;g zub;ar
زبردست شئرنگ ہے. شکریہ
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”