'' پورنوگرافی اور سماج ''

اگر آپ کالم لکھنا چاہتے ہیں یا لکھتے ہیں تو اپنی نوکِ قلم کے شہکار یہاں شئیر کریں
Post Reply
سکندر بابا
کارکن
کارکن
Posts: 5
Joined: Fri Apr 05, 2013 3:19 pm
جنس:: مرد

'' پورنوگرافی اور سماج ''

Post by سکندر بابا »




ذلالت کی پستی کی طرف ہمارا یہ سفر کہاں جاکے رکےگا کچھ کہنا بہت ہی مشکل ہے .ہر روز ہم ایک نئی حد کو عبور کرتے جارہے ہیں ..ارباب اختیار کا رویہ معاشرے اور سماج سے متعلق شدید سوتیلے پن پر مبنی دکھائی دیتا ہے . ایسا لگتا ہے جیسے کچھ لوگوں کو اپنے گورے آباؤ و اجداد کا بے عزت ہوکر رخصت ہونا ابھی تک اس بری طرح کٹھکتا ہے کے وہ آج بھی بر سر اقتدار آکر عوام سے اسکا بدلہ لینا خود پر واجب خیال کرتے ہیں .

جنکے بچے باہر پڑھتے اور رہتے ہوں .اور جنکے مستقبل کی ساری پلاننگ ہی ملک سے باہر مستقل رہنے پر مشتمل ہو ان لوگوں سے امید اور کی بھی کیا جاسکتی ہے .لیکن
'' کچھ شہر دے لوگ بھی ظالم سن کچھ سانوں مرن دا شوق وی سی '' کے عین مطابق عوام خود بھی اپنی بربادیوں کیلیے بھر حال ذمہ دار ہیں .

لاہور شہر میں معصوم بچی کے ساتھ پیش آنے والا زیادتی کا واقعہ کوئی اچانک ہی رونما ہونے والا سانحہ نہیں .بلکہ یہ وہ پھل ہے جو ہم نے برسوں بے راہ روی کے بیج بو کر پایا ہے .

دہشتگردی .مہنگائی .بے روزگاری وغیرہ کے مسائل کا حل تو رہنے دیں .جس سنگین غفلت کا مظاہرہ انٹرنیٹ کے ذریے پھیلتی ہوئی فحاشی کی جانب سے کیا جارہا ہے اس کا نتیجہ کسی بھی طور اسطرح کے شرمناک و اندوہناک واقعات سے الگ نہیں ہوسکتا .

پاکستان میں گذشتہ پانچ برس کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں اضافہ ہوا ہے۔ سال گذشتہ میں2 ہزار بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور ان میں سے180سے زائدبچوں کو جنسی تشدد، اغواءیا بدفعلی کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا۔ جبکہ پانچ سال کے اعداد و شمار کے مطابق8 ہزار بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی اورایک ہزار سے زائد بچوں کو اس عمل کے بعد قتل کر دیا گیا۔.

اور ایسا کیوں نہ ہو جب شدید پورنوگرافی سماج کا اہم حصہ بنتی جا رہی ہے۔.پی ٹی سی ایل کے ذرائع کے مطابق گذشتہ سال پاکستان کےکل انٹرنیٹ صارفین میں سے ساٹھ فیصد لوگ فحش ویب سائٹس پر جاتے تھے۔

یہی وجہ ہے کے آج ہم ہر طرح سے محصور ھوگیے ہیں .آپ گھر سے جاب کیلیے نکلیں یا بچے پڑھائی کیلیے ایک کٹھکا سا دل کو لگا رہتا ہے .آپ کے اپنے کام سے اور بچوں کی سکول سے بخیریت واپسی گویا میدان جنگ سے واپسی ہوا کرتی ہے. اور ہم روز ہی اس بخیریت واپسی کو '' انجواے '' کرنے پر مجبور ہیں .

آئیے اس سے پہلے کے یہ خرابی بھی اور خرابیوں کی طرح بڑھ کر ناقابل علاج ہوجاۓ .اسکے خلاف آواز بلند کرتے ہیں .وگرنہ شتر مرغ کی طرح ریت میں سر دیے رکھنا کہیں کل کو ہمیں بھی فریاد کناں مظلوم نظروں سے آسمان کو دیکھنے پر مجبور نہ کردے .........

تحریر :سکندر حیات بابا
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: '' پورنوگرافی اور سماج ''

Post by بلال احمد »

ہمیں اس کے خلاف مئوثر اقدامات کرنے چاہیں تاکہ آئندہ آنے والی نسلوں کو محفوظ کیا جاسکے،
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: '' پورنوگرافی اور سماج ''

Post by اضواء »

بہترین شئیرنگ پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: '' پورنوگرافی اور سماج ''

Post by علی عامر »

اپنی ذاتی اصلاح کے ساتھ ساتھ ... اگر کوئی حکمران بھی انصاف کا علم بلند کر دے اور مجرم کو عبرت ناک سزا سے روشناس کروا دے تو مستقبل میں ایسے واقعات سے محفوظ رہا جا سکتا ہے ...
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: '' پورنوگرافی اور سماج ''

Post by محمد شعیب »

v;g zub;ar
اگر اس کا سد باب نہ کیا گیا تو مستقبل میں ہم بھی مغرب کی طرح صرف ہاتھ ملتے رہ جائیں گے.
Post Reply

Return to “اردو کالم”