حکومت وقت سے مطالبہ (اقتباس فیس بک)

مذاہب کے بارے میں گفتگو کی جگہ
Post Reply
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

حکومت وقت سے مطالبہ (اقتباس فیس بک)

Post by عتیق »

حکومت وقت سے مطالبہ
1 :: کراچی سمیت ملک بھر میں اسلامی نظام (خلافت راشدہ)کا قیام عمل میں لائیں اور جمہوری نظام کا مکمل خاتمہ کریں ۔عوام جمہوی نظام کا بیکاٹ کریں۔
ــ
2 :: پاکستان میں امریکی ، اسرائیلی ،برطانوی ،ایرانی (نیٹو) مداخلت بند کی جائے ۔ان کے سفارتی تعلقات ختم کی جائے ۔اور اسلامی نظام کے سائے تلے آنے کا پر زور دیا جائے ۔
ـ
3 :: تمام سیاسی جماعت پر پابندی لگائی جائے ۔ان کے نقل حرکت بند کی جائے جن میں ایم کیو ایم اور اہل تشیع تنظیمیں شامل ہیں ۔
ــ
4 :: حکومتی حلقوں میں ،آرمی ،نیوی ، فضائی ،ودیگر سیکیورٹی اداروں میں شامل اہل تشیع ، عیسائی ،سکھ ، ہندو ، بدھمت افسران عہدران اہلکار کو برطرف کیا جائے ۔اور ان کے عبادت گاہوں کو محدود کیا جائے ۔
ـ
5 :: کراچی سمیت ملک بھر میں قید ملکی وغیر ملکی مجاہدین انصار کو باعزت رہا کیا جائے ۔ اور انہیں ان کی مرضی کے مطابق مقام تک پہچائیں۔ جن میں شیخ اسامہ بن لادن کی فیملی ،عمر پاتک کی اہلیہ ،سرفہرست ہیں ۔ اور شک کی بنیاد پر گرفتار تمام مرد عورت کو فوری رہا کیا جائے ۔۔جبکہ دنیا بھر میں قید مجاہدین کی رہائی کو یقینی بنایا جائے ۔جن میں عافیہ صدیقی صف اول ہیں ۔
ــ
6 :: امارت اسلامیہ افغانستان ، لال مسجد ۔قبائل علاقہ جات ودیگر عام ہمدرد جہادی بھائیوں کے قتل عام میں شامل سیاسی ،فوجی ،افسران اہلکار کو سرے عام سزائے موت دی جائے ۔ یا انہیں طالبان کے حوالے کیا جائے ۔
ــ
7 :: اسلام ،قران ،اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ اکرام ،ازواج مطہرات ،ائمام اکرام ،علماء اکرام ودیگر شعارے اسلام کے ناموس کی مکمل پاسداری کی جائے ۔ ان کے توہین کے مرتکب افراد کو سزائے موت دی جائے ۔ اور اسلام کے تحفظات کو یقینی بنائے جائیں ۔خصوصا حضور کریم صلی اللہ علیہ وسلم ،صحابہ اکرام اور ازواج مطہرات ہیں ۔

شریعت یا شہادت
facebook.com/sharyatshahadat/posts/190203944491155?notif_t=like
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22226
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: حکومت وقت سے مطالبہ (اقتباس فیس بک)

Post by چاند بابو »

6 :: امارت اسلامیہ افغانستان ، لال مسجد ۔قبائل علاقہ جات ودیگر عام ہمدرد جہادی بھائیوں کے قتل عام میں شامل سیاسی ،فوجی ،افسران اہلکار کو سرے عام سزائے موت دی جائے ۔ یا انہیں طالبان کے حوالے کیا جائے ۔
معاف کیجئے گا عتیق بھیا جو ہمارے بھائیوں‌ کی وجہ سے ہزاروں‌ جانیں تلف ہوئی ہیں‌ان کا حساب کونسا بھائی دے گا؟
میں‌ یہاں طالبان یا کسی خاص گروپ کو تنقید کا نشانہ نہیں‌ بنا رہا ہوں لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ان کی کاروائیوں کا زیادہ ترمحور عوام الناس کے گرد گھومتا ہے بم دھماکے میں‌ اگر ایک فوجی مرتا ہے تو بیس عام شہری مرتے ہیں‌ ان کا کیا جواز ہے ان کے پاس؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: حکومت وقت سے مطالبہ (اقتباس فیس بک)

Post by عتیق »

ماشاء اللہ چاند بھیا ..... میں آپکی دلی ہمدردی اور اصل حقیقت کو سمجھتا ہوں ...... یہ بہت بڑا سوال ہے .

ایک صاحب سے نیت پر اسی موضوع پر بات چیت ہوئی تھی تو کہتے ہیں ..... اصل اعتبار تو نیت کا ہوتا ہے .نتیجے کا نہیں ... انہوں نے اس کی مثال غزہ طائف کا دیا تھا جس میں نبی کریم sw: نے منجیق فٹ کی تھی .جب صحابہ نے پوچا کہ اس میں بچیں اور عورتیں بھی تو ہیں تو کہاں کہ وہ بھی انہیں میں سے ہے ...... اور اسی طرح کچھ عرصہ قبل طالبان کے قبائلی مفتی ابوذر صاحب نے بھی ایک بیان میں کہتا تھا کہ اصل ہدف کا اعتبار ہوتا ہے نیت کا ہوتا ہے .نتیجہ کا نہیں ... اگر کوئی فرد اس حملے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے تو مارنے والے کا حساب اسی کے ساتھ ہوگا .ان کو مارنے کی نیت سے نہیں گیا بلکہ اس کا مقصد فوج کو نشانہ بنانا تھا اگر اس فرد کے جان چلی گئی تو اس کا حساب اس کے ساتھ ہی ہوگا یعنی جو عمل اس نے کیا اسی کے حساب سے اس کا قیامت کے دن حشر ہوگا ..... بہت سی کاروائیاں اسی وجہ سے منسوخ کی جاتی ہیں کہ جس میں عام الناس کے نقصان ہونے کا خدشہ ہو ......واللہ اعلم
باقی آپ کے سوال میں فیس بک میں اس ایڈمن سے ضرور کرونگا تاکہ اس کا جواب بھی آپ تک پہچادوں ......

اللہ ہم سب کو اچھے عمل کرنے کی توفیق دے تاکہ کسی بھی حالت میں اگر موت آئے تو اپنا حساب کتاب اللہ کے ہاں صاف شفاف ہو .. آمین
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: حکومت وقت سے مطالبہ (اقتباس فیس بک)

Post by علی خان »

میرے خیال میں جو واقعہ آپ بیان کر رہیں. وہ لوگ غیرمسلم تھے اور باقی آپ نے لکھا ہے. کہ کوئی انکے ساتھ تو وہ بھی برابر کا شریک ہے. تو کیا گناہ اور سزا کا سسٹم اللہ تعالیٰ کی بجائے پاکستانی طالبان کے ہاتھ میں آگیا ہے. ایسے بھی ہو سکتا ہے. کہ کوئی بے گناہ اُس وقت وہاں سے گزرے جہاں پر ان جاہلوں نے خودکش کرنا ہوں.

اورایک اوربات :
ان لوگوں کو کہوں. کہ جو یہ نجومی ہے. ڈانسرز ہیں کیبل والے ہیں جو لوکل گانے چلاتے ہیں، کنجر خانے ہیں انکو کہوں کہ ان لوگوں پر محنت کرے. تو اس معاشرے میں بہت اچھائی دیکھنے کو ملے گی. مگر نہیں کیونکہ انکی نظر میں اس طرح کے کام کرنے والے فرشتے ہیں.

پتہ نہیں کہ یہ لوگ کس اسلام کی بات کرتے ہیں. کیونکہ جس کو ہم اسلام کہتے اور مانتے ہیں. وہ تو اس طرح کا خکم نہیں دیتا ہے.
اور آپ سے بھی درخواست ہے. کہ ان لوگوں کی طرح مت سوچھیں. جو اسلام کہتا ہے اُس پر عمل کریں. اور اُسی کو مشعل راہ بنانے کی کوشش کریں.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22226
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: حکومت وقت سے مطالبہ (اقتباس فیس بک)

Post by چاند بابو »

جی شکریہ عتیق بھیا میں آپ کی اس بات سے بالکل متفق نہیں ہوں اگر غزوہ طائف کی مثال ذہن میں رکھیں تو کیا فتح مکہ کو بھول جائیں جب آپ sw: نے خاص طور پر بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے کی ممانعت کی تھی. وہاں ایک انسان کا قتل پورے انسانیت کا قتل ہے یہ بھی ذہن میں رکھنا چاہئے.
اور پھر یہ کہاں کا جہاد ہے جس میں عبادت گاہوں پر حملے کیئے جاتے ہیں اپنی ہی افواج پر حملے کیئے جاتے ہیں، کیسی عجیب بات ہے کہ وہ افواج جو مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہیں ان سے تو کوئی خاص بغض نہیں اور افواج پاکستان کی جان کے دشمن ہیں یہ پاکستانی طالبان.
میں نا تو ایسے طالبان کو مانتا ہوں اور نا ہی ایسے جہاد کو مانتا ہوں جس میں بجائے برائی کی جڑ ختم کرنے کے آپ لوگ اس برائی کے چھوٹے سے حصے کو ختم کرنے کو ترجیح دیتے ہیں،
ایک غیر مسلم کے ظلم کا بدلہ دوسروں سے لینے کی ممانعت: قرآن و حدیث کے مطابق ہر شخص اپنے اعمال کا خود ذمہ دار ہے۔ جس نے ظلم کیا حسبِ دستور بدلہ اور سزا کا وہی مستحق ہے، اس کے بدلے میں کوئی دوسرا نہیں۔ اس کے جرم کی سزا اس کے اہل و عیال، دوستوں یا اس کی قوم کے دیگر افراد کو نہیں دی جا سکتی۔ ارشادِ ربانی ہے: ’’اور ہر شخص جو بھی (گناہ ) کرتا ہے (اس کا وبال) اسی پر ہوتا ہے اور کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔‘‘ (الانعام)
اسلام نے تو غیر مسلم شہریوں کا مال لوٹنے کی ممانعت اور دوسروں کا مال لوٹنا بھی حرام قرار دیا ہے ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’اور تم ایک دوسرے کے مال آپس میں نا حق نہ کھایا کرو اور نہ مال کو (بطورِ رشوت ‘‘حاکموں تک پہنچایا کرو کہ یوں لوگوں کے مال کا کچھ حصہ تم(بھی) ناجائز طریقے سے کھا سکو حالانکہ تمہارے علم میں ہو (کہ یہ گناہ ہے )۔‘‘(البقرہ)
بہت عرصہ پہلے ایک ایس ایم ایس ملا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ طالبان نے کبھی کسی ڈانس کلب پر حملہ نہیں کیا کبھی کسی بار پر حملہ نہیں کیا کبھی کسی بے حیائی کے مرکز پر حملہ نہیں کیا کبھی کرپٹ مافیا کے کسی فرد پر حملہ نہیں کیا مگر ہمیشہ حملہ کیا تو عبادت گاہوں پر سکولوں پر پاک افواج کی چھاؤنیوں پر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اور اگر اغوا کیا تو بے گناہوں کو اغوا کرکے تاوان وصول کر کے اپنی جہادی کاروائیوں کے لئے رقم کا بندوبست کیا.
کیا یہ جہاد ہے اور کیا ایسے ہی جہاد کی تربیت اسلام بھی ہمیں دیتا ہے. اور اگر کوئی یہ کہے کہ ہاں یہ درست ہے تو پھر افسوس جو اسلام اس نے قبول کیا ہے وہ اسلام نہیں بلکہ اسلام کو اپنی شکل میں ڈھال کر اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا ایک طریقہ ہی ہو سکتا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: حکومت وقت سے مطالبہ (اقتباس فیس بک)

Post by محمد شعیب »

پاکستان میں موجود مختلف جہادی تنظیموں کے بارے میں کوئی رائے قائم کرنا مشکل ہے. اگر یہ تنظیمیں واقعی نفاذ شریعت چاہتی ہیں تو ان کا ہدف مساجد، مدارس، سیکیورٹی ادارے، عوام اور فوج ہی کیوں ہوتی ہے ؟
فحاشی کے اڈے، سینماہال، امریکی، برطانوی سفارتخانے وغیرہ کیوں ان سے محفوظ ہیں.
جہاں تک میرا خیال ہے پاکستان میں موجود بہت سی جہادی تنظیمیں ملکی اور غیر ملکی ایجنسیوں کی آلہ کار ہیں. اوربہت سے سادہ اور جوشیلے مسلمان ان کی چالوں کا شکار ہو رہے ہیں. عموما علمی اعتبار سے کمزور نوجوان ہی ان کے بہکاوے میں آتے ہیں. اس لئے نوجوانوں کو چاہئیے کہ ایسے معاملات میں جید علماء کی رائے ضرور لیں. کہیں ایسا نہ ہو کہ شہادت کے شوق میں خود کشی کر بیٹھیں.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22226
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: حکومت وقت سے مطالبہ (اقتباس فیس بک)

Post by چاند بابو »

میں شعیب بھیا کی بات سے صد فی صد متفق ہوں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: حکومت وقت سے مطالبہ (اقتباس فیس بک)

Post by عتیق »

بحر حال سوال تو چاند بھائی کا بھی ہے اور میرا بھی اور فیس بک میں اس اکاونٹ کو سینڈ کیا ہے .اب دیکھتے ہیں کس وقت یہ جواب ملتا ہے... .اور اب میں اس پیج کا لنک بھی وہاں سینڈ کردونگا تاکہ اس تجزئے کو پوری طرح پڑھ سکیں .
علمی اعتبار سے کمزور ضرور ہوں‌ اس وجہ سے ششپند میں مبتلہ ہوسکتا ہوں‌.لیکن انشاء اللہ اس کا مثبت جواب ضرور لونگا .....
انتظار فرمائیں ........
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22226
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: حکومت وقت سے مطالبہ (اقتباس فیس بک)

Post by چاند بابو »

جی بالکل ضرور اس طرح کی باتوں کی وضاحت انہیں ضرور کرنی چاہئے مگر میں نا مانوں والی بات بالکل درست نہیں ہے آیات و احادیث کو اپنی مرضی کے مطلب دینے سے ان کا مفہوم بدل نہیں جاتا ہے اور میرے خیال میں یہ لوگ ایسا ہی کر رہے ہیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: حکومت وقت سے مطالبہ (اقتباس فیس بک)

Post by عتیق »

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امید ہے انتظار ابھی تک کررہے ہونگے . جواب تو اب تک نہیں ملا ... لیکن امید کی کرن ابھی تک باقی ہے ....

بحر حال میں کچھ جواب دیتا ہوں جہاں تک میرا علم ان کی حمایت کرتا ہے .بس اسی وجہ سے میں‌ان کے ساتھ ہوں .
اول فوج کے خلاف جہاد کیوں‌؟؟؟
اس پر قران کریم کی آیات کا ترجمہ پیش کرتا ہوں ...
سورۃ مائدہ کی آیات ہے .
اے ایمان والوں یہودی نصرانیوں سے دوستی مت کرو ..یہ آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں .(یہاں‌دوستی سے مراد ہر طرح سے مسلمانوں کے خلاف کفار کا ساتھ دینا ) اگر تم میں سے کوئی ان سے دوستی کرے گا .وہ بھی انہیں میں سے ہوگا .بے شک اللہ ظلموں کو ہدایت نہیں دیتا ..
....
جبکہ چند آیات کا ترجمہ اس لنک سے دیکھ سکتے ہیں .

..
فوج کی جانت سے تمام قبائل علاقہ جات میں پے درپے آپریشن کرنا .مجاہدین کو گرفتار کے کرے امریکوں کے حوالے کرنا .. 6000 کے قریب مجاہدین امریکہ کے حوالے کئے اس فوج نے .
جس میں‌ عرب مجاہدین شیشانی مجاہدین ترکمانستانی افغانی ازبکستانی اور پاکستانی شامل ہیں ..خود عافیہ صدیقی کا معاملہ بھی مجاہدین کے ساتھ تعاون کے جرم میں ہوا ہے .
اس کے علاوہ ملک پاکستان کی فضائی زمینی راستہ امریکہ کے لیے کھولنا .یہ سب عوامل اللہ کے حکم کے خلاف ہے .اور اسی وجہ سے طالبان ان کے خلاف جہاد کررہی ہے .
سلیم شہزاد کی ایک بات اور بھی یاد آگئی .. کہتے ہیں القاعدہ اور طالبان کا کوئی ارادہ نہیں تھا پاکستان کے خلاف یہ فوج کے خلاف کاروائی کرنے کا .. فوج نے تو خود مجور کیا ہے .

یہ آیات ہیں فوج کے خلاف جہاد کرنے اور فوج کے کردار کو غیر اسلامی قرار دینے کا حکم دیتی ہے .
فوج کے مظالم کی جھلکیاں تو یہ خود اپنی میڈیا سے جاری کرتے رہتے ہیں ... جیسے کہ یہ لنکس ہے .
























https://www.facebook.com/media/set/?set ... 329&type=3

عوام الناس کے قتل عام کی بات
اس طرح کی کاروائی کے بہت دفع لاعلمی کا اظہار بھی کیا ہے طالبان نے .اور کئ بار عوامی مقامات بازار مساجد دیگر جگہوں میں دھماکوں کی تردید کی .. اس کی خبر وہ میڈیا کو دیتے ہیں .لیکن میڈیا حکومت کے دباو اور ضمیر فروشی کے چکر میں حقیقت بیان نہیں کرتی .ویسے بھی طالبان پاکستان کے کسی بھی میڈیا کی بات کو تسلیم نہیں کرتے اور بلکہ حکم دیتے ہیں کہ اگر ایسی کوئی خبر ان میڈیا کی جانب سے آئے تو یقین مت کرنا ..... اس میڈیا کی حقیقت رمشہ مسیح اور ملالہ یوسف زئی اور بہت سے گستاخ رسول توہین قران کے مرتکب اور ریمنڈیوس جیسے لوگوں کی مثال کافی ہے .اور میں صدقے دل سے کہتا ہوں طالبان کبھی کسی بے گناہ کو قتل نہیں کرتے اور نہ ہی کسی ایسے فرد سے رقم تاوان اور بنک ڈیکیتی جیسے مال لوٹنے سے گریز کرتے ہیں . یہ حقیقت ہے .بس لوگ میڈیا کی بات سن کر یقین کرلیتے ہیں .حقیقت کچھ اور ہی ہوتا ہے ...ابھی کچھ دن سے مزاکرات مزاکرات کا میڈیا میں خوب چرچہ ہورا ہے .جبکہ ایسی کوئی حقیقت قبائل علاقہ جات میں نہیں‌ہے ... روز آپریشن ہوتے ہیں اور روز ہی مجاہدین کو شہید کرتے رہے ہیں‌...
ہمارے علماء اکرام میں بھی بہت سے ایسے ہیں جو جہاد افغان کو جائز قرار دیتے ہیں .. جہاد شام فلسطین اور مصر کو جائز قرار دیتے ہیں ... جبکہ پاکستان میں جو جہاد ہورہا ہے ... اس کے حرام قرار دیتے ہیں‌..

طالبان افغان فوج کے ساتھ لڑیں امریکہ حمایت کی وجہ سے تو جائز
طالبان پاکستانی فوج کے خلاف لڑیں امریکی حمایت کی وجہ سے ناجائز .؟؟؟

آپ لوگ باب اسلام فورم .اور انصار اللہ اردو .ملحمہ اور دیگر جہادی فورمز کا مطالع کیا کریں‌.دل سے منفی اور یکطرفہ سوچ نہ رکھیں .بلکہ دونوں جانب سے موازنہ کریں ... حقیقت انشاء اللہ ضرور واضح ہوگی .....
میں پھر بھی کوشش کرونگا کہ ان کی جانب سے جواب کو کاپی پیسٹ کرو .. انشاء اللہ انتظار کریں ضرور جواب ملے گا .
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: حکومت وقت سے مطالبہ (اقتباس فیس بک)

Post by علی خان »

میں صرف ایک بات کہنا چاہتا ہوں. کہ مساجد کے علاوہ عوامی مقامات میں کیا اِنکو یہ تمام مسلمانوں کی بجائے ناٹو فوجی نظر آتے ہیں. جو اِنکو تنکوں کی طرح اُڑا دیتے ہیں.
اَب آپ ذرا اِن باتوں پر قرآنی آیات اور آحادیث کی روشنی میں تفصیل لکھیں.
اور ہاں میں نے تو مذہبی کتابوں میں دیکھا ہے. کہ جہاد حکومت وقت کے اعلان کے بعد فرض ہوتا ہے. اور وہ بھی اُن لوگوں کے خلاف جو تم لوگوں سے جنگ کرتے ہیں. وہاں پر بھی اس بات کا ذکر موجود ہے کہ نہتے غیر مسلِموں کو مارنا بھی ظلم ہے.

اور ہاں یہ جو کچھ آپ نے اُوپر لکھا ہے. یہ اپنے فوجیوں کو مارنے والی بات تو پھر تو سب سے پہلے ہمیں سعودی عرب بلکہ تمام عرب ممالک کے فوجیوں کو قتل کر دینا چاہیئے.کیونکہ اِن ممالک کا سارے کا سارہ انخصاریورپ اور امریکہ پر ہے. اور رہی بات پاکستانی فوج کی تو پاکستانی فوج تو ماشاء اللہ بہت سے شعبوں میں خود کفیل ہے. اور اسکے علاوہ دوسرے اسلامی ممالک کی دفاعی شعبوں میں مدد بھی کر رہی ہے. اور سب سے بڑی بات یہ وہ لوگ (پاکستانی فوج ) ہیں جو تمہارے اور ہمارے اسلامی ایٹم بم کی حفاظت پر معمور ہے. یہ وہ بم ہے. جس کے یہاں پر موجود ہونے سے بہت سے اسلامی ممالک اپنے آپ کو مخفوظ تصور کرتے ہیں. اور ایک تمھارے یہ طالبان ہیں. جو اپنے ہی جڑوں کو کاٹ رہی ہے. پتہ نہیں ان لوگوں کو کب عقل آئے گی.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: حکومت وقت سے مطالبہ (اقتباس فیس بک)

Post by عتیق »

میں صرف ایک بات کہنا چاہتا ہوں. کہ مساجد کے علاوہ عوامی مقامات میں کیا اِنکو یہ تمام مسلمانوں کی بجائے ناٹو فوجی نظر آتے ہیں. جو اِنکو تنکوں کی طرح اُڑا دیتے ہیں
اشفاق بھائی .... جیسا آپ کہتے ہیں کہ مساجد یا عوامی مقامات میں‌ طالبان یا القاعدہ کو نیٹوں نظر آتی ہے ..ایسا نہیں‌ہے ...طالبان عوامی مقامات میں دھماکے نہیں‌کرواتی .. یہ سب حکومتی چالیں ہیں‌... یہ عوام کو اعتماد میں لینے اور طالبان مجاہدین سے عوام کو بدظن کرنے کے لیے ہے .
میں یہ صدقے دل سے کہتا ہوں‌ یہ جھوٹ ہے ... حکومتی پروپیگنڈہ ہے ... میں‌ نے باب اسلام فورم میں اور دیگر جہادی فورم میں یہ سوالات کیئے ہیں‌... یہ سب حکومتی دھوکہ ہے .
کیا لال مسجد کا واقعہ ہمارے سامنے نہیں‌.. پورے ملک کے سامنے ایک مدرسہ کو بموں سے اڑا دیا .یہ سب اسی کا ریکشن ہے ...
..جبکہ قران سے اور حدیث سے یہ دلیل بھی دیتے ہیں ........ جیسے کہ

قران کی ایک آیات ہے ..
خلاصہ
اے ایمان والوں : جب کوئی فاسق فاجر تمہارے پاس کوئی خبر لائے تو تم اس پر یقین مت کرو..جب تک تم اس خبر کی حقیقت نہ جان لو ..
اور حدیث میں بھی ہے :
انسان کے جھوٹے ہونے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کوئی بات سنے بغیر تحقیق کے لوگوں سے بیان کرنا شروع کردیں ...
ایک مثال دیتا ہوں ...
اپ کے گھر کے پیچھے والے گھر سے آپ کی لڑائی ہوجاتی ہے ...اور آپ اس کے خلاف ہوجائے ہیں جبکہ آپ کا پڑوسی آپ کے گھر کی مخبریاں کرتا ہے .اور آپ کے معلومات اور آپ کے خلاف مدد فراہم کرتا ہے ... تو کیا آپ اس پڑوسی کے خلاف نہیں لڑیں گے .؟؟؟؟ نفرت تو دل میں‌ہوگی نا ...

یہ فوج افغان عوام کے خلاف امریکہ کا ساتھ دیتی ہے .اور ہر طرح سے مالی مدد فراہم کرتی ہے .تو کیا یہ اسلام کے رو سے مجرم نہیں... جبکہ قران ایسے لوگوں کو مرتد واجب القتل کا حکم دیتی ہے...

منافق کو قتل کرنا واجب نہیں .مباح ہے .. جبکہ مرتد کو قتل کرنا فرض ہے ....

کلمہ گوہ مسلمان اگر اسلام کا مزاق آرئے .قران کو جالئے گندے نالے میں ڈالیں .نبی کریم sw: صحابہ اکرام ra: اور خلفائے راشدین ائمام اکرام اور شائعر اسلام کی توہین کرنے سے ایمان ختم ہوجاتا ہے.لازم نہیں کہ وہ بار بار کملہ پڑھیں اور وہی عمل دہرائے ...
قران کی جو آیت دی ہے .. اس میں کفار کے ساتھ دینے کا مطلب تمام مسلک میں کفر کے دائرے میں شامل ہونے کے برابر ہے .اور واجب قتل ہے .کیوں کہ اس سے ایک مسلمان کو اسلام کو دین کو نقصان پہنچ رہا ہے ...

میں اپنی ذاتی زندگی میں ان فوجیوں اور افسرانوں کےدرمیان دیکھ چکا ہوں ... آخرمیرا دل کیوں سے سے روٹھا ہے .. صرف اس وجہ سے دین کو یہ اس پر چلنے والے فرد کے حلیے کو بھی پسند نہیں کرتے ...... تو پھراسلام کو اور اسلامی تعلیمات کو کسے پسند کریں گے ... خیر ...
بھائی اپنے دل سے نفرت کو ختم کرو .. دل کو ایک ہی طرف کرلیا کہ طالبان غلط ہے تو بس غلط ہے
کیوں کہ مجھے دلیل بہت ساری چاہیے .. میں‌ انشاء اللہ میں ضرور پیش کرونگا ......
آپ بھی دعا کریں کہ مجھے حق بات کہنے یہ سمجھنے کی توفیق دے ...... اور آپ کو بھی حق لوگوں کی پہچان ہونے کی توفیق دے .... امین .
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22226
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: حکومت وقت سے مطالبہ (اقتباس فیس بک)

Post by چاند بابو »

السلام علیکم

میرے خیال میں بس بہت ہو گیا،
دلائل دیتے دیتے آپ نے یہ سمجھ لیا ہے کہ شاید اردونامہ طالبان کا ترجمان ہے اور ڈھیروں کے حساب سے ان کے پیغامات یہاں پوسٹ کرنے لگے ہیں.
اس بات سے ہٹ کر کہ کون یہاں کس کی حمایت کر رہا ہے کوئی طالبان کا حامی ہے یا کوئی مخالف ہے پھر بھی اردونامہ پر اس طرح کے پیغامات لگانے کی کیا ضرورت ہے اور کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں آپ یہ پیغامات لگا کر.
معاف کیجئے گا اردونامہ اردو کی خدمت کر رہا ہے نا کہ طالبان کی کہ جس کا جو جی چاہا وہ یہاں طالبان کے اعلان کے طور پر لگا جائے یا طالبان کی طرف سے وضاحت لگا جائے.

آئندہ یہاں طالبان یا ان کے کس ترجمان کی طرف سے لگائے جانے والے تمام پیغامات کو فی الفور حذف کر دیا جائے گا اور اس ضمن میں کسی کوئی بتانے کی ضرورت نہیں سمجھی جائے گی.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: حکومت وقت سے مطالبہ (اقتباس فیس بک)

Post by عتیق »

چاند بھائی ....... آپ اردو نامہ پر موجود مجاہدین کے نام سے میری تمام پوسٹ حذف کردیں .... میں رائے کے دانے کے برابر بھی برا یہ دل میں‌ کوئی شکواہ شکایت نفرت بغض حسد کینا جلن یہ پھر کسی بھی قسم کا دل سے ذہن سے برا یہ جو بھی الفاظ آپ سمجھیں نہیں لونگا ......
کیوں کہ اردو نامہ کی قوانین کے خلاف ورزی جرم ہے .... سو اسے میں ہر صورت میں قبول کرتا ہوں‌... اور ویسے بھی ان پوسٹ سے اردو نامہ کے پیچے ایجنسیاں لگ سکتی ہے ... سو اگر حذف کربھی دیں تو مجھے شکایت نہیں ... اگر میرے بس میں ہوتا تو میں ضرور کرتا .....

اللہ میرے دل کو صاف کرے اور اگر میں‌ غلط ہوں تو مجھے سہی راہ دیکھائیں ......آمین ..
اور ساتھ ساتھ میں چاند بھائی ،اشفاق بھائی اور دیگر تمام بھائیوں سے اپنے پوسٹ سے دل کی گہرائیوں سے معافی چاہتا ہوں .... مجھے امید ہے معاف فرمادیں‌گے . لازم نہیں‌ کہ پوسٹ کریں ....

چاند بھیا آپ حذف کرسکتے ہیں .........
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22226
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: حکومت وقت سے مطالبہ (اقتباس فیس بک)

Post by چاند بابو »

بہت بہت شکریہ محترم عتیق بھیا اردونامہ کے ایک بہت پرانے ساتھی ہونے کا حق نبھاہ دیا ہے آپ نے.
ہم میں سے ہر ایک کا دل آپ کی طرف سے بالکل صاف ہے اور ضروری نہیں کہ ہر دو بندوں کا ذہن ایک طرح کی سوچ ہی لئے ہوئے ہو اور یہ بھی ضروری نہیں ہے کہ دونوں صحیح ہوں.
ہم نے تو بس اپنا نقطہ نظر واضح کیا ہے جہاں تک معلومات ہم تک پہنچ پائی ہیں ہم نے ان کے مطابق فیصلہ کیا ہے اور جو آپ کے پاس پہنچی ہیں ان کے مطابق آپ نے فیصلہ کیا ہے.
اب یہ تو خدا ہی بہتر جانتا ہے کون صحیح ہے اور کون غلط مگر آپ کا شکریہ کہ آپ نے دل سے اردونامہ کو یہ فیصلہ کرنے پر مجبور نہیں کیا کہ صحیح اور غلط کون ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
Post Reply

Return to “مذہبی گفتگو”