جوملہ انسٹالیشن اور کسٹمائیزیشن اردو ویڈیو ٹیوٹوریل

مختلف سافٹ وئیرز کے ٹوٹیوریلز پر مبنی سیریل
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: جوملہ انسٹالیشن اور کسٹمائیزیشن اردو ویڈیو ٹیوٹوریل

Post by محمد شعیب »

یار نواں تو اس نے خود بند کیا ہوا ہے
اور شاید وہ میں نے ڈاؤن لوڈ نہیں کیا تھا
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: جوملہ انسٹالیشن اور کسٹمائیزیشن اردو ویڈیو ٹیوٹوریل

Post by شازل »

محمد شعیب wrote:h.a.h.a h.a.h.a h.a.h.a
چاند بابو

http://zhobi.ludhianvi-shaheed.com/joomla/


اس تھیم کے بارے میں کیا رائے ہے؟
میں اس سائٹ پر گوگل ایڈسنس کا اپرول لوں گا
کیسے رہی گی یہ تھیم ؟
تھیم تو اچھی لگ رہی لیکن اپ اسے اردوا لیتے تو اچھا تھا.
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: جوملہ انسٹالیشن اور کسٹمائیزیشن اردو ویڈیو ٹیوٹوریل

Post by علی عامر »

محمد شعیب wrote:یار نواں تو اس نے خود بند کیا ہوا ہے
اور شاید وہ میں نے ڈاؤن لوڈ نہیں کیا تھا
اُس نے فلمایا کیوں‌تھا .... اگر پرائیوٹ کرنا تھا؟ :envy:
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: جوملہ انسٹالیشن اور کسٹمائیزیشن اردو ویڈیو ٹیوٹوریل

Post by محمد شعیب »

شازل بھیا رقم طراز ہیں
تھیم تو اچھی لگ رہی لیکن اپ اسے اردوا لیتے تو اچھا تھا.
یار گوگل پر اردو سائٹس کو اپرول نہیں ملتا
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: جوملہ انسٹالیشن اور کسٹمائیزیشن اردو ویڈیو ٹیوٹوریل

Post by شازل »

اس کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ بلاگر پر ایک بلاگ بنا لیتے اور دس پندرہ دن بعد جب کچھ صفحات بھر جاتے تو گوگل ایڈ کے لیے اپلائی کرتے. میرے خیال میں بلاگر کے زریعے گوگل ایڈ جلد ہی مل جاتے ہیں.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: جوملہ انسٹالیشن اور کسٹمائیزیشن اردو ویڈیو ٹیوٹوریل

Post by چاند بابو »

جی شازل بھیا کی بات میں بڑا دم ہے۔
لیکن خیر اب اتنی بھی آسانی سے ایڈسنس نہیں ملتے ہیں۔
بلاگر پر بھی آجکل بہت محنت کرنا پڑتی ہے تب کہیں ایڈ سنس اپروو ہوتے ہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: جوملہ انسٹالیشن اور کسٹمائیزیشن اردو ویڈیو ٹیوٹوریل

Post by یاسر عمران مرزا »

میں نے ان میں سے چند ایک ٹیوٹوریل دیکھے . بقیہ ان میں سے کئی چیزوں سے میں‌پہلے ہی واقف تھا. تاہم میرے خیال میں جوملہ ورڈ پریس سے کافی مشکل ہے. ڈویلپرز کے لیے بھی اور عام ویب آپریٹر کے لیے بھی جو سائٹ کو اپ ڈیٹ کرتا ہے. شاید اسکی وجہ یہ ہے کہ جوملہ ورڈپریس سے کافی زیادہ فنکشن فراہم کرتا ہے.

شعیب صاحب نے شہید اسلام والی سائٹ پر جو تھیم استعمال کی ہے وہ بے حد عمدہ اور پروفیشنل ہے اور اسے اردو بھی اچھی طرح کیا گیا ہے. میرے خیال سے شیعب صاحب جوملہ کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں. مجھے خوشی ہو گی اگر شعیب بھائی اپنے تجربات اور جوملہ کی مزید معلومات شئر کریں گے.

ویسے ایک مشورہ بھی ہے. جن صاحب نے یہ ویڈیوز بنائی اور پرائیویٹ کر لیں ان کی طرز پر ویڈیوز بنانا زیادہ مشکل کام نہیں ہے. شعیب صاحب اگر خود جوملہ کی اردو میں ویڈیوز بنا لیں تو بہت ہی اچھا ہو گا اور بہت سے صارفین کا فائدہ بھی ہو گا.
شکریہ
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: جوملہ انسٹالیشن اور کسٹمائیزیشن اردو ویڈیو ٹیوٹوریل

Post by محمد شعیب »

یاسر بھائی
شہید اسلام میں نے نہیں بنائی. میں نے تو شازل بھیا کو مشورہ دیا تھا کہ جیسے شہید اسلام والوں نے انگلش ورژن کا خود اردو ترجمہ کیا ہے ویسا کرنا چاہئیے. تاکہ دیگر تھیمز لگائی جا سکیں.
اور رہی میری بات. تو اب میں جوملہ کو اچھا خاصہ جان گیا ہوں. اور میں خود بھی ویڈیو ٹیوٹوریل کا سوچ رہا ہا تھا. لیکن جب شازل بھیا اور چاند بابو جیسے ماہرین موجود ہوں تو ہم جیسے بچوں کو شو نہیں مارنا چاہئیے. مجھے ان کے سامنے ایسے کام کرتے ہوئے شرم آتی ہے. یہ حضرات میرے استاد ہیں.
میں انہیں سے گزارش کرتا ہوں کہ کچھ بنا کر پیش کریں. اس ٹیوٹوریل میں ڈیسک ٹاپ کا وال پیپر بھی نامناسب ہے. اور شئر کرتے ہوئے شرم بھی آتی ہے. لیکن مجبوری ہے اس وقت اردو میں دیگر کوئی میسر نہیں.
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: جوملہ انسٹالیشن اور کسٹمائیزیشن اردو ویڈیو ٹیوٹوریل

Post by یاسر عمران مرزا »

شعیب بھائی. جواب دینے کا شکریہ

میری رائے میں تو اس میں شرم والی کوئی بات نہیں. شازل بھائی اور چاند بھائی اپنی طرف سے معلوماتی مواد پیش کرتے رہتے ہیں لیکن اس بارے میں‌کیا کہہ سکتا ہوں . شاید ان کے پاس وقت کم ہو. پھر بھی اپنی یہی تجویز میں‌انہیں بھی پیش کرتا ہوں اگر وہ مینج کر پائیں تو اردو میں ٹیوٹوریل کی ویڈیو بنا کر پیش کریں.

باقی علم پھیلانے سے بڑھتا ہے اور اپنے بھی کانسپٹ اچھے ہوتے ہیں. آپ سے ایک بار پھر گزارش ہے کہ جتنی بھی معلومات آپ کے پاس ہیں کم از کم اسے پھیلانے کی کوشش ضرور کیجیے.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: جوملہ انسٹالیشن اور کسٹمائیزیشن اردو ویڈیو ٹیوٹوریل

Post by محمد شعیب »

یاسر صاحب
حوصلہ افزئی کا شکریہ
انشاءاللہ کچھ کرتا ہوں
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: جوملہ انسٹالیشن اور کسٹمائیزیشن اردو ویڈیو ٹیوٹوریل

Post by علی عامر »

شکریہ ۔۔ شعیب r:o:s:e
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: جوملہ انسٹالیشن اور کسٹمائیزیشن اردو ویڈیو ٹیوٹوریل

Post by چاند بابو »

بہت خوب،
کسی نے ہمیں استاد کہہ کر استادی دکھائی اور کسی نے ہماری مصروفیات کو بنیاد بنا کر ہماری لاج رکھ لی۔
لیکن اصل میں‌حقیقت یہی ہے کہ کم ازکم میں‌تو جملہ کے معاملے میں‌تقریبا کورا ہی ہوں۔
انسٹال کرنا آتا ہے اور کچھ تھوڑا بہت اس کے معاملات کو سمجھنے کی کوشش کی تھی جب جملہ پر مضمون لکھا تھا۔
باقی اگر شعیب بھیا اس معاملے کا آگے بڑھاتے ہیں تو انشااللہ ان سے فیض لینے کی کوشش کرتے ہیں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: جوملہ انسٹالیشن اور کسٹمائیزیشن اردو ویڈیو ٹیوٹوریل

Post by علی عامر »

ہمت مرداں ... مدد خدا :inlove:
یاسر عمران مرزا
مشاق
مشاق
Posts: 1625
Joined: Wed Mar 18, 2009 3:29 pm
جنس:: مرد
Location: جدہ سعودی عرب
Contact:

Re: جوملہ انسٹالیشن اور کسٹمائیزیشن اردو ویڈیو ٹیوٹوریل

Post by یاسر عمران مرزا »

چاند بابو wrote:بہت خوب،
کسی نے ہمیں استاد کہہ کر استادی دکھائی اور کسی نے ہماری مصروفیات کو بنیاد بنا کر ہماری لاج رکھ لی۔
لیکن اصل میں‌حقیقت یہی ہے کہ کم ازکم میں‌تو جملہ کے معاملے میں‌تقریبا کورا ہی ہوں۔
انسٹال کرنا آتا ہے اور کچھ تھوڑا بہت اس کے معاملات کو سمجھنے کی کوشش کی تھی جب جملہ پر مضمون لکھا تھا۔
باقی اگر شعیب بھیا اس معاملے کا آگے بڑھاتے ہیں تو انشااللہ ان سے فیض لینے کی کوشش کرتے ہیں۔
چاند بھیا.

خود کو کورا کہہ کر آپ یہ نہ سمجھیں‌کہ بچ جائیں‌گے. میں نے شازل بھائی کے بلاگ پر اردو نامہ کہ کہانی پڑھی تو مجھے پتہ چلا کہ آپ لوگوں‌نے کتنی محنت کہ ہے. اور مجھے یقین ہے آپ چاہیں تو بہت سوں کا بھلا ہو سکتا ہے.

جوملہ نہ سہی. پی ایچ پی بی بی سہی ؟

کیا خیال ہے ؟

کوئی شعبہ تو ہو گا ہی نا ایسا جس میں آپ اپنے علم کو دوسروں‌تک پہنچا سکیں.

ویسے مجھے علم ہے کہ وقت کی کمی سب سے بڑا مسلہ ہے. میں‌‌خود بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں لیکن یہیں‌پر مار کھا جاتا ہوں.
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: جوملہ انسٹالیشن اور کسٹمائیزیشن اردو ویڈیو ٹیوٹوریل

Post by چاند بابو »

جی یاسر بھیا آپ کی بات بالکل درست ہے۔
لیکن شاید اردونامہ کی کہانی میں میں نے کچھ زیادہ ہی رنگ بازی شامل کر دی ہے۔
بہرحال جو بھی ہے، مجھے اگر کچھ علم ہے تو میرا اپنی کاوشوں سے سیکھا ہوا ہے،
میں باقاعدہ طور پر کسی بھی کمپیوٹر انسٹیٹوٹ میں پڑھنے نہیں گیا ہوں، بس کچھ ایسے دوستوں سے سیکھا ہے جو یہ علم جانتے تھے۔
اور اس سیکھنے کے بعد میری آج تک یہی خواہش رہی ہے کہ میں مزید سیکھوں اور جو مجھے آتا ہے وہ میں آگے منتقل کروں۔
اس معاملے میں میں بالکل بھی کنجوس نہیں ہوں۔
اور سچ پوچھیں تو اردونامہ کی تخلیق کا میرا اولین مقصد یہی ہے کہ اپنی زبان میں لوگوں تک علم منتقل ہو سکے۔
کیونکہ ہمارے ایجوکیشن سسٹم کی سب سے بڑی خامی یہی ہے کہ بندہ گریجویٹ ہو جاتا ہے لیکن اسے ویب سائیٹس پڑھنا اور ان کا ترجمہ کرنا نہیں آتا ہے۔
میں سمجھتا ہوں کہ اگر آج ہم لوگ کمپیوٹر میں بہت پیچھے رہ چکے ہیں اس کی بڑی وجہ یہی ہے کہ ہم انگریزی سے بھاگتے ہیں اور اردو میں مواد ہمیں ملتا نہیں۔یہ میں کسی اور کی بات نہیں کر رہا ہوں میری اپنی کہانی بھی یہی ہے کہ جہاں انگریزی سامنے آئی وہی جمائیاں آنا شروع ہو گئیں، لیکن اس میں میں اپنا کم اور اپنے ایجوکیشن سسٹم کا قصور زیادہ سمجھتا ہوں۔
اب اردونامہ کا پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوئے کم ازکم میری تو پورے خلوصِ دل سے یہ کوشش ہوتی ہے کہ میں پوچھے گئے ہر اس سوال کا بالکل تشفی جواب دوں جس کا جواب مجھے معلوم ہے اور اس میں میری طرف سے کبھی کمی کا کوتاہی آپ کو کم ہی نظر آئے گی۔
لیکن پھر بھی انسان ہوں غلطیوں کا پتلا ہوں، سب سے بڑی بات میرا علم اسی کنویں تک محدود ہے جس کا میں مینڈک ہوں اس لئے باوجود پوری کوشش کے اکثر ناکام ہو جاتا ہوں۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
عطاء رفیع
کارکن
کارکن
Posts: 53
Joined: Sat Apr 30, 2011 6:36 pm
جنس:: مرد

Re: جوملہ انسٹالیشن اور کسٹمائیزیشن اردو ویڈیو ٹیوٹوریل

Post by عطاء رفیع »

میری باری میں ویڈیو پھر پرائیویٹ کردی گئی. استاد جی مہیا کردیں.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: جوملہ انسٹالیشن اور کسٹمائیزیشن اردو ویڈیو ٹیوٹوریل

Post by محمد شعیب »

لیں جی.
اب کسی اور کی ویڈیوز کی محتاجی نہیں رہی. یاسر بھائی کے مشورہ سے میں نے جوملہ سی ایم ایس کا اپنا مکمل اردو ویڈیو ٹیوٹوریل بنا لیا ہے.
اس ٹیوٹوریل میں جوملہ 1.5 کی ٹریننگ ہے. لیکن اسے مکمل دیکھنے کے بعد جوملہ 2.5 بھی انشاء اللہ آسانی سے سمجھ آ جائے گا.
اوپر کی پوسٹس میں جہاں پرانی ویڈیوز تھیں، ان کی جگہ میں نے اپنی ویڈیوز ڈال دیں. ان سب کو ایک ساتھ دیکھنے کے لئے مندرجہ ذیل لنک پر جائیں.

[link]http://www.vir-zone.com/index.php/j-v-t-1[/link]

[link]http://www.pakfiles.com/user/aikzhobi[/link]
Muhammad Abubakar
کارکن
کارکن
Posts: 17
Joined: Fri Jan 13, 2012 10:09 am
جنس:: مرد

Re: جوملہ انسٹالیشن اور کسٹمائیزیشن اردو ویڈیو ٹیوٹوریل

Post by Muhammad Abubakar »

چیک کریں دے جب ہمیں ایکسیس ملی
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: جوملہ انسٹالیشن اور کسٹمائیزیشن اردو ویڈیو ٹیوٹوریل

Post by چاند بابو »

جی شعیب بھیا چیک کریں لنک کام نہیں‌ کر رہا ہے شاید آپ نے وہ حذف کر دیا ہے.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: جوملہ انسٹالیشن اور کسٹمائیزیشن اردو ویڈیو ٹیوٹوریل

Post by محمد شعیب »

لیں جی لنکس اپڈیٹ کر دئیے. ان لنک پر تمام ویڈیوز تو نہیں ہیں لیکن کافی ساری ہیں. اگر یوٹیوب کھل جائے تو سب ویڈیوز مل جائیں گی.
Post Reply

Return to “ٹوٹیوریل”