بھیگی مسکراہٹ!

اگر آپ کالم لکھنا چاہتے ہیں یا لکھتے ہیں تو اپنی نوکِ قلم کے شہکار یہاں شئیر کریں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

بھیگی مسکراہٹ!

Post by میاں محمد اشفاق »

بھیگی مسکراہٹ
میری آنکھوں کے چمکتے آنسو اور میری بھیگی مسکراہٹ میری زندگی کا ایک جز اور ایک حصہ ہیں ۔میں جب بھی مسکرانے کی کوشش کرتا ہوں میری آنکھوں میں چھپے آنسو چھلک کر میری مسکراہٹ کو بھگو دیتے ہیں میں عام طور پر ایک خوش مزاج آدمی سمجھا جا تا ہوں ہر وقت ہنسنے مسکرانے اور قہقہے لگانے والا لیکن جب کوئی میرا دوست بنتا ہے اور میرے قریب ہوتا ہے تو بہت جلد وہ جان جاتا ہے کہ میری مسکراہٹ ایک دھوکہ ہے ایک ایسا دھوکہ جو میں دوسروں کو کم اور خود کو زیادہ دیتا ہوں میری مسکراہٹ کے بھیگنے کا سبب ایک واقع ہے ایک ایسا واقع جسے جان کر آپ بے اختیار مسکرادینگے اور پھر شاید آپ کو بھی احساس ہوگا کہ آپ کی مسکراہٹ بھی آپ کے اشکوں میں بھیگ چکی ہے یہ کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے جب میری زندگی کی گاڑی بھی عام نوجوانوں کی طرح مستی کی پٹری پر بے فکری سے رواں دوں تھی مجھے کراچی سے لاہور کا سفر در پیش تھا اور میں ٹرین میں تھا ٹرین ملکی روایت کی سختی سے پاسداری کرتے ہوئے ہمیشہ کی طرح لیٹ تھی میں سخت بوریت کے عالم میں سیٹ اور برتھ کیلئے لڑتے ہوئے لوگوں کا تماشا دیکھ رہا تھاجب اچانک میری نظر اس پر پڑی اور پہلی نظر کے پڑنے کی حالت کا تجزیہ ذہن نے تین الفاظ میں کیا خوبصورت ،معصوم ، اور حیران خوبصورت وہ تھی حیا کے زیورسے آراستہ معصومیت اسکے چہرے سے صاف جھلک رہی تھی اور نظریں ٹکرانے پر اسکی آنکھوں میں لکھی حیرت پڑھنا شاید میری غلط فہمی تھی کیوں کہ میرے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھنے کے بعد سے وہ مجھے مسلسل نظر انداز کیے ہوئے تھی اچانک مجھے احساس ہوا کے جب میں اسکی طرف متوجہ نہیں ہوتا تو وہ کن اکھیوں سے مجھے دیکھ رہی ہوتی ہے اس بات کے احساس سے ہی میری فلموں اور ڈراموں کی ماری ہوئی روح سرشار ہوگئی شاید فلموں اور ڈراموں میں دکھائی جانے والی محبتوں کی طرح مجھے بھی میری محبت مل گئی تھی اور یہ پہلی نظر کی محبت تھی۔
سارے رستے ایک دوسروں کو چپکے چپکے دیکھنے کا یہ کھیل سفر کے تمام تر ہنگاموں کے ساتھ جاری رہا اور جب سفر تمام ہوا لاہور کے اسٹیشن پر تو دل اسکو دیکھتے رہنے کی حسرت اور اس سے بچھڑنے کے خوف سے بہت بھاری لگ رہا تب اچانک ایک عجیب بات ہوئی وہ دوسری سیٹ سے آٹھ کر میرے سامنے والی سیٹ پر آئی اور مجھ سے مخاطب ہوکر گویا ہوئی میں اسکی وجود کی لرزش اور اسکی آنکھوں میں چمکتے ہوے آنسو صاف دیکھ سکتا تھا اس کے الفاظ میرے صدمے سے ڈوبتے ہووے دل پر بھاری پتھروں کی طرح پڑ رہے تھے پلیز مجھے غلط مت سمجھنا آپ کی شکل بلکل میرے اس بھائی سے ملتی ہے جو پچھلے دنوں کراچی کے ایک بم دھماکے میں انتقال کرگیامیں باوجود کوشش کے آپ کو مسسلسل دیکھنےسے خود کو باز نہیں رکھ سکی نجا نے وہ اور کیا کیا کہتی رہی اور چلی گئی۔
میرا وجود سن ہوچکا تھا ٹرین سے اترتے ہوئے لوگوں کی دھکم پیل اور شور سے جب مجھے ہوش آیا تو پلیٹ فارم پر مجھے ریسیو کرنے آیا ہوا دوست مجھے دیکھہ کر ہاتھ ہلارہا تھا میں اسکی طرف دیکھ کر جب مسکرایا تو میرے آنسو میری مسکراہٹ کو بھگو چکے تھے۔

تحریر سکندر حیات بابا
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: بھیگی مسکراہٹ!

Post by بلال احمد »

شیئرنگ کے لیے شکریہ
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “اردو کالم”