یہ کیا ہو گیا میری حب الوطنی کو کسی کی نظر کھا گئی کیا؟

اپنے ملک کے بارے میں آپ یہاں کچھ بھی شئیر کر سکتے ہیں
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

یہ کیا ہو گیا میری حب الوطنی کو کسی کی نظر کھا گئی کیا؟

Post by چاند بابو »

پچھلے دو دن سے بارش و آندھی وغیرہ کہ وجہ سے گھر کا کیبل کنکشن بند پڑا ہے اس وجہ سے نیوز چینلز تک رسائی بالکل ختم ہے، آج صبح جب اٹھا تو بھی صورتحال ویسی کی ویسی تھی، لیکن اس بات کا مجھے ہمیشہ سے کوئی افسوس نہیں ہوا بلکہ خوشی ہوتی ہے کہ نا نیوز دیکھو نا پریشانی اٹھاؤ، نا نام نہاد ٹی وی اینکرز کی لمبی لمبی سنو جن کے آخر میں اکثر یہی سمجھ آتی ہے کہ آج صبح جب ہم سو کر اٹھیں گے تو خدانخواستہ پاکستان دنیا کے نقشے پر موجود نہیں ہو گا.

میں تو اسی خوشی میں تھا کہ چلونیوز کی پریشانی ختم یعنی پریشانی ختم مگر جب شام کے وقت تھوڑی وقت گزری کے لئے اردونامہ کھولا اور پھر فیس بک پر گیا تو اسکرول کرتے کرتے ایک خبر نے میرے رونگٹھے کھڑے کر دیئے مجھے کنگ کر دیا خبر کیا تھی ایک بم تھا جو ایک میرے سر پر پھٹا اور کئی ایک زیارت ریسیڈنسی میں پھٹے.

جی خبر تھی کہ بلوچ لبریشن آرمی کے دہشت گردوں نے ریارت ریسیڈنسی کو بموں سے اڑا دیا پوری عمارت تباہ ہو گئی اور اس میں محفوظ قیمتی نوادرات جل کر خاکستر ہوگئے.
مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ اس خبر کے جواب میں کیا تبصرہ کروں اور پھر میں کوئی تبصرہ کرنے سے قاصر ہی رہا.
ابھی بھی مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہی ہے کہ کیا لکھوں مگر دل کہتا ہے کہ لکھو کچھ نا کچھ ضرور لکھو اپنے پھپھولے پھوڑو. زیارت ریسیڈنسی نہیں رہی قائد کی آخری آرامگاہ تباہ کر دی گئی وہاں موجود تاریخی فرنیچر بھی نہیں رہا قائد کی جو نشانیاں اتنے سالوں کے کچھ دلوں کو تسکین فراہم کرتی آ رہی تھیں وہ بھی نہیں رہیں.
نہیں رہیں تو کیا ہوا آخر میرا نقصان ہی کیا ہوا ہے جو مجھے اتنی فکر ہے. کیا کوئی فیس بک استعمال کرتا ہے؟ اگر کرتا ہے تو کیا بتا سکتا ہے کہ آج یا کل مسلم لیگ کے جیالوں اور پی ٹی آئی کے متوالوں نے ایک دوسرے کے خلاف کتنا کچھ لکھا، اپنی باتوں کو سچ اور دوسرے کو جھوٹا ثابت کرنے کے لئے کتنے پاپڑ بیلے میرے خیال میں کوئی نہیں بتا سکتا کیونکہ صرف ایک بندے کی فیس بک نیوز فیڈ میں ایک دن میں اتنی زیادہ ایسی پوسٹس آتی ہیں کہ انہیں گننا شاید ناممکن ہے.
مگر کیا کوئی یہ بتا سکتا ہے کہ آج فیس بک پر آپ کی نیوز فیڈ پر کتنی ایسی پوسٹس ہوئیں ان لوگوں کی طرف سے جن میں اس واقعے پر اظہار افسوس کیا گیا ہو اس کی مزمت کی گئی ہو. میری فیڈ میں اب تک ایسی صرف دو پوسٹس موجود ہیں ایک میں براہ راست بی بی سی کی خبر پر شئیر بٹن دبا کر احسان کر دیا گیا اور دوسری اردونامہ کے ایک ممبر کی تھی جو پڑھ کر مجھے فخر ہوا کہ اردونامہ پر کم ازکم ایک محب وطن ضرور موجود ہے. میں یہاں اس پوسٹ کا اقتباس ضرور دینا چاہوں کا کہ ایک محب وطن کی سوچ اس بارے میں کیا ہے اور کیا ہونی چاہئے.


[quote]میں سوچ رہا تھا کہ سارا پاکستان غم میں ڈوبا ہوا ہوگا کہ آج ہمارے پیارے قائد کی ایک یادگار کو تباہ کر دیا گیا ہے اور دل میں سوچا چلو اپنوں کے ساتھ غم بانٹتے ہیں. پر کہیں پوسٹ پہ پوسٹوں کی بارش تو کہیں آم بیچے جارہے ہیں. کہیں کوئی ایڈمن شربت بیچ رہا ہے تو کہیں تنخواہیں بڑھنے کا جشن منایا جا رہا ہے. کہیں کوئی حسینہ اپنی اداؤں پر لائک کھینچ رہی ہے. کسی کو عشق کا بخار چڑھا ہے. کہیں میچ پر شرطیں لگ رہی ہیں.
.
.
پیارے قائد اعظم! دیکھ لیا نہ آپ؟
آپ جس قوم کے نام آپ اپنی زندگی کر گئے تھے.
یہ آپ کے قابل نہیں تھی نہ ہے. شاید اسی لئے آپ کی یادگار بھی اللہ نے ہم سے واپس لے لی.

یہ لوگ جس کے قابل تھےایسے لوگ ان پر حکومت کرتے ہیں ایک آتا ہے اور ایک جاتا ہے اور ایک اپنی باری کا انتظار کرتا ہے.
.
اچھا ہوا آپ جلدی چلے گئے. ورنہ آپ کو بہت دکھ ہوتا اور واقعی آپ سوچتے میں نے جن کے لئے محنت کی تھی کیا میں نے اچھا کیا تھا آپ ان لالچی خود غرضوں کی حالت دیکھ کر شائد دوبارہ تحریک یک جا ہندوستان شروع کر دیتے .اے قائد ہم واقعی شرمندہ ہیں میرا دل رو رہا ہے چلا رہا ہے ان کی ہٹ دھرمیوں کو دیکھ کر ان کی بے وفائی کو دیکھ کر:
مگر میری آپ سے درخواست ہے آپ جنت میں جا کر پاکستان کے بارے میں مت سوچیئے گا ورنہ دکھ ہو گا دل دکھے گا بس میری دعا ہے اللہ آپ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے.. آمین
میاں محمد اشفاق[/quote]

اس ایک تحریر کے علاوہ مجھے ایسی کوئی تحریر نظر نہیں آئی جو کسی کی دل کی آواز ہو. کوئی ایسا نظر نہیں آیا جس کا دل رویا ہو.
کیوں آخر کیوں روتا دل آخر ہمارا گیا ہی کیا ہے کیا نقصان ہوا ہے ایک عمارت گری ہے ایسی عمارتیں توبیسیوں کی تعداد میں روز دھماکوں میں تباہ ہو جاتی ہیں. کچھ پرانا فرنیچر جل کر راکھ ہوا ہے ایسا فرنیچر تو اب کوئی گھروں میں رکھنا تک پسند نہیں کرتا ہے تو پھر آخر کس بات کا رونا کیوں کر رونا.

لیکن نہیں میں پھر بھی رو دیا میرا دل کرتا ہے کہ چیخیں مار مار کر روؤں، کیونکہ میرے لئے یہ گھر نہیں جلا یہ فرنیچر نہیں جلا، میرے لئے تو ایک پاکستان جل اٹھا ہے میرا قائد جل اٹھا ہے، دوقومی نظریہ جل چکا ہے. یہ ایک بہت بڑا وار ہے ہماری سوچ پر.
اگر یہ گھر میرے قائد کی نشانی تھی تو کیا وہ اس بلوچستان کی نشانی نہیں تھی، کیا بلوچستان پاکستان میں شامل نہیں ہے.
ہے بالکل ہے بلوچستان بالکل پاکستان ہے اور پاکستان بلوچستان ہے مگر نہیں ہے تو ان کا نہیں ہے جنہوں نے کا کارہائے نمایاں سرانجام دیا ہے. کیوں آخر کیا چاہتے ہیں کہ لوگ، پہلے تو ناانصافیوں کا رونا تھا اب کیا ہے اب تو ایک عام بلوچ کو اقتدار منتقل کرکے مرکز نے بلوچستان کے حقوق لوٹانے کی طرف پہلا سنگ میل نصب کر دیا ہے اب کسے تکلیف ہے، تکلیف ہے تو انہیں ہے جو یہ دیکھنا پسند نہیں کرتے کہ بلوچستان میں امن قائم ہو بلوچستان پاکستان رہے اور پاکستان بلوچستان رہے.
آج ثابت ہو گیا کہ یہ سب کچھ اپنے نہیں غیر کر رہے ہیں وہ غیر جن کی نظروں میں پہلے دن سے ہی ہمارا وجود کانٹے کی طرح کھٹکتا ہے اب ان سے برداشت نہیں ہو رہا ہے کہ وہ ہمیں ایک ہوتا دیکھیں.

لیکن کیا ہوا اب کیوں خاموش ہیں ہم سب سوشل میڈیا پر سیاسی جماعتوں کے بغیر تنخواہ ملازم اب کیوں ہماری بولتی بند ہو گئی ہے کیا ہم سب سیاسی جماعتوں کے لئے لڑنا جانتے ہیں ہماری ساری لفاظی ان سیاسی جماعتوں کے لئے ہی رہ گئی ہے کیا اس پاکستان کے لئے ہمارے پاس نا الفاظ ہیں اور نا وقت جس پاکستان کے دم سے ہی یہ سیاسی جماعتیں ہیں،

خدا کے لئے اٹھو شعور بیدار کرو نفرتیں ختم کرو عام آدمی کو بتاؤ کہ پاکستان کے اصل مسائل کیا ہیں.
مخالفت برائے مخالفت چھوڑو حکومتوں کی ٹانگیں کھینچنا بند کرو اور اپنے پاکستان کے لئے آواز اٹھاو. عوام کو بتاؤ کہ کیوں پاکستان میں حالات خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں اور وہ کون ہیں جو ایسا کرنا چاہتے ہیں، حکومتوں کو بڑھاوا دو کہ وہ سخت فیصلے کرتے وقت یاد رکھیں کہ عوامی رائے ان کے مفاد میں ہے اور وہ بلادھڑک اپنے فیصلے کر سکتے ہیں.

اٹھو اور اپنا اپنا حصہ ڈالو اس سے پہلے کہ ایک صبح اٹھیں تو پتہ چلے کہ میرا ملک زیارت ریسیڈنسی بن چکا ہے.[/color]

پیارے قائد اعظم! دیکھ لیا نہ آپ نے؟
آپ جس قوم کے نام آپ اپنی زندگی کر گئے تھے.
یہ آپ کے قابل نہیں تھی نہ ہے. شاید اسی لئے آپ کی یادگار بھی اللہ نے ہم سے واپس لے لی.

یہ لوگ جس کے قابل تھےایسے لوگ ان پر حکومت کرتے ہیں ایک آتا ہے اور ایک جاتا ہے اور ایک اپنی باری کا انتظار کرتا ہے.
.
اچھا ہوا آپ جلدی چلے گئے. ورنہ آپ کو بہت دکھ ہوتا اور واقعی آپ سوچتے میں نے جن کے لئے محنت کی تھی کیا میں نے اچھا کیا تھا آپ ان لالچی خود غرضوں کی حالت دیکھ کر شائد دوبارہ تحریک یک جا ہندوستان شروع کر دیتے .اے قائد ہم واقعی شرمندہ ہیں میرا دل رو رہا ہے چلا رہا ہے ان کی ہٹ دھرمیوں کو دیکھ کر ان کی بے وفائی کو دیکھ کر:
مگر میری آپ سے درخواست ہے آپ جنت میں جا کر پاکستان کے بارے میں مت سوچیئے گا ورنہ دکھ ہو گا دل دکھے گا بس میری دعا ہے اللہ آپ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے.. آمین
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: یہ کیا ہو گیا میری حب الوطنی کو کسی کی نظر کھا گئی کیا؟

Post by چاند بابو »

[center]Image

Image[/center]
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: یہ کیا ہو گیا میری حب الوطنی کو کسی کی نظر کھا گئی کیا؟

Post by میاں محمد اشفاق »

معافی چاہتا ہوں چاند بھائی کہنے کو بہت کچھ ہے مگر فورم اور فطرت اسکی اجازت نہیں دیتا:
اب ہمیں پاکستان کی کرنسی کو بھی جلا دینا چاہیئے تا کہ یہ قصہ مکمل طور پر ختم ہو اور ہم پھر سے کسی سیاسی پارٹی کی طرف متوجہ ہوں اور دل کھول کر پاوں جوڑ کر دوسری پارٹی کو نیچا دکھانے کی کوشش کریں!
Image
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: یہ کیا ہو گیا میری حب الوطنی کو کسی کی نظر کھا گئی کیا؟

Post by اضواء »

وطن سے محبت ایک ہر محب الوطنی کا فطری جذبہ ہوتا ہے اور وطن کی حفاظت دل و جان سے کرنے پر تیار رہتا ہے
اگر یہ جذبہ وطنیوں کے دلوں سے مر گیا تو انہیں کوئی حق نہیں کے وطن میں رہے ....

[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: یہ کیا ہو گیا میری حب الوطنی کو کسی کی نظر کھا گئی کیا؟

Post by محمد شعیب »

کوئی تبصرہ نہیں سوجھ رہا
بس آنکھیں شرم سے جھک گئیں اور دل غم کے آنسوں رویا...
سارہ چوہدری
کارکن
کارکن
Posts: 22
Joined: Sun May 05, 2013 8:36 pm
جنس:: عورت
Location: لاہور پاکستان

Re: یہ کیا ہو گیا میری حب الوطنی کو کسی کی نظر کھا گئی کیا؟

Post by سارہ چوہدری »

:( ;( بہت دلسوز واقعہ ہے اللہ ہم مسلمانوں کو عقل سلیم عطا فرمائے کہ ہم یکجا ہو سکیں اور ان دشمنوں کا مقابلہ کر سکیں
Post Reply

Return to “پاک وطن”