عربی حروف میں ویب ڈومین( بی بی سی اردو رپورٹ)

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

عربی حروف میں ویب ڈومین( بی بی سی اردو رپورٹ)

Post by شازل »

مصر دنیا کا پہلا ویب ڈومین شروع کر رہا ہے جس کا نام عربی حروف میں لکھا جائے گا۔
اس کا اعلان مصر کے وزیر برائے مواصلات نے کیا ہے۔ وزیر کے مطابق ’انٹرنیٹ اب عربی بولتا ہے۔ یہ ہمارے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔‘
پچھلے مہینے انٹرنیٹ کے نگراں ادارے ’آئکان‘ نے غیر لاطینی رسم الخط میں ویب ڈومین دینے کے حق میں ووٹ کیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد اب ویب ڈومین کے نام عربی، چینی اور دیگر رسم الخط میں لکھ جا سکیں گے۔
مصر کے وزیر مواصلات طارق کامل نے شرم الشیخ میں انٹرنیٹ گورننس سے متعلق اجلاس آئی جی پی فورم میں اس بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ عربی رسم الخط میں لکھے ہوئے اس ڈومین کے پتے کے نام کے بعد ’ڈاٹ مصر‘ لکھا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے لیے رجیسٹریشن آج رات کے بارہ بجے تک ہو سکے گی۔
مصری وزیر نے کہا کہ اس نئے ڈومین سے عربی بولنے والوں کے لیے سرمایہ کاری، ترقی اور جدیدیت کے راستے کھلیں گے۔
مصر میں کُل آبادی آٹھ کروڑ ہے جس میں سے انٹرنیٹ صارفین کی تعداد ڈیڑھ کڑور ہے۔
تاہم کئی بین الاقوامی تنظیموں نے مصر کے اس منصوبے کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ان کے مطابق ملک میں ذرائع ابلاغ پر حکومت کا بہت دباؤ رہتا ہے، سینسرشِپ عام ہے، اور بلاگ لکھنے والوں او سیاسی منحرفین کو ’سکیورٹی وجوہات‘ کی بنیاد پر حراست میں لیا جانا بھی عام ہے۔
اتوار کو صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم ’رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز‘ نے آئی جی ایف اجلاس کے مقام کے لیے مصر کے انتخاب پر بھی تنقید کی۔ ان کے بیان کے مطابق ’یہ بات حیران کن ہے کہ ایسی حکومت کو فورم کے انتظام کی ذمہ داری ملی ہے جس کا رویہ انٹرنیٹ صارفین سے جارحانہ رہا ہے۔
انٹرنیٹ گورننس فورم اقوام متحدہ نے منعقد کیا ہے اور اس میں وزاء، تاجراور انٹرنیٹ ماہرین سمیت ہزار کے قریب افراد شرکت کر رہے ہیں۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: عربی حروف میں ویب ڈومین( بی بی سی اردو رپورٹ)

Post by چاند بابو »

بہت خوب اس کامطلب ہے کہ اس میدان میں‌ مصر بازی لے جانا چاہتا ہے۔
مگر یہ ڈومین نیم کیا کسی ڈومین نے ابھی تک آفر کیئے ہیں کہ نہیں؟
اگر کیئے ہیں تو بتایئے کس نے اور ان کے کیا ریٹس ہیں؟
کیا اردونامہ کا ڈومین دستیاب ہے؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: عربی حروف میں ویب ڈومین( بی بی سی اردو رپورٹ)

Post by رضی الدین قاضی »

بہت خوب

شیئرنگ کے لیئے شکریہ ۔
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: عربی حروف میں ویب ڈومین( بی بی سی اردو رپورٹ)

Post by اعجازالحسینی »

شیئرنگ کے لیئے شکریہ ۔
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”