اب یہ خواہش ہے کہ اپنا ہمسفر کوئی نہ ہو

اپنی منتخب شاعری اس جگہ پر شئیر کیجئے
Post Reply
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

اب یہ خواہش ہے کہ اپنا ہمسفر کوئی نہ ہو

Post by اضواء »

[center]اب یہ خواہش ہے کہ اپنا ہمسفر کوئی نہ ہو

اب یہ خواہش ہے کہ اپنا ہمسفر کوئی نہ ہو
جز شبِ تنہا، شریک رہگزر کوئی نہ ہو

رات کے پچھلے پہر کی خامشی کے خوف کو
اس سے پوچھو شہر بھر میں جس کا گھر کوئی نہ ہو

یا چراغ کم نفس کو صبح تک جلنا سکھا
یا پھر ایسی شام دے جس کی سحر کوئی نہ ہو

جل رہے ہیں بام و در اور مطمئن بیٹھا ہوں میں
گھر کی بربادی سے اتنا بے خبر کوئی نہ ہو

جستجو فن کی، متاعِ فن بچانے کا خیال
پتھروں کے شہر میں بھی شیشہ گر کوئی نہ ہو

درد اتنا ہو کہ بول اٹھے سکوت شہرِ جاں
زخم ایسا دے کہ جس کا چارہ گر کوئی نہ ہو

صحبتوں کے خواب دیکھوں رات بھر محسن مگر
صبحدم آنکھیں کھلیں تو بام پر کوئی نہ ہو

محسن نقوی
Image[/center]
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: اب یہ خواہش ہے کہ اپنا ہمسفر کوئی نہ ہو

Post by میاں محمد اشفاق »

:clap: :clap: بہت‌خوب v;g
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اب یہ خواہش ہے کہ اپنا ہمسفر کوئی نہ ہو

Post by اضواء »

پسندگی پر آپ کا بہت بہت شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: اب یہ خواہش ہے کہ اپنا ہمسفر کوئی نہ ہو

Post by چاند بابو »

بہت خوب بہنا شئیرنگ کا بہت بہت شکریہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اب یہ خواہش ہے کہ اپنا ہمسفر کوئی نہ ہو

Post by اضواء »

ہمت آفزائی پر آپ کا بہت بہت شکریہ چاند بھیا ;fl;ow;er;
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
علی عامر
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 5391
Joined: Fri Mar 12, 2010 11:09 am
جنس:: مرد
Location: الشعيبہ - المملكةالعربيةالسعوديه
Contact:

Re: اب یہ خواہش ہے کہ اپنا ہمسفر کوئی نہ ہو

Post by علی عامر »

بہت شکریہ ... بہت خوب ;fl;ow;er;
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: اب یہ خواہش ہے کہ اپنا ہمسفر کوئی نہ ہو

Post by اضواء »

علی عامر wrote:بہت شکریہ ... بہت خوب ;fl;ow;er;
حوصلہ آفزائی پر آپکا بیحد شکریہ ;fl;ow;er;
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “اردو شاعری”