اے خدا

اپنے ملک کے بارے میں آپ یہاں کچھ بھی شئیر کر سکتے ہیں
Post Reply
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

اے خدا

Post by شازل »

میرے بلاگ سے ایک پرانی پوسٹ حاضر ہے
ہم موبائل کے ہاتھوں زیر ہوئے ہی تھے کہ ڈی ایس ایل کی آمد نے زیربار کرنا شروع کردیا ہے،پہلے حالت یہ ہوتی تھی کہ لڑکی لڑکے کو ملنے کے لئے خطوں کاسہارا لینا پڑتا تھا پھر اس خط کو “پوسٹ“ کرنے کے لئے کسی درمیانی سہارے کی ضرورت ہوتی تھی،جس کے ناز نخرے یوں اٹھائے جاتے کہ لیلی کی گلی کا کتا بھی شرما جائے،اب حالت یہ کہ لڑکی بیٹھے بیٹھے زرا سا چونکتی ہے اور دور جاکر موبائل پر باتیں شروع کردیتی ہے پاس بیٹھے آدمی کو زرا سا شک بھی نہیں ہوتا کہ وہ موبائل کی تھرتھراہٹ سے چونکی تھی،
اس تمہید کا مقصد کل کے واقعات ہیں جو میں آپ لوگوں کے گوش گزار کرنا چاہتا ہوں،
محلے میں میں ہی وہ واحد بندہ ہوں جس نے ڈی ایس ایل جیسی نعمت کو گلے سے لگا رکھا ہے،پہلے میں ریگولر پیکج پر تھا جس کا کل خرچ بہت بچت کرکے پندرہ سولہ سو روپے تھا پھر اس پیکج کو اسٹوڈنٹ پیکج میں تبدیل کردیا جس کا کل خرچ تقریبا ایک بزار روپے ہے، محلے کے لڑکوں کو اس کی بھنک پڑی تو انہوں نے پہلے پہل تو دبے لفظوں میں اور پھر کل باقاعدہ آکر مجھے (آفر) کی میں انہیں بھی اس “نیک کام“ میں شریک کرلوں، “نیکی“ اور پوچھ پوچھ ، لیکن مجھ جیسے “شخص“ کے بھی کچھ تحفظات تھے،حالانکہ یہ آفر کافی پرکشش تھی،اور گھر والوں کے کوسنوں سے بھی جان چھوٹ رہی تھی،مگر جناب میرے بھ اس کے باوجود کچھ تحفظات تھے،کچھ عرصہ پہلے جس لڑکی کے پاس موبائل ہوتا تھا لوگ اسے “چالو“ سمجھتے تھے مگر اب بچے بجے کے پاس موبائل ہے تو اب ان لوگوں کے خیالات میں کیا تبدیلی ہوئی اسے جاننے کا موقع نہیں مل سکا۔
ڈی ایس ایل کے بارے میں بھی کچھ اسی قسم کی کہانیاں مشہور ہیں،یعنی اب کوئی “قدغن“ نہیں، اور یہ تاثر کچھ ایسا غلط بھی نہیں، میں ان دو لڑکوں کی گفتگو اور چہروں کی “چمک“ سے اندازہ لگا لیا تھا کہ وہ کیوں پاگل ہوئے جارہے ہیں،
میری پہلے شرط یہی تھی کہ رات کے بارہ بجے کے بعد ڈی ایس ایل کو بند رکھوں گا۔ جس کا جواب انہوں نے یوں دیا کہ میری بولتی ہی بند ہوگئی،
کہا حضرت دن کو تو گھر والوں کی آم (؟) جام رہتی ہے رات کو ہی کچھ سکون رہے گا کیوں ہمار مزہ کرکرا کررہے ہو،
اگر چہ میں کوئی مذہبی بندہ نہیں ہوں کئی نمازیں بے پڑھے ہی گزر رہی ہیں اور اسی شوق کی ہی نذر ہو رہی ہیں مگر کوئی چیز ہے جو مجھے مانع رکھ رہی ہے
کیا میرے اندر کا آدمی نہیں مرا جو مجھے اوروں کے گناہ اپنے سر منڈھنے سے باز رکھ رہا ہے ،میں گومگو کی کیفیت میں ہوں کچھ سجھائی نہیں دے رہا،
اے خدا تو ہی میری مدد فرما
آمین
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: اے خدا

Post by بلال احمد »

شازل بھائی یہ تو ہوگئی پرانی پوسٹ ؟

اب اس میں کچھ اضافہ کرکے بتائیں پھر کیا کیا آپ نے ؟
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “پاک وطن”