میر ہزار خان کھوسو کو نگران وزیراعظم مقرر کر دیا گیا

اپنے ملک کے بارے میں آپ یہاں کچھ بھی شئیر کر سکتے ہیں
Post Reply
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

میر ہزار خان کھوسو کو نگران وزیراعظم مقرر کر دیا گیا

Post by چاند بابو »

پاکستان الیکشن کمیشن نے حکومت کے نامزد کردہ جسٹس ریٹائرڈ میر ہزار خان کھوسو کو ملک کا نگراں وزیراعظم مقرر کر دیا ہے۔

بطور نگراں وزیراعظم تقرری کے بعد میر ہزار خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شفاف اور غیر جانبدار انتخابات ان کی پہلی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں سے مکمل غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں گے اور امید کرتے ہیں کہ وہ بھی ان سے تعاون کریں گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کی مدت نہیں بڑھانے دیں گے جبکہ وفاقی کابینہ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ کابینہ کے ارکان کا ابھی طے نہیں ہوا ہے لیکن بارہ سے تیرہ رکنی نگراں کابینہ ہو گی۔

ملک میں سکیورٹی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ صوبائی حکومتوں کا کام ہے اور وہ ان سے مل کر اس سلسلے میں کام کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ نون، مسلم لیگ قاف، جماعت اسلامی، تحریک انصاف اور جمعیت علماء اسلام کے سربراہان نے جسٹس ریٹائرڈ میر ہزار خان کھوسو کو ملک کا نگراں وزیراعظم مقرر کرنے کے فیصلے کو قابل قبول قرار دیا ہے۔

دریں اثناء وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ہے اور وہ وزیراعظم ہاؤس سے رخصت ہو گئے ہیں۔

پاکستان کی قومی اسمبلی کی تحلیل کے آٹھ دن بعد الیکشن کمیشن نے اتوار کو ملک کے نگراں وزیراعظم کا انتخاب کیا۔

الیکشن کمیشن نے نگراں وزیر اعظم کے لیے حکومت کے نامزد کردہ ڈاکٹر عشرت حسین، جسٹس ریٹائرڈ میر ہزار خان کھوسو اور حزبِ مخالف کے نامزد امیدواروں جسٹس ریٹائرڈ ناصراسلم زاہد اور رسول بخش پلیجو کے ناموں پر غور کیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے سنیچر کو نگراں وزیراعظم کے چناؤ پر غور شروع کیا تھا لیکن کل ہی ہمیں ٹھہر جانا پڑا کیونکہ سندھ سے الیکشن کمیشن کے ممبر روشن عیسانی کو آنے میں دقت ہوئی اور وہ آج اتوار کی صبح پہنچے اور ان کی شرکت لازمی تھی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس کے بعد تمام ناموں پر بلکل کھل کر تفصیلی مشاورت کرنے کے بعد جسٹس ریٹائرڈ میر ہزار خان کھوسو کے نام کا انتخاب کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سے رکن جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی نے اختلاف کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ ناصراسلم زاہد کا نام بطور نگراں وزیراعظم دیا۔

اس سے پہلے پاکستان کی قومی اسمبلی کی تحلیل کے سات دن بعد بھی ملک کے نگراں وزیراعظم کے چناؤ کا معاملہ تاحال حل طلب رہا اور ملک کا الیکشن کمیشن اتوار کو اس بارے میں حتمی فیصلہ کیا۔

آئین کے مطابق اب ادارے کے پاس اس سلسلے میں صرف آج کا دن بچا تھا۔

پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اتوار کو حکومت کی طرف سے نگراں وزیراعظم کے لیے دیے گئے ناموں پر اپنے اعتراضات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے جبکہ حکومت کی طرف سے اپوزیشن کے امیدواروں پر اعتراضات پہلے ہی پیش ہو چکے تھے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کے مطابق کمیشن دونوں طرف کے اعتراضات کا جائزہ لے گا لیکن فیصلہ اس کا اپنا ہوگا۔

پاکستان میں سولہ مارچ کو قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد پہلے وزیراعظم اور اپوزیشن رہنما اور پھر نگراں وزیراعظم کے چناؤ کے لیے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی مشاورت کے باوجود کسی ایک نام پر اتفاق نہیں کر سکی تھی۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
علی خان
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 2628
Joined: Fri Aug 07, 2009 2:13 pm
جنس:: مرد

Re: میر ہزار خان کھوسو کو نگران وزیراعظم مقرر کر دیا گیا

Post by علی خان »

چاند بھائی.

کیا آپکو نہیں لگتا کہ پیپلز پارٹی نے یہاں بھی دھاندلی سے کام لیا ہے. کیونکہ میڈیا رپورٹس اور خود نگران وزیراعظم کے پچھلے دیئے گئے بیانات کی پیپلز پارٹی کی طرف جھکاو کا اشارہ دیتی ہیں.
میں آج زد میں ہوں خوش گماں نہ ہو
چراغ سب کے بجھیں گے ہوا کسی کی نہیں .
افتخار
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 11810
Joined: Sun Jul 20, 2008 8:58 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میر ہزار خان کھوسو کو نگران وزیراعظم مقرر کر دیا گیا

Post by افتخار »

معلومات فراہم کرنے کا بہت شکریہ،
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: میر ہزار خان کھوسو کو نگران وزیراعظم مقرر کر دیا گیا

Post by میاں محمد اشفاق »

اب یہ صاحب کیا کریں گے دیکھتے ہیں کہ ہمارے مستقبل کا کیا فیصلہ کرواتے ہیں جناب نگران وزیر اعظم صاحب
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میر ہزار خان کھوسو کو نگران وزیراعظم مقرر کر دیا گیا

Post by چاند بابو »

اشفاق علی wrote:چاند بھائی.

کیا آپکو نہیں لگتا کہ پیپلز پارٹی نے یہاں بھی دھاندلی سے کام لیا ہے. کیونکہ میڈیا رپورٹس اور خود نگران وزیراعظم کے پچھلے دیئے گئے بیانات کی پیپلز پارٹی کی طرف جھکاو کا اشارہ دیتی ہیں.
جی اشفاق بھیا میں آپ کی بات سے بالکل متفق ہوں.
ان کا پارٹی کی طرف جھکاؤ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے.
اسی لئے تو پیپلز پارٹی اپنے اس امیدوار پر ڈٹی ہوئی تھی.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: میر ہزار خان کھوسو کو نگران وزیراعظم مقرر کر دیا گیا

Post by میاں محمد اشفاق »

بھائیو مجھے الیکشن میں کافی خون خرابہ نظر آآ رہا ہے اللہ نہ کرے کیونکہ یہ بات سب لوگ جانتے ہیں کہ اس بار جو پارٹی الیکشن ہار جائے گی وہ بلکل ہی ختم ہو جائے گی پیپلز پارٹی نے کسی بھی صورت میں ن لیگ کو برداشت نہیں کرنا اور ن لیگ نے نہ تو پیپلز پارٹی اور ق لیگ،تحریک انصاف اب مشرف صاحب بھی کہیں چھوٹی موٹی کرسی ڈھونڈ ہی لیں گے پارلیمنٹ میں آنے کے لئے اسلئے اگر کسی بھی پارٹی کی سائیڈ لئے بنا اگر سوچا جائے تو یہ بات آسانی سے سمجھ آآتی ہے کہ سب پارٹیاں ن لیگ کے خلاف متحد ہیں اور اگر کسی طرح ن لیگ نہ جیت سکی تو یہ بات خارج از امکان نہیں ہے کہ ن لیگ کے خلاف بہت سے محاز کھل سکتے ہیں اور اگر نون لیگ جیت جاتی ہے تو بلاشبہ انہوں نے پچھلے پانچ سال کا غصہ اتارنا ہے اس اور ان کے اس عتاب کی زد میں تحریک انصاف،پیپلز پارٹی، ق لیگ اور ایم کیو ایم،مشرف کی پارٹی بھی شامل ہے : اس لئے ہر پارٹی ہر ممکن کوشش کرے گی کہ وہ الیکشن جیت جائے خواہ وہ کوشش جائز و ناجائز کی شکل میں بھی ہو سکتی ہے، اب صرف اس بات کا انتظار ہے کہ وقت مستقبل میں اپنی پٹاری سے کیا نکالتا ہے!!
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: میر ہزار خان کھوسو کو نگران وزیراعظم مقرر کر دیا گیا

Post by چاند بابو »

جی میاں صاحب ایسا ہی نظر آتا ہے.
بلکہ سب سے پہلے تو الیکشن سے پہلے الیکشن رکوانے کے لئے بھی کئی طاقتیں متحرک نظر آتی ہیں.
اور اگر الیکشن ہوتا نظر آتا بھی ہے تو بھی اس کا رنگ سرخ ہی نظر آتا ہے.
الیکشن سے پہلے کسی بڑے لیڈر کو مروا کر الیکشن رکوانے کی کوشش بھی کی جا سکتی ہے اور اگر ایسا نہیں ہو پاتا ہے تو پھر الیکشن کو ضرور رنگین بنایا جائے گا.

اس وقت نوازشریف کی حکومت نا تو امریکہ کے مفاد میں‌ ہے نا بھارت کے مفاد میں اور نا ہی پیپلز پارٹی یا کسی اور جماعت کے مفاد میں اس لئے امریکی مفاد کے تحفظ کی خاطر اس کے تمام تنخواہ دار ہر صورت میں نوازشریف کو الیکشن میں ہروانے یا واضح اکثریت حاصل کرنے سے روکنے کے لئے میدان عمل میں موجود ہیں اور اپنی سی کوشش کر رہے ہیں.

اب دیکھئے میدان لگتا ہے تو کیا ہوتا ہے.
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ بہتری فرمائیں. آمین.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
منور چودری
مشاق
مشاق
Posts: 1480
Joined: Mon Oct 11, 2010 1:34 pm
جنس:: مرد
Location: hong kong

Re: میر ہزار خان کھوسو کو نگران وزیراعظم مقرر کر دیا گیا

Post by منور چودری »

اس مرتبہ عمران خان کا نمبر پکا شریف برادران کے غبارے سے ہوا نکلتی جا رہی ہے کیوں کہ قادری صاب ایک نیا حربہ لے کر میدان میں آگئے ہیں دم دما دم مست ہو گا آج پی پی پی کے تین دھڑوں نے ثابت بھی کر دیا ہے کہ اس مرتبہ مار داڑ کر ہی ووٹ لینا ہے
روز آجاتا ہے وہ دردِ دل پہ دستک دینے
اک شخص کہ جسکو میں نے کھبی بھلایا ہی نہیں
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: میر ہزار خان کھوسو کو نگران وزیراعظم مقرر کر دیا گیا

Post by بلال احمد »

یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ بازی کون پلٹے گا c;om;pu;te;r;beat
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “پاک وطن”