کمپیوٹر وائرس کے خالقوں پر فردِ جرم عائد

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

کمپیوٹر وائرس کے خالقوں پر فردِ جرم عائد

Post by میاں محمد اشفاق »

Image

امریکہ میں تین افراد کو دنیا بھر میں دس لاکھ سے زائد کمپیوٹرز کو نقصان پہنچانے والے کمپیوٹر وائرس کی تخلیق اور اسے پھیلانے کے سلسلے میں فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔
وکلائے استغاثہ کا کہنا ہے کہ گوزی نامی اس وائرس کی مدد سے دو ہزار پانچ سے دو ہزار گیارہ کے درمیان لوگوں کے بینک اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات چرا کر لاکھوں ڈالر چرائے گئے۔
اس سلسلے میں روس، لٹویا اور رومانیہ سے تعلق رکھنے والے تین افراد پر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
استغاثہ کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں بینک لوٹنے والا ایسا گروپ ہے جسے نہ ہی کسی بندوق اور نہ نقاب کی ضرورت تھی۔
امریکی وکیل پریت بھڑاڑا نےنیویارک میں بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ روس سے تعلق رکھنے والے پچیس سالہ ملزم نکیتا کزمن نے مئی دو ہزار گیارہ میں اعترافِ جرم کیا تھا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دیگر دو ملزمان رومانیہ نے اٹھائیس سالہ میہائی پونیسکو اور لٹویا کے ستائیس سالہ ڈینیس کلووسس کے سلسلے میں مجرمان کے تبادلے کی کارروائی جاری ہے۔
استغاثہ کے مطابق نکیتا کزمن اور ان کے ساتھیوں نے اس وائرس کی مدد سے پچاس ملین ڈالر کا غیرقانونی منافع کمایا۔
پریت بھڑاڑا نے کہا کہ یہ مقدمہ بینکوں اور صارفین کے لیے ایک انتباہ ہے کیونکہ سائبر جرائم ہمیں لاحق بڑے خطرات میں سے ایک ہے اور یہ خطرہ جلد ٹلنے والا نہیں ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مالیاتی چوری کا یہ منصوبہ یورپ سے شروع ہوا اور پھر اس کا دائرہ امریکہ تک پھیل گیا تھا جہاں ایک مرحلے پر امریکی خلائی ادارے ناسا کے ایک سو نوے کمپیوٹر بھی اس وائرس کا نشانہ بنے تھے۔
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: کمپیوٹر وائرس کے خالقوں پر فردِ جرم عائد

Post by چاند بابو »

خبر شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: کمپیوٹر وائرس کے خالقوں پر فردِ جرم عائد

Post by اضواء »

اضافی معلومات کی شئیرنگ پر آپ کا شکریہ ......
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
محمد نبیل خان
دوست
Posts: 203
Joined: Thu Mar 22, 2012 12:07 pm
جنس:: مرد

Re: کمپیوٹر وائرس کے خالقوں پر فردِ جرم عائد

Post by محمد نبیل خان »

خبر شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: کمپیوٹر وائرس کے خالقوں پر فردِ جرم عائد

Post by محمد شعیب »

یہ کام کرنے والے یقینا ذہین لوگ ہونگے. لیکن ان کی صلاحیت غلط رخ میں استعمال ہوئی.
اب یہ معلوم کرنے کی ضرورت ہے کہ ان لوگوں نے اپنی اس خداداد صلاحیت کو مثبت طریقہ سے استعمال کر کے پیسہ کمانے کا کوئی راستہ کیوں نہیں چنا ؟
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: کمپیوٹر وائرس کے خالقوں پر فردِ جرم عائد

Post by بلال احمد »

شیئرنگ کے لیے شکریہ ;fl;ow;er; ;fl;ow;er;
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”