انٹرنیٹ ڈومین اب چینی اور عربی میں بھی

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

انٹرنیٹ ڈومین اب چینی اور عربی میں بھی

Post by شازل »

انٹرنیٹ ریگولیٹری باڈی نے غیر لاطینی رسم الخط میں بھی ویب ایڈریسز بنانے کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے آن لائن کی دنیا میں ایک اور انقلاب آنے کی توقع ہے۔
سیول کی سالانہ میٹنگ میں’انٹرنیٹ کارپوریشن فار اسائنڈ نیم اینڈ نمبرز‘ ( ایکان ) نے عربی، چینی اور دوسری زبانوں میں ڈومین نام استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
چالیس برس قبل جب انٹرنیٹ کی شروعات ہوئی تھی تب سے کسی بھی ویب ایڈریس کو لاطینی رسم الخط میں لکھا جاتا رہا ہے۔ لیکن چار عشروں بعد انٹرنیٹ میں یہ ایک بہت بڑی تبدیلی مانی جارہی ہے۔ دنیا میں ڈیڑھ ارب سے زیادہ لوگ جو انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں ان میں سے نصف سے زائد لاطینی رسم الخط کے علاوہ دوسری زبانیں استعمال کرتے ہیں۔
ایکان کے صدر روڈ بیک سٹرام نے اس تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ تبدیلی دنیا کے نصف انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے لیے ہی ضروری نہیں ہے بلکہ آدھے سے بھی زیادہ اس سے فائدہ اٹھائیں گے اور مستقبل میں انٹرنیٹ اور پھیلتا جائےگا‘۔
ایکان کا کہنا ہے کہ زبردست ٹیکنالوجی کی دستیابی کے سبب انٹرنیٹ کی دنیا میں یہ ایک بڑی تبدیلی ممکن ہوئی ہے۔ آئی ڈی این منصوبے کو دو ہزار آٹھ میں ہی منظوری مل گئی تھی لیکن دو برس سے اس پر تجربات کیے جا رہے تھے۔
[blink2]اب لوگ عربی یا چینی زبان میں بھی یو آر ایل لکھ سکھیں گے[/blink2]
اس منصوبے کے تحت ’ڈومین نیم سسٹم‘ میں تبدیلی کی جائےگی تاکہ وہ غیر لاطینی سکرپٹ کی شناخت کر کے انہیں پڑھ سکے۔
ایکان کا کہنا ہے کہ دوسری زبانوں میں انٹرنیشنل ڈومین نیم کے لیے وہ سولہ نومبر درخواستیں قبول کرنا شروع کریگا اور اگلے برس کے وسط تک پہلا ڈومین سامنے آ سکتا ہے۔ امکان ہے کہ سب سے پہلے جن زبانوں میں یہ خدمات حاصل ہوں گی اس میں سر فہرست عربی، چینی اور روسی زبانیں ہیں۔ اس کے بعد دوسری زبانوں کے متعلق بھی غور و فکر کیا جائےگا۔
امریکہ نے انٹرینٹ پر نظر رکھنے کے لیے سنہ انیس اٹھانوے میں ایکان کی بنیاد ڈالی تھی اور وہ ابھی تک اسی کے کنٹرول میں بھی تھی لیکن زبردست عالمی نکتہ چینی کے بعد اس نے گزشتہ ماہ اس پر سے اپنا کنٹرول ختم کردیا ہے۔ اب یہ ایک خود مختارہ ادارہ ہے جو عالمی انٹرنیٹ کمیونٹی کے ماتحت میں کام کرےگا۔

بشکریہ بی بی سی اردو
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: انٹرنیٹ ڈومین اب چینی اور عربی میں بھی

Post by رضی الدین قاضی »

بہت خوب !
شیئرنگ کے لیئے شکریہ شازل بھائی۔
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: انٹرنیٹ ڈومین اب چینی اور عربی میں بھی

Post by اعجازالحسینی »

شیئرنگ کے لیئے شکریہ شازل بھائی۔
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: انٹرنیٹ ڈومین اب چینی اور عربی میں بھی

Post by شازل »

پسند کرنے کا شکریہ
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: انٹرنیٹ ڈومین اب چینی اور عربی میں بھی

Post by چاند بابو »

میرے خیال میں اردو کا بھی عربی سے ہی بھلا ہو جائے گا کیونکہ غالبا عربی ڈومین نیم کے لئے بھی اعراب نہیں ہوں گے اور اردو کے اکثر ہجے وہی ہیں جو عربی کے ہیں البتہ صرف چند ایک ہجے عربی میں دستیاب نہیں ہوں گے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: انٹرنیٹ ڈومین اب چینی اور عربی میں بھی

Post by شازل »

اردو میں ڈومین کا ذکر میں نے محفل پر سنا تو تھا.
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”