انٹرنیٹ سافٹ وئر فراڈ، کروڑوں متاثر

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
علی بابا
دوست
Posts: 203
Joined: Mon May 18, 2009 11:26 pm
جنس:: مرد

انٹرنیٹ سافٹ وئر فراڈ، کروڑوں متاثر

Post by علی بابا »

انٹرنیٹ سکیورٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہزاروں افراد آن لائن سکیورٹی سے متعلق ایک خطرناک فراڈ کا نشانہ بن رہے ہیں۔

اس فراڈ کو چلانے والے جرائم پیشہ افراد کمپیوٹر صارفین کو پہلے اس انتباہ سے ڈراتے ہیں کہ ان کے کپمیوٹر کی سکیورٹی ناکام ہو چکی ہے لہذا اب ان کی تمام فائلوں کو خطرہ ہے اور اس کے بعد ان کو پاپ اپ کے ذریعے جعلی سکیورٹی سافٹ وئر ڈاون لوڈ کرنے کو کہتے ہیں۔

یہ جعلی سکیورٹی کے پاپ اپس اس طرح بنائے گئے ہیں کہ دیکھنے میں یہ مائکرو سافٹ اور دیگر معروف سکیورٹی سافٹ وئر سے ملتے جلتے ہیں۔

اس جعلی سکیورٹی وارننگ سے صارف کو انتہائی خطرے کا خوف دلایا جاتا ہے۔ کپمیوٹر اور فائلوں کی ’حفاظت‘ کے لیے نئے سافٹ وئر کی قیمت سو ڈالر تک ہو سکتی ہے۔

لیکن اس جعلی سافٹ وئر سے نہ صرف کپمیوٹر کو نقصان پہنچ سکتا ہے بلکہ اس کے ذریعے جرائم پیشہ افراد اس کمپیوٹر صارف کے کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

کمپیوٹر سکیورٹی کی کمپنی ’سیمینٹیک‘ کے مطابق پچھلے ایک سال میں چار کروڑ لوگ اس فراڈ کا شکار ہوئے ہیں۔


سیمینٹیک کی رپورٹ میں جون دو ہزار آٹھ سے جون دو ہزار نو کے عرصے کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے اس فراڈ کے دو مرحلے ہیں۔ پہلے مرحلے میں تو آپ کو ڈرا کر ایک جعلی اور غیر ضروری سافٹ وئر پرورگام بیچ دیا جاتاہے۔ لیکن دوسرا مرحلہ زیادہ خطرناک ہے کیونکہ اکثر جرائم پیشہ افراد اپ کی ذاتی فائلیں اور معلومات چرا لیتے ہیں اور ان کو ’یرغمال‘ بنا کر صارف سے پیسہ وصول کرتے ہیں۔

پولیس اور سکیورٹی اداروں کے لیے ایسے فراڈ کی تفتیش کرنا اس لیے مشکل ہے کہ اس میں پیسے کی رقم زیادہ نہیں ہوتی۔

انٹرنیٹ کے ماہرین کہتے ہیں کہ صارفین کو اس نوعیت کے فراڈ سے بچنے کے لیے بہت محتاط رہنا ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ اب زمانہ بدل چکا ہے اور پہلے جہاں انٹرنیٹ صارفین کو دیگر وائرسوں سے خطرہ تھا جن کو شرارت کے طور پر شروع کیا جاتا تھا اب جو ان کو ایسے فراڈ کا سامنا ہے جو اس لیے بہت خطرناک ہے کہ اس کے ذریعے فراڈ کرنے والے آپ کی تمام فائلوں اور خفیہ معلومات پر قابض ہو سکتا ہے۔

بشکریہ بی بی سی
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: انٹرنیٹ سافٹ وئر فراڈ، کروڑوں متاثر

Post by رضی الدین قاضی »

مفید معلومات شیئر کرنے کے لیئے بہت شکریہ علی بھائی۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: انٹرنیٹ سافٹ وئر فراڈ، کروڑوں متاثر

Post by چاند بابو »

شئیرنگ کے لئے بہت بہت شکریہ۔ میں خود ایک بار ایسے ہی ایک سافٹوئیر کا شکر ہو گیا تھا جس نے آن لائن سکین کر کے مجھے بتایا کہ میرا کمپیوٹر ہائی رسک پر ہے فورا یہ والا رجسٹری سکینر انسٹال کریں اور جب میں نے وہ انسٹال کیا تو سب کچھ ہی گڑبڑا گیا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اسوقت میرے پاس کریڈیٹ کارڈ نہیں تھا۔ :mrgreen: :mrgreen:
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: انٹرنیٹ سافٹ وئر فراڈ، کروڑوں متاثر

Post by شازل »

میں‌نے کبھی بھی ان جیسے جلتے بجھتے اشتہاروں پر توجہ نہیں کی، 8)
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”