پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی ...

کھیل کے میدان سے تازہ ترین معلومات، تبصرے اور تجزیئے ، کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، باسکٹ بال، گالف، سنوکر،کبڈی، کشتی اور بہت کچھ
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی ...

Post by محمد شعیب »

کولمبو…پاکستان نے ٹی20ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کو32 رنز سے شکست دے دی ہے۔پاکستانی اسپنرز کی بہترین کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا مقرر بیس اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پرصرف117 بنا سکا۔پاکستان کی جانب سے دیئے گئے150رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کاآغاز کچھ اچھا نہ رہا ، پاکستانی اسپنرز کے مقابلے میں آج آسٹریلوی بلے بازوں کی ایک نہ چلی، آسٹریلیا کو پہلا نقصان چوتھے اوورمیں اُٹھانا پڑا جب شین واٹسن 8رنزبنا کررضا حسن کی گیند پر ایل بھی ڈبلیو ہوئے جبکہ دوسرے اوپنرڈیوڈ وارنر بھی 8رنز بنا کرمحمد حفیظ کی گیند پر ایل بھی ڈبلیوہوگئے۔مائیک ہسسی نے پاکستانی بالرز کا مقابلہ کیااور ناقابل شکست54رنز بنائے، تاہم دوسری جانب سے کوئی دوسرا بلے بازان کا ساتھ دینے میں ناکام رہا اورآسٹریلیا کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔جارج بیلی15،کیمرون وائٹ12،گلین میکس ویل4،میتھیو ویٹ13اورپیٹ کمنس بغیر کوئی رن بنائے آوٴٹ ہوئے،مچل اسٹاک صرف ایک رن بناسکے۔سعید اجمل نے 3جبکہ رضا حسن اور محمد حفیظ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔مقررہ بیس اوورز میں سے 18اوورزاسپنرز نے کرائے جبکہ فاسٹ بالرز میں سے صرف عمر گل نے ہی دو اوورز کرائے۔شکست کے باوجود آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے جبکہ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا فیصلہ بھارت بمقابلہ جنوبی افریقا میچ کے نتیجے پر ہے۔اسپنررضاحسن مین آف دی میچ قرارپائے۔
Post Reply

Return to “کھیل کھلاڑی”