عشق کی حقیقت میری نظر میں!!!!!!!!!

اگر آپ کالم لکھنا چاہتے ہیں یا لکھتے ہیں تو اپنی نوکِ قلم کے شہکار یہاں شئیر کریں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

عشق کی حقیقت میری نظر میں!!!!!!!!!

Post by میاں محمد اشفاق »

اللہہی عشق کا صدر جہاں ہے, اس نےہی تمام مخلوق کو جوڑا جوڑا بنا کر عشق كى ڈور سے باندھ دیا دل سے دل تک راه ہوتى ہے. عاشق کے دل میں محبت تب ہی پیدا ہوتی جبکہ پہلے معشوق کے دل میں ہو لیکن عشق کے اثرات چونکہ دونوں پر جداگانہ ہیں اسلئے عشق ,عاشق کو لاغر بنا دیتا ہے اور معشوق کو تروتازہ بناتا ہے تو يہ شبہ کیا جاتا ھے كه معشوق کے دل میں عشق نہیں ھے- عشق ایسا شعلہ ھے كه جب بھڑک اٹھتا ھے تو معشوق کے سوا تمام چیزوں کو جلا دیتا ھےاور عشق آ گیا تو عقل بےچارى بے کار ھو گئی ,,, سورج نکلا تو شمع كى کوئی حقیقت نہ رہی-" محبوب کا حسن ہی عاشق کا مدارس بن گیا ہے ان كى کتاب اور درس اور سبق معشوق کا چہرہ ہوتا ہے-"مولانا جامی کا فرمان ہے کہ عشق سے منہ نہ موڑ , چا وه مجازى ہو کیونکہ وه بھی تمھیں حقیقت كى طرف لے جائے گا عشق وه وجدان ہے جس کا تعلق انسان کے باطنى احساسات کےساتھ ہے- ظاهرى حواس خمسه کو معطل کیا جاسکتاہے مگر باطنى حواس(عشق) کو روکا نہیں جا سکتا- مجنوں سے ایک بیوقوف نے کہا كه ليلى کا معمولى حسن ہے وه کالى ہے مجنوں بولا, ليلى كى صورت تو اک پیالہ ہےاور اس سے خدا اپنی شراب مجھے پلا رہا ھے- سچا عشق خدا کا راز ھے. اک عاشق سالوں سے معشوق کے وصل و ملاپ كى فکر میں تھا. اک دن معشوق بولا آج شب حجرے میں آجا اور آدھى رات تک انتظار کرنا. عاشق گرم جوشی سے حجرے میں انتظار کرنے لگا مگر اسکو نیند نے پکڑ لیا- عاشق کو نیند کیسے آ گئی ؟ دوست آدھى رات کو آیا, عاشق كى آستين پھاڑ دى, چند اخروٹ جیب میں ڈال کر چلی آئی كه تو بچۂ ھے ان سے کھیل - عاشق کو کبھی نیند نہیں آتی .عاشق اٹھا اور تمام واقعه دیکھ کر بولا معشوق آزمائش کر چکا كه میرا هجر و عشق , حرص ملاپ کے سوا کچھ نہیں یار سے فراق یا وصل کے چکر میں نه پڑ بلکہ اسكى رضا کا طالب ره كه اس کے سامنے کسی غیر کا طالب هونا افسوسناک بات ھے.کچھ لوگ زوالنون مصرى سے ملنے گئے اور بولے , ھم آپکے دوست ھیں آپکے عاشق ھیں- زوالنون مصرى نے يه سنا تو ان کو آزمانے کا ارادہ کیا- ان سے گالى گلوچ کرنے لگے اور پتھر پھینکنے لگے-وه ڈر کے مارے بھاگ گئے-حضرت هنسے اور بولے:يه کیسےدوست تھے؟ دوستوں کو جان كى فکر کب هوتى ھے؟ دوست کے ستانے سے دوست کب بھاگتا ھے؟ دوستى چهلکا ھے اور دوستى كى تکلیف اس مغز ھے دوستى كى علامت راضی برضاء رہنا ھے-عشق جنسى خواہشات و حرص سے بچاتا ھے- چھوٹی خواہشات سے بڑی خواہشات هى بچاتی ھیں , اگر جنسى گرمی چھوٹا طوفان ھے تو عشق اس سے بڑا فولاد ھے جیسے سورج نکلنے سے بلب كى روشنى مدھم پڑ جاتى ھے ایسے هى عشق کے فولاد کے سامنے جنسی گرمی ماند پڑ جاتى ھے. جس کا جامہ عشق كى وجہ سے چاک ھو جاتا ھےوه حرص اورہر عیب سے بالکل پاک ھوجاتا ھے
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: عشق کی حقیقت میری نظر میں!!!!!!!!!

Post by اضواء »

شئیرنگ پر آپ کا شکریہ
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
مبشر شاہ
کارکن
کارکن
Posts: 24
Joined: Sun Oct 18, 2009 8:51 pm

Re: عشق کی حقیقت میری نظر میں!!!!!!!!!

Post by مبشر شاہ »

مولانا جامی کا فرمان ہے کہ عشق سے منہ نہ موڑ , چا وه مجازى ہو کیونکہ وه بھی تمھیں حقیقت كى طرف لے جائے گا
مولانا جامی کا یہ فرمان کہاں‌ملے گا .
[center]یہ کش مکشِ زندگی کب تھا بازیچہ اطفال[/center]
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: عشق کی حقیقت میری نظر میں!!!!!!!!!

Post by میاں محمد اشفاق »

مبشر شاہ wrote:
مولانا جامی کا فرمان ہے کہ عشق سے منہ نہ موڑ , چا وه مجازى ہو کیونکہ وه بھی تمھیں حقیقت كى طرف لے جائے گا
مولانا جامی کا یہ فرمان کہاں‌ملے گا .
ہفت اورنگ سلسلۃ الذہب ، سلامان وابسال ، تحفۃ الاحرار ، سحبۃ الابرار ، یوسف زلیخا ، لیلی مجنوں ، فرد نامۂ سکندری
یہ مولانا جامی کی مشہور نظمیں ہیں ان میں یہ بات کئی بار دہرائی گئی ہے۔ آپ ملاحظہ کر سکتے ہیں
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: عشق کی حقیقت میری نظر میں!!!!!!!!!

Post by بلال احمد »

عمدہ شیئرنگ کیلئے شکریہ ;fl;ow;er; ;fl;ow;er;
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “اردو کالم”