کاغذ اور سیاہی سے بجلی پیدا کریں، حیرت انگیز دریافت

کمپیوٹرز ،موبائلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلق نت نئی خبریں
Post Reply
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

کاغذ اور سیاہی سے بجلی پیدا کریں، حیرت انگیز دریافت

Post by میاں محمد اشفاق »

محقیق کے مطابق ایک عام کاغذ میں عام طور پر چاندی یا کسی اورموصل دھات کو استعمال کیا جاتا ہے لہٰذا یہ طریقہ نہ صرف استعمال شدہ کاغذوں کو بہتر استعمال میں مدد دے گا بلکہ ساتھ ہی ساتھ انتہائی کم قیمت میں توانائی کو ذخیرہ کرنے کاباعث بھی بنے گا۔
کیلیفورنیا کی سٹینڈفورڈ یونیورسٹی کے محققین نے ایک تازہ رپورٹ میں کہا ہے استعمال شدہ کاغذ پر نینو ٹیوبز کی تہہ ہو تو وہ ایک بہترین بیٹری میں تبدیل ہو جاتا ہے۔نئی سائنسی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سادہ کاغذ پر سیاہی لگائی جائے اور اس کاغذ میں چاندی کی باریک تہہ ہوتو یہ کاغذ ایک سپر کنڈکٹر میں تبدیل ہو جاتا ہے۔
سائنسدانوں نے اس نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ اس طریقے سے کسی کاغذ کو کم وزن اور زیادہ فولڈایبل بھی بنایا جا سکتا ہے۔ اس طریقے کے مطابق سب سے پہلے لاکھوں انتہائی باریک تاروں کی مدد سے تیار کئے گئے ایک کاغذ کے ایک جانب سیاہی مل دی گئی۔ اس طرح پیپر کاربن ایٹموں کو بہتر طور پر ذخیرہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلیتا ہے۔ دوسری صورت میں کسی عام کاغذ پر کوئی ایسی سیاہی استعمال کی جس میں کاربن عنصر کے نینو ٹیوبز استعمال ہوں۔ نینیو ٹیوبز سے مراد کسی مادے کی تیاری میں مالیکیولوں میں لمبائی اور قطر کے درمیان تناسب ہے۔
سٹینڈ فورڈ یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں یہ تجربہ کچھ اس طرح دکھایا گیا ہے کہ پہلے تو ایک عام پیپر پر سیاہی مل دی گئی اور اس کے بعد اس کاغذ کو لیتھیم کے ایک محلوم میں ڈپ کیا گیا۔ مستقبل میں بیٹریاں کم وزن اور کم قیمت کی حامل ہوں گی
مستقبل میں بیٹریاں کم وزن اور کم کمیت کی حامل ہوں گیلیتھیم کا یہ محلول ایک الیکٹرو لائٹ تھا۔ اس محلول میں اس کاغذ کو ڈپ کرنے کی وجہ یہ تھی کہ اس کیمائی عمل سے اس کاغذ میں بیٹری کے لئے کرنٹ پیدا ہو۔ اس کے بعد اس کاغذ کو ایک اوون میں رکھا گیا اور حرارت کے باعث یہ کاغذ مکمل طور پر خشک ہوگیا۔ اس کے بعد اس کاغذ کو فولڈ کر کے اس سے چھوٹے بلب جلانے کا مظاہرہ کیا گیا۔
نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مستقبل میں اس طریقے کو استعامل کر کے سمارٹ فونز کی تیاری میں مدد ملے گی اور ساتھ ہی اس طریقے کو پینٹ ایبل اینرجی سٹوریج کے لئے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔محقیق کے مطابق ایک عام کاغذ میں عام طور پر چاندی یا کسی اور موصل دھات کو استعمال کیا جاتا ہے لہٰذا یہ طریقہ نہ صرف استعمال شدہ کاغذوں کو بہتر استعمال میں مدد دے گا بلکہ ساتھ ہی ساتھ انتہائی کم قیمت میں توانائی کو ذخیرہ کرنے کا باعث بھی بنے گا۔
اس طریقے کو مستقبل میں ہائبریڈ کاروں میں بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ اس طریقے کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس طرح تیار کی گئی بیٹری انتہائی کم وزن ہوگی۔
بشکریہ DWD
Last edited by میاں محمد اشفاق on Sat Aug 04, 2012 9:45 pm, edited 1 time in total.
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: واہ جی پاکیستان میں تو اس کی بہت ضرورت ہے

Post by چاند بابو »

کیا مطلب ہے میاں صاحب صرف ایک لائن لکھنے کے لئے الگ دھاگہ؟؟
پوسٹ کہاں ہے.
کونسے موبائل کی بات کر رہے ہیں آپ؟؟
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: واہ جی پاکیستان میں تو اس کی بہت ضرورت ہے

Post by میاں محمد اشفاق »

معافی چاہتا ہوںشائد اٹیچ کرنا بھول گیا تھا
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: واہ جی پاکیستان میں تو اس کی بہت ضرورت ہے

Post by چاند بابو »

تو اب کر دیں.
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: واہ جی پاکیستان میں تو اس کی بہت ضرورت ہے

Post by بلال احمد »

میاں محمد اشفاق wrote:معافی چاہتا ہوںشائد اٹیچ کرنا بھول گیا تھا
محترم 3 ماہ گزرجانے کے باوجود اٹیچمنٹ نہ ہوسکی be;a be;a
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: کاغذ اور سیاہی سے بجلی پیدا کریں، حیرت انگیز دریافت

Post by میاں محمد اشفاق »

وہ تو میں بھول گیا ویسے بھی آج کل میرے کمپیوٹر پر ایمج شیک نہیں شو ہو رہا ورنہ کہیں سے ڈھونڈ لاتا کچھ اور اسکی جگہ شئیر کر رہا ہوں (معذرت کے ساتھ) :tmi:
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
میاں محمد اشفاق
منتظم سوشل میڈیا
منتظم سوشل میڈیا
Posts: 6107
Joined: Thu Feb 09, 2012 6:26 pm
جنس:: مرد
Location: السعودیہ عربیہ
Contact:

Re: کاغذ اور سیاہی سے بجلی پیدا کریں، حیرت انگیز دریافت

Post by میاں محمد اشفاق »

لو جی مل گئی وہ خبر بھی
میرے بلاگ پر موجود تھی
Image
ممکن نہیں ہے مجھ سے یہ طرزِمنافقت
اے دنیا تیرے مزاج کا بندہ نہیں ہوں میں
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: کاغذ اور سیاہی سے بجلی پیدا کریں، حیرت انگیز دریافت

Post by اضواء »

نئی ایجاد کی شئیرنگ پر آپ کا شکریہ ...
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: کاغذ اور سیاہی سے بجلی پیدا کریں، حیرت انگیز دریافت

Post by بلال احمد »

شیئرنگ کیلئے شکریہ بھائی ;fl;ow;er; ;fl;ow;er;
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
Post Reply

Return to “ٹیکنالوجی نیوز”