مختلف نیٹ ورک کے اقسام

انٹرنیٹ کے بارے میں کلاسز اور ٹوٹیوریلز
Post Reply
عتیق
مشاق
مشاق
Posts: 3184
Joined: Sun Jul 18, 2010 6:52 pm
جنس:: مرد
Contact:

مختلف نیٹ ورک کے اقسام

Post by عتیق »

بسم اللہ الرحمن الرحیم
دوستوں آج ہم نیٹ ورک کے مختلف اقسام دیکھتے ہیں.کہ نیٹ ورک کتنے اقسام کے ہوتے ہیں.

LAN لوکل ایریا نیٹ ورک.
لوکل ایریا نیٹ ورک وہ ہوتا ہے جو چھوٹے پیمانے میں کیا جاتا ہو.اسے ہم لوکل ایریا نیٹ ورک کہتے ہیں.یا یو سمجھ ہیں کہ دو یا دو سے زیادہ کمپیوٹر کے آپس میں کمیونیکٹ کو ہم لوکل ایریا نیٹ ورک کہتے ہیں.جسے ایک گھر میں دو تین کمپیوٹر یا ایک آفس میں دس کمپیوٹر یا ایک کمپنی میں سو پچاس کمپیوٹر کے درمیان جو نیٹ ورک بنی ہوگی اسے ہم لوکل ایریا (لین)نیٹ ورک کہتے ہیں.

MAN مین ایریا نیٹ ورک
مین ایریا نیٹ ورک اسے کہتے ہیں جب ہم دو لوکل ایریا نیٹ ورک کو آپس میں ملاکر ایک نیٹ ورک بنا لیتے ہیں.اسے ہم مین ایریا نیٹ ورک کہتے ہیں.جسے کہ دو تین بلڈنگ میں لوکل ایریا نیٹ ورک چل رہا ہے اور ہم نے ان تینوں بلڈنگز کو آپس میں ملا کرایک نیٹ ورک میں شامل کرلیا اب یہ لوکل ایریا نیٹ ورک سے مین ایریا نیٹ ورک میں تبدیل ہوجاتا ہے.اور اس طرح مین ایریا نیٹ ورک کہلاتاہے.

WAN وین کہیں یا وائیڈ ایریا نیٹ ورک.
بڑے پیمانے میں ہونے والا نیٹ ورک وائیڈ ایریا نیٹ ورک کہلاتا ہے.یعنی ایک شہر سے دوسرے شہر ایک ملک سے دوسرے ملک جو نیٹ ورکنگ ہوگی اسے ہم وایڈ ایریا نیٹ ورک کہتے ہیں.اسے یوں سمجھ لیں کہ مین کو جب ہم آپس میں‌ ملا کرایک کرلیں تو یہ وین ایریا نیٹ ورک کہلاتا ہے.

امید ہے سمجھ آگیا ہوگا.
عتیق الرحمن
[center]لاعزۃ الابالجھاد[/center]
Post Reply

Return to “انٹرنیٹ کلاس”