☎خليل جبران☎

اردونامہ کی درسگاہ جہاں پر کھیل ہی کھیل میں کچھ سیکھنے سکھانے کا اہتمام موجود ہے۔
محمد
دوست
Posts: 403
Joined: Thu Oct 21, 2010 3:45 pm
جنس:: مرد

Re: ☎خليل جبران☎

Post by محمد »

{أضواء} wrote:
یہ دھاگہ میرا ہو یا آپ کا سب ““ ہمارا ہی ہے““ آپ کی موجودگی
اور اضافہ پر موضوع کی خوبصورتی اور معلومات
میں اضافہ ہی ہوتا ہے

بہت بہت شکریہ !!!! ہمیں مزید اور جدید کا انتظار رہیگا :inlove: :inlove:
آپ کا بھی شکریہ
محمد
دوست
Posts: 403
Joined: Thu Oct 21, 2010 3:45 pm
جنس:: مرد

Re: ☎خليل جبران☎

Post by محمد »

بلال احمد wrote: جناب محمد صاحب جب شروع ہو ہی گئے ہیں تو جب تک فیول ہے لگے رہیں.

اور جب فیول ختم ہو جائے گا تو پھک پھک کر خود ہی...... :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol:
بلال بھائی اگر قیمت یہی رہی تو فیول تو جلد ہی ختم ہو جائے گا.
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ☎خليل جبران☎

Post by بلال احمد »

محمد wrote:بلال بھائی اگر قیمت یہی رہی تو فیول تو جلد ہی ختم ہو جائے گا.
فیول نہیں غریب ختم ہوجائے گا ;( ;( ;( ;( ;( ;( ;( ;(
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
محمد
دوست
Posts: 403
Joined: Thu Oct 21, 2010 3:45 pm
جنس:: مرد

Re: ☎خليل جبران☎

Post by محمد »

[center]جس چیز کا ہمیں اشتیاق ہو اور وہ ہمیں حاصل نہ ہو..
وہ ہمارے دل کو اس چیز سے زیادہ محبوب ہوتی ہے ، جو ہمیں حاصل ہو۔
[/center]

[center]*****[/center]

[center]جس کے ساتھ تم ہنسے ہو اسے بھول سکتے ہو..
لیکن جس کے ساتھ روئے ہو اسے نہیں بھول سکتے۔
[/center]

[center]*****[/center]

[center]جو محبت روزانہ نہیں امنڈتی..
وہ روزانہ مرتی رہتی ہے۔
[/center]

[center]*****[/center]

[center]جب تم نے ہوا پر اپنا راز ظاہر کر دیا تو اب اگر
ہوا اسے درختوں پر ظاہر کر دے تو تو تم ہوا کو برا مت کہو۔
[/center]

[center]*****[/center]

[center]تم جہاں سے چاہو زمین کھود لو، خزانہ تمہیں ضرور مل جائے گا..
مگر شرط یہ ہے کہ زمین کامیابی کے یقین کے ساتھ کھودو۔
[/center]

[center]*****[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ☎خليل جبران☎

Post by اضواء »

:clap: :clap: :clap:

بہترین


آپ کا شکریہ !!!!!!!! r:o:s:e r:o:s:e
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
اعجازالحسینی
مدیر
مدیر
Posts: 10960
Joined: Sat Oct 17, 2009 12:17 pm
جنس:: مرد
Location: اللہ کی زمین
Contact:

Re: ☎خليل جبران☎

Post by اعجازالحسینی »

بہت خوب بھیا r:o:s:e r:o:s:e r:o:s:e r:o:s:e
[center]ہوا کے رخ پے چلتا ہے چراغِ آرزو اب تک
دلِ برباد میں اب بھی کسی کی یاد باقی ہے
[/center]

روابط: بلاگ|ویب سائیٹ|سکرائبڈ |ٹویٹر
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ☎خليل جبران☎

Post by بلال احمد »

عمدہ اضافہ کے لئے شکریہ بھائی جان :inlove:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
محمد
دوست
Posts: 403
Joined: Thu Oct 21, 2010 3:45 pm
جنس:: مرد

Re: ☎خليل جبران☎

Post by محمد »

آپ سب کا بہت شکریہ.
محمد
دوست
Posts: 403
Joined: Thu Oct 21, 2010 3:45 pm
جنس:: مرد

Re: ☎خليل جبران☎

Post by محمد »

[center]شاہ ِفرزانہ[/center]
کہتے ہیں کسی دور دراز ملک میں ایک بادشاہ تھا جس کے رعب و جلال کی وجہ سے لوگ اس سے خوف زدہ رہتے مگر اس کی دانش و حکمت کے سبب اس سے محبت کرتے تھے۔ شہر کے عین وسط میں شفاف اور میٹھے پانی کا ایک کنواں تھا۔ بادشاہ سمیت سارا شہر اسی کنویں کا پانی پیتا اس لیے کہ سارے شہر میں ایک ہی کنواں تھا۔
ایک رات کا ذکر ہے، سارا شہر نیند کی آغوش میں دبکا پڑا تھا کہ ایک ساحرہ چپکے سے اس شہر میں وارد ہوئی اور ایک عجیب و غریب سیال کے سات قطرے کنویں میں ڈال کر بولی "اب جو کوئی اس کنویں سے پانی پیے گا، وہ دیوانہ ہو جائے گا۔"
دوسرے روز اہل شہر نے اس کنویں کا پانی پیا اور ساحرہ کی پیش گوئی کے مطابق سبھی دیوانے ہو گئے۔بادشاہ اور اس کے وزیر نے پانی نہ پیا لذٰقا بچے رہے۔ ادھر یہ خبر گھر گھر پھیل گئی کہ بادشاہ اور وزیر دونوں دیوانے ہو گئے ہیں۔
لوگوں نے یک زبان ہو کہ کہنا شروع کیا "بادشاہ اور وزیر دونوں پاگل ہو گئے ہیں لہٰذا ہمیں دیوانہ بادشاہ چاہیے نہ دیوانہ وزیر! ہم ان دونوں سے اقتدار چھین لیں گے۔"
شام کو یہ ساری روداد بادشاہ اور وزیر کے کانوں تک بھی جا پہنچی۔ بادشاہ نے فوراً حکم دیا کہ سونے کے پیالے میں، جو اسے اپنے اباؤاجداد سے ورثت میں ملا تھا، کنویں کا پانی بھر لائیں۔ حکم کی تعمیل کی گئی اور پانی سے لبریز پیا لہ بادشاہ کے حضور پیش کیا گیا۔ بادشاہ نے پیالہ ہونٹوں سے لگایا اور دو تین گھونٹ لے کر وزیر کے ہاتھ میں دے دیا۔ وزیر نے اس کا آخری قطرہ تک پی لیا۔ یوں وہ دونوں بھی باقی لوگوں کی پاگل ہو گئے۔
جب اہل شہر تک یہ خبر پہنچی، تو وہ وفور مسرت سے ناچنے لگے۔ گھر گھر خوشی کے شادیادنے بجائے گئے کہ بادشاہ اور اس کے وزیر، دونوں کو ان کی گم شدہ عقل واپس مل گئی ہے۔

[center]*****[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ☎خليل جبران☎

Post by اضواء »

خوب صورت اضافہ پر آپ کا بیحد شکریہ r:o:s:e r:o:s:e
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ☎خليل جبران☎

Post by بلال احمد »

عمدہ اضافہ پر شکریہ :inlove: :inlove: :inlove:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: ☎خليل جبران☎

Post by نورمحمد »

h.a.h.a h.a.h.a h.a.h.a بہت خوب
محمد
دوست
Posts: 403
Joined: Thu Oct 21, 2010 3:45 pm
جنس:: مرد

Re: ☎خليل جبران☎

Post by محمد »

[center]بدبختی یہ ہے کہ میں اپنا خالی ہاتھ لوگوں کی طرف بڑھاؤں اور کوئی اس میں کچھ نہ رکھے۔
اور مایوسی یہ ہے کہ میں اپنا بھرا ہوا ہاتھ لوگوں کی جانب بڑھاؤںاور کوئی اس میں سے کچھ بھی نہ لے۔
[/center]

[center]٭٭٭٭٭[/center]
[center]کچھوے راستوں کو خرگوش سے زیادہ سمجھتے ہیں۔[/center]
[center]٭٭٭٭٭[/center]
[center]ایمان دل کی صحرا میں ایک سرسبز و شاداب قطعہ زمین ہے، جہاں فکر کے قافلے نہیں پہنچ سکتے۔[/center]
[center]٭٭٭٭٭[/center]
[center]ہمارے دلوں کے راز صرف وہی لوگ سمجھ سکتے ہیں جن کے اپنے دل رازوں سے لبریز ہیں۔[/center]
[center]٭٭٭٭٭[/center]
[center]سخاوت یہ ہے کہ اپنی استطاعت سے زیادہ دو۔
اور استغنا یہ ہے کہ اپنی ضرورت سے کم لو۔
[/center]
[center]٭٭٭٭٭[/center]
[center]سات صدیاں ہوئیں:
ایک گہری وادی سے سات کبوتراڑے اور فضا میں حلقہ بنا کر ایک سر بفلک کشیدہ، برف پوش پہاڑ کی چوٹی کا رخ کیا۔
تو ان سات آدمیوں میں سے’جو ان کی اڑان دیکھ رہے تھے‘ ایک آدمی نے کہا تھا:
"مجھے تو ساتویں کبوتر کے بازو پرایک سیاہ نقطہ نظر آتا ہے۔"
آج اسی وادی میں لوگ بیان کرتے ہیں کہ
سات سیاہ کبوتر قدیم زمانہ میں پہاڑ کی برف سے ڈھکی ہوئی چوٹی کی جانب اڑ کر گئے تھے۔
[/center]
[center]٭٭٭٭٭[/center]
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ☎خليل جبران☎

Post by اضواء »

بہت ہی خوب صورت اور قیمتی معلومات پر آپ کا بیحد شکریہ !!!!!!
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
محمد
دوست
Posts: 403
Joined: Thu Oct 21, 2010 3:45 pm
جنس:: مرد

Re: ☎خليل جبران☎

Post by محمد »

[center]حق کا سننے والا، حق کے اظہار کرنے والے سے کچھ کم نہیں ہے۔[/center]

[center]٭٭٭٭٭[/center]

[center]جب تم زندگی کے تمام اسرار حل کر چکو گے، تو موت کا شوق پیدا ہو گا۔
کیونکہ موت بھی زندگی کے رازوں میں سے ایک راز ہے۔
[/center]

[center]٭٭٭٭٭[/center]

[center]موتی سیپی میں سمندر کا ایک نظارہ ہے۔
ہیرے کوئلے میں امتداہ زمانہ کا ایک ظہور ہے۔
[/center]

[center]٭٭٭٭٭[/center]

[center]اگر تم بھوکے سامنے گاؤ گے تو وہ اپنے پیٹ سے تمہارا گانا سنے گا۔[/center]

[center]٭٭٭٭٭[/center]

[center]تم کسی شخص کے متعلق اپنی واقفیت سے بڑھ کر تو رائے قائم نہیں کر سکتے اور تمہاری واقفیت کی بساط ہی کیا ہے؟[/center]

[center]٭٭٭٭٭[/center]
نورمحمد
مشاق
مشاق
Posts: 3928
Joined: Fri Dec 03, 2010 5:35 pm
جنس:: مرد
Location: BOMBAY _ AL HIND
Contact:

Re: ☎خليل جبران☎

Post by نورمحمد »

حق کا سننے والا، حق کے اظہار کرنے والے سے کچھ کم نہیں ہے۔
v;g v;g
بنتِ آدم
کارکن
کارکن
Posts: 1
Joined: Fri Feb 03, 2012 6:20 pm
جنس:: عورت

Re: ☎خليل جبران☎

Post by بنتِ آدم »

خلیل جبران مانا کہ ایک عظیم فلاسفر تھے لیکن مجھے ان کی اس بات سے اختلاف ہے کہ ''
اگر تم کسی سے محبت کرتے ہو تو
اُسے آزاد چھوڑدو
اگرچلاجائے تو اُسے بھول جاؤ
اور اگر واپس آجائے تو اُس کی پرستیش کرو''

کیا جس سے محبت کی جاتی ہے اسے چھوڑ دینا آسان ہوتا ہے؟ :(
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: ☎خليل جبران☎

Post by چاند بابو »

میں آپ کی بات سے متفق ہوں مگر یہ تو ایک کسوٹی بتائی گئی ہے۔
اگر کوئی اس کسوٹی پر پورا اترے گا تو پھر ہی آپ کو ہو سکے گا نا۔
اگر وہ اس پر پورا نہیں اترتا ہے تو پھر وہ آپ کا کیسے ہو سکتا ہے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ☎خليل جبران☎

Post by بلال احمد »

بنتِ آدم wrote:خلیل جبران مانا کہ ایک عظیم فلاسفر تھے لیکن مجھے ان کی اس بات سے اختلاف ہے کہ ''
اگر تم کسی سے محبت کرتے ہو تو
اُسے آزاد چھوڑدو
اگرچلاجائے تو اُسے بھول جاؤ
اور اگر واپس آجائے تو اُس کی پرستیش کرو''

کیا جس سے محبت کی جاتی ہے اسے چھوڑ دینا آسان ہوتا ہے؟ :(
کسی کو چھوڑ دینا آسان نہیں‌ہوتا لیکن جب ہم محبت میں بہت آگے نکل آتے ہیں تو پھر واپسی کا تصور کیسا لگے گا آپ کے خیال میں؟؟؟ :geek: :geek:
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
اضواء
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 40424
Joined: Sun Aug 15, 2010 4:26 am
جنس:: عورت
Location: {الدمام}المملكةالعربيةالسعوديه

Re: ☎خليل جبران☎

Post by اضواء »

:clap: :clap: :clap:
[center]یہ بھی انداز ہمارے ہے تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہے تمہیں کیا معلوم[/center]
Post Reply

Return to “درسگاہ اردونامہ”