ان پیج یا کورل ڈرا میں ماسٹر پیج

مائیکروسافٹ ونڈوز اور اس پر انسٹال ہونے والے سافٹوئیرزکے مسائل پر ماہرین کے جوابات
Post Reply
لدھیانوی
کارکن
کارکن
Posts: 81
Joined: Thu Mar 17, 2011 10:38 am
جنس:: مرد
Contact:

ان پیج یا کورل ڈرا میں ماسٹر پیج

Post by لدھیانوی »

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید ہے تمام ساتھی خیریت سے ہوں گے
خاصے عرصے بعد آپ ساتھیوں سے ملاقات ہورہی ہے-
اللہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے-آمین
میں حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہید رحمۃ اللہ علیہ کی کتب کو پی ڈی ایف کی صورت میں ویب سائٹ پر اپڈیٹ کرنا چاہ رہا ہوں-
اس سلسلے میں آپ ساتھیوں کی مشاورت اور مدد کی ضرورت ہے-
میرے پاس کتب ان پیج کی صورت میں موجود ہیں-
میں نے ایک فائل اٹیچ کی ہے
Image
یہ فائل کورل ڈرا پر بنائی گئی ہے-
اور حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہید رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب اختلاف امت اور صراط مستقیم کو مکمل اس انداز میں سیٹ کیا ہے-
یہ خاصہ وقت طلب اور تھکا دینے والا تجربہ رہا
آپ ساتھیوں سے دریافت یہ کرنا ہے کہ کیا ان پیج کے کسی ورژن میں کوئی ایسا طریقہ موجود ہے کہ ہم اس طرح بارڈر اور واٹرمارک وغیرہ صرف ماسٹرپیج پر سیٹ کرکے تمام پیجز پر اپلائی کر سکیں؟
یا کورل ڈرا میں ایسا کوئی آپشن ؟
مجھے پی ڈی ایف بنانے کے لئے آپ ساتھی کس سافٹ وئیر کے استعمال کا مشورہ دیں گے؟
اس کے علاوہ مجھے اس سافٹ وئیر کی تلاش ہے جو فائل کو بک کی شکل میں بناتے ہیں کہ کلک کرنے سے پیج بک کی طرح تبدیل ہو رہا ہوتا ہے-
اس سلسلے میں اگر ساتھی رہنمائی کرسکیں تو بہت اچھا ہوگا-
جزاکم اللہ
والسلام
محمد الیاس لدھیانوی
http://fb.com/shaheedeislam
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ان پیج یا کورل ڈرا میں ماسٹر پیج

Post by محمد شعیب »

حضرت الیاس لدھیانوی صاحب !
انپیج میں ماسٹر پیج تو میں بنا لیتا ہوں لیکن اتنے خوبصورت بارڈر شاید نہ لگ سکیں. اور واٹر مارک کا بھی علم نہیں.
میرے خیال سے یہ کام کورل ڈرا یا اس قسم کے کسی اور سوفٹ‌وئر میں کرنا ہو گا.
باقی کورل سے پی ڈی ایف تو بآسانی بن جائے گا.
آپ نے آخر میں جو بات پوچھی ہے وہ سمجھ نہیں آئی .
کیا آپ ویب سائٹ‌ پر آن لائن پی ڈی ایف چلانا چاہتے ہیں ؟
لدھیانوی
کارکن
کارکن
Posts: 81
Joined: Thu Mar 17, 2011 10:38 am
جنس:: مرد
Contact:

Re: ان پیج یا کورل ڈرا میں ماسٹر پیج

Post by لدھیانوی »

شعیب بھائی! اگر ان پیج پر بارڈر لگانے کا تجربہ کرلیتے ہیں-اس کے لئے کیا طریقہ کار ہوگا-
یعنی بارڈر کس فارمیٹ میں ہونا چاہئے؟
اگر سادہ بارڈر لگ سکتا ہے تو ہم امیج رکھ کر اس طرح کی ڈیزائننگ بھی شاید لا سکیں-
کورل پر یہ کام مکمل ہونے کے بعد تو بہت بھلا معلوم ہوتا ہے-مگر خاصا وقت طلب کام ہے-
پی ڈی ایف کے لئے سافٹ وئیر شئیر کیجئے گا-
میں ویب سائٹ پر فی الحال ڈاؤن لوڈ کے لئے رکھنا چاہتا ہوں
محمد الیاس لدھیانوی
http://fb.com/shaheedeislam
بلال احمد
ناظم ویڈیو سیکشن
ناظم ویڈیو سیکشن
Posts: 11973
Joined: Sun Jun 27, 2010 7:28 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: ان پیج یا کورل ڈرا میں ماسٹر پیج

Post by بلال احمد »

کورل ڈرا میں شائد ماسٹر پیج نہیں‌ہوتا بلکہ ایک ایک کر کے سب صفحات پر ڈیزائننگ لگانی پڑتی ہے.
یا یہ بھی ہوسکتا ہے میں نے نہ پڑھا ہو اورنہ ہی ایسا ہوتے دیکھا نہ کیا.
بڑی بے چین رہتی ہے طبیعت اب میری محسن
مجھے اب قتل ہونا ہے، مگر قاتل نہیں ملتا
لدھیانوی
کارکن
کارکن
Posts: 81
Joined: Thu Mar 17, 2011 10:38 am
جنس:: مرد
Contact:

Re: ان پیج یا کورل ڈرا میں ماسٹر پیج

Post by لدھیانوی »

شعیب بھائی! بک کے انداز سے متعلق جو میں نے عرض کیا تھا،اسکی مثال یہ ہے:
http://flippingbook.com/demo/
یہ سافٹ وئیر مجھے مل گیا ہے الحمد للہ
اللہ کرے کہ یہ کارگر ثابت ہو-
محمد الیاس لدھیانوی
http://fb.com/shaheedeislam
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: ان پیج یا کورل ڈرا میں ماسٹر پیج

Post by محمد شعیب »

الیاس بھائی
میں نے اسے ڈاؤن لوڈ کیا. یہ ایکزی فائل ہے. انسٹالیشن میں ڈاٹ نیٹ کا 4.0 فریم ورک بھی انسٹال کرنے کا کہا گیا. فریم ورک کی انسٹالیشن میں کوئی ایرر آ گیا. جس کی وجہ سے سوفٹ وئر انسٹال نہیں ہو سکا.
اب یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ ایک ایکزی فائل تو ڈیسک ٹاپ اپلی کیشن کی ہوتی ہے. جبکہ ہمیں ویب اپلی کیشن بنانی ہے. یہ کس طرح ویب پر پبلش ہو گی ؟؟
zahidartist
دوست
Posts: 398
Joined: Tue Oct 25, 2011 8:54 pm
جنس:: مرد

Re: ان پیج یا کورل ڈرا میں ماسٹر پیج

Post by zahidartist »

:bismillah:; a.a لدھیانوی bahi agr app is kw book ki soort miN web sait py lana chahty ho tw
www.issuu.com use kr lo min ny b ak magazin as pr bana kr web site pr uplode kia ye
yeh dekhen
www.drnaseer.hostei.com
Jahad Is Our Way
Post Reply

Return to “مائیکروسافٹ ونڈوز اور سافٹوئیرزسوال و جواب”