لذت آشنائی- ایک تعارف

اردو نثری قلم پارے اس فورم میں ڈھونڈئے
Post Reply
محمد الطاف گوہر
کارکن
کارکن
Posts: 36
Joined: Sun Aug 16, 2009 1:05 pm

لذت آشنائی- ایک تعارف

Post by محمد الطاف گوہر »

لذت آشنائی کا یہ سلسلہ تو میرے بچپن کا ساتھی ہے، جہاں میں نے زندگی کے خوبصورت لمحو ں کو قید کیا ہوا ہے مگر اسکو لکھنے کا باقاعدہ سلسلہ گذشتہ برس 2008 ماہ رمضان المبارک میں پہلے پہل صرف پرسنل ڈائری کی شکل میں شروع کیا ،اس سوچ کے مد نظر کہ اگر کوئی پھل درخت پہ لگا پک جائے تو اسے اتار لینا چاہئے ورنہ گل سڑ جاتا ہے ، لہذا اسے باقائدہ ایک تحریر کی شکل دینی شروع کر دی، قلم تھا کہ خود بخود چلتا جاتا تھا اور روانی تھی کہ ہاتھ رکنے کا نام نہیں لیتا تھا ۔ جب اس تحریر کا نام تجویز کرنا چاہا تو جو کیفیت لکھتے ہوئے مجھے محسوس ہوتی تھی اس کو آشکار کرنے کو دل چاہا جس لذت میں میں ڈوبا ہوا رہتا ہوں اسی کو نام دے دیا، " لذت آشنائی" جس کے سامنے مجھے دنیا کی ہر لذت ہیچ لگتی ہے۔
میرے بچپن کے ساتھی ان مقامات کو اب انٹرنیٹ نے بھی قید کیا ہوا ہے؛ مصروفیات روزگار اور ذمہ داریوں کے باعث لکھنے کا سلسلہ صرف ماہ رمضان 2008 تک محدود رہا مگر اچانک ایک دن ان تحاریر جو ابھی تک فقط ذاتی ڈائیری تک محدود تھیں ان کو پبلش کروانے کی سو جھی اور اپنی ڈائری کے چند صفحات کو اقساط بنا کر اردو پوئنٹ ڈاٹ کام کو بھجوا دیا جس کے توسط سے مجھے پوری دنیا میں متعارف ہونے کا موقع ملا اور بہت زیادہ پزیرائی بھی ہوئی ؛ جسکے باعث میں اردوپوائنٹ ڈاٹ کام کا بہت زیادہ مشکور ہوں۔اسکے ساتھ ساتھ ہماری ویب ڈاٹ کام کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے اس سلسلہ کو " پراسرا بندے " کے نام سے اپنی ویب سائٹ پہ پبلیش کیا اور چند اقساط کی اک لڑی باندہ دی ؛ اسکے علاو روزنامہ " نوائے وقت-لاہور" کا مشکور ہوں جنہوں نے 2008 اکتوبر میں " ملی ایڈیشن " میں تسلسل کے ساتھ شائع کر کے مجھے ایک رائٹر کے طور پہ متعارف کروا دیا۔ جبکہ اسکا تسلسل ،گاہے بگاہے ، ابھی تک قائم ہے ؛ آج اگر دوبارہ " لذت آشنائی " کا سلسلہ شروع کیا ہے تو صرف ماہ رمضان کی برکت کے سبب سے اور ان تشنہ لبوں کو سیراب کرنے کیلئے کہ جو گزشتہ ہر تحریر پڑھنے کے بعد آنے والی قسط کا شدت سے انتظار کرتے تھے ، امید ہے کہ یہ سلسہ اس ماہ رمضان میں بھی جاری رہے گا ، ساتھ ساتھ آپکی آرا کا شدت سے انتظار رہے گا۔

شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: لذت آشنائی- ایک تعارف

Post by شازل »

بہت خوب الطاف صاحب
اب تو میں آپکی تحریروں کا بے چینی سے انتظار کرتا ہوں
کبھی میں‌بھی آپ ہی کی طرح کچھ بننا چاہتاتھا
شروع میں بچوں کی کہانیاں لکھیں جو اخبار جہاں‌میں‌قسط وار شائع ہوئیں
پھر کچھ بچوں کےدیگر رسائل میں‌شائع ہوئیں،
محمود شام صاحب کا ایک رسالہ نکلتا تھا اسمیں بھی موقع ملا،بڑوں کے لیے ظاہر ہے کہ میرے زمانے میں‌ کچھ ایسے رسالے نکلتے تھے جن کا معیار بہت پست تھا ،جواب عرض ڈائجسٹ میں‌بھی طبع آزمائی کی،
کچھ ایسی کہانیاں بھی شائع ہوئیں جن کے چھپنے کی اطلاع قارئین کے خطوط کے زریعے ملی،
بہت عرصہ مقامی اخبارات میں بھی لکھا جو کہ سیاسی کالم تھے
بہرحال آپ کو آگے بڑھتا دیکھ کر مجھے کچھ یاد آجاتا ہے
بہت شکریہ
رضی الدین قاضی
معاون خاص
معاون خاص
Posts: 13369
Joined: Sat Mar 08, 2008 8:36 pm
جنس:: مرد
Location: نیو ممبئی (انڈیا)

Re: لذت آشنائی- ایک تعارف

Post by رضی الدین قاضی »

شاندار خیالات اور خوبصورت تحریر کے لیئے بہت بہت شکریہ گوہر بھائی۔
امید ہے جاری رکھیں گے۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: لذت آشنائی- ایک تعارف

Post by چاند بابو »

بہت خوب الطاف گوہر صاحب یہ تحریر کافی دنوں سے میں دیکھتا دیکھتا چھوڑ جاتا تھا آج دیکھا تو محسوس کیا کہ غلطی پر تھا۔
بہرحال آپ کی لذت آشنائی کا انتظار رہے گا اور امید ہے کہ آپ کے تجربات احساسات محسوسات ہمارے لئے بھی بہت کارآمد ہوں گے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
محمد الطاف گوہر
کارکن
کارکن
Posts: 36
Joined: Sun Aug 16, 2009 1:05 pm

Re: لذت آشنائی- ایک تعارف

Post by محمد الطاف گوہر »

شکریہ
Post Reply

Return to “نثر”