بنگلہ دیش نے انڈیا کو شکست دے دی ..

کھیل کے میدان سے تازہ ترین معلومات، تبصرے اور تجزیئے ، کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، باسکٹ بال، گالف، سنوکر،کبڈی، کشتی اور بہت کچھ
Post Reply
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

بنگلہ دیش نے انڈیا کو شکست دے دی ..

Post by محمد شعیب »

آج ٹنڈولکر نے سنچری بنائی تو میرے دل میں خیال پیدا ہوا کہ شاید یہ میچ انڈیا ہار جائے گا. کیونکہ اکثر ایسا ہوا ہے کہ ٹنڈولکر سنچری بناتا ہے اور انڈیا ہار جاتا ہے.
پھر سوچا کہ بنگلہ دیش سے کیسے ہار سکتا ہے جبکہ ٹارگٹ 290 بھی بہت زیادہ ہے ؟؟
لیکن یہ نتیجہ دیکھ کر حیرانگی کی انتہا نہ رہی..


ميرپور (بنگلہ ديش) … بنگلہ ديش نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو 5 وکٹ سے شکست دے کر ايشيا کپ ميں پہلي کاميابي حاصل کرلي، ٹورنامنٹ کے چوتھے ميچ ميں بنگلہ ديش نے 290 رنز کا ہدف پچاس ويں اوور کي دوسري گيند پر مکمل کرليا، تميم اقبال، ظہور الاسلا اور ناصر حسين نے نصف سنچرياں اسکور کيں، سچن ٹنڈولکر کي 100 ويں سنچري بھارت کے کسي کام نہ آسکي. بھارت نے پہلے بيٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز ميں 5 وکٹ پر 289 رنز بنائے تھے. مشکل سمجھے جانے والے ہدف کے تعاقب ميں بنگلہ ديش کي پہلي وکٹ صرف 15 رنز پر گرگئي تھي تاہم تميم اقبال اور ظہور الاسلام نے دوسري وکٹ کيلئے 113 رنز کي شاندار شراکت قائم کرکے ٹيم کو فتح کي راہ دکھانے ميں اہم کردار ادا کيا. تميم 70 اور ظہور 53 رنز بناکر آو?ٹ ہوئے. تاہم ان کے بعد آنے والے ناصر حسين نے بھي جيت ميں حصہ ڈالتے ہوئے شاندار 54 رنز بنائے. آل راو?نڈر شکيب الحسن نے جارحانہ بيٹنگ کرتے ہوئے صرف 31 گيندوں پر 49 رنز بنا ئے جس کے لئے 5 چوکے اور 2 چھکے بھي لگائے وہ ايشون کي گيند پر اسٹمپ آو?ٹ ہوئے. کپتان مشفيق الرحيم بھي بھارتي بولرز پر قہر بن کر ٹوٹے اور صرف 25 گيندوں پر 3چھکوں اور اتنے ہي چوکوں کي مدد سے برق رفتار ناقابل شکست 46 رنز بناڈالے. بھارت کي جانب سے پيوش کمار نے 3 ، ايشون اور جڈيجا نے ايک ايک وکٹ لي. شکيب الحسن کو مين آف دي ميچ قرار ديا گيا.
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: بنگلہ دیش نے انڈیا کو شکست دے دی ..

Post by شازل »

سرپرائز اسے کہتے ہیں
اس دن وہ پاکستان کو شکست دیتے دیتے رہ گیا.
محمد شعیب
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 6565
Joined: Thu Jul 15, 2010 7:11 pm
جنس:: مرد
Location: پاکستان
Contact:

Re: بنگلہ دیش نے انڈیا کو شکست دے دی ..

Post by محمد شعیب »

جی ہاں شازل بھیا
پپو
ٹیم ممبر
ٹیم ممبر
Posts: 17803
Joined: Tue Mar 11, 2008 8:54 pm

Re: بنگلہ دیش نے انڈیا کو شکست دے دی ..

Post by پپو »

اس ٹورنامنٹ کا یہ اپ سیٹ ہے اور ہمیشہ کوئی نا کوئی اپ سیٹ ہوتا ہے
Post Reply

Return to “کھیل کھلاڑی”