چیف جسٹس کو این آر او کے جائزے کیلئے بڑا بینچ تشکیل دینے کا

تارہ ترین اور اہم خبریں، ہر دم رہیئے باخبر
Post Reply
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

چیف جسٹس کو این آر او کے جائزے کیلئے بڑا بینچ تشکیل دینے کا

Post by شازل »

اسلام آباد…سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے چیف جسٹس آف پاکستان کو قومی مفاہمتی آرڈیننس ، این آر او کے جائزے کے لئے عدالت کا بڑا بنچ تشکیل دینے کا مشورہ دے دیا ہے ۔ سپریم کورٹ کے جسٹس شاکراللہ جان اور جسٹس راجا فیاض پر مشتمل دو رکنی بنچ نے این آر او کے حوالے سے ایف آئی اے کے ایک سابق افسر کی بریت کے مقدمہ کی سماعت کی ، عدالت نے کہا کہ تمام این آر او ، خصوصا اس کے سیکشن سات کی تشریح اور اس آرڈیننس کے تحت زیر سماعت آنے والے مقدمات کے جائزے کے لئے سپریم کورٹ کا بڑا بنچ تشکیل دیا جانا چاہیئے ، عدالت کو بتایا گیا کہ این آر او کا سیکشن سات ، انیس سو ننانوے سے پہلے والے مقدمات سے بریت کے حوالے سے ہے ، ، عدالت نے بڑے بنچ کی تشکیل کے حوالے سے اپنا مشورہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بھجواتے ہوئے ایف آئی اے افسر کے مقدمہ کی سماعت ملتوی کردی ۔
User avatar
چاند بابو
منتظم اعلٰی
منتظم اعلٰی
Posts: 22224
Joined: Mon Feb 25, 2008 3:46 pm
جنس:: مرد
Location: بوریوالا
Contact:

Re: چیف جسٹس کو این آر او کے جائزے کیلئے بڑا بینچ تشکیل دینے کا

Post by چاند بابو »

کاش چیف جسٹس ایسا اقدام کر ہی لیں اور اس کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ بھی منظرعام پر لے آئیں اور اس رپورٹ کے مطابق قانونی کاروائی بھی ہو جائے تب تو مزہ آ جائے تب شاید میرے وطن کی زرخیز مٹی ہمارے کسان کے پیٹ بھرنے لگے تب شاید اقتدار کی خاطر بھوک بڑھانے والوں کی شامت آ جائے۔
قصور ہو تو ہمارے حساب میں لکھ جائے
محبتوں میں جو احسان ہو ، تمھارا ہو
میں اپنے حصے کے سُکھ جس کے نام کر ڈالوں
کوئی تو ہو جو مجھے اس طرح کا پیارا ہو
شازل
مشاق
مشاق
Posts: 4490
Joined: Sun Apr 12, 2009 8:48 pm
جنس:: مرد
Contact:

Re: چیف جسٹس کو این آر او کے جائزے کیلئے بڑا بینچ تشکیل دینے کا

Post by شازل »

یہ لوگ اربوں روپے ہڑپ کرگئے
اور غریب چند ہزار کےلیے رل گیا
کاش کاش کاش ... :evil:
Post Reply

Return to “تازہ ترین خبریں”