عقلی قیاس آرائی اور فلسفہ

معاشرے اور معاشرت پر مبنی تحاریر کے لئے یہاں تشریف لائیں
Post Reply
اجمل خان
کارکن
کارکن
Posts: 97
Joined: Sat Feb 21, 2015 11:45 am
جنس:: مرد
Location: Karachi

عقلی قیاس آرائی اور فلسفہ

Post by اجمل خان »

۔

عقلی قیاس آرائی اور فلسفہ



دین اسلام کی حقانیت اور نبوتِ محمدی ﷺ ثابت کرنے کیلئے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو یہود و نصاری اور مجوسی وغیرہ سے مناظرے کی ضرورت پڑتی تھی، لیکن انہوں نے کبھی بھی قرآنی دلائل سے ہٹ کر دلائل نہیں دیئے، اور نہ ہی عقلی قیاس آرائی یا کسی قدیم فلسفے کا سہارا لیا، کیونکہ انہیں اس بات کا ادراک تھا کہ یہ طریقہ کار مزید فتنوں کو جنم دے گا لیکن بعد میں آنے والے بے شمار نامی گرامی مسلم دانشوروں نے صحابہ کرام ؓ کا یہ طریقۂ کار چھوڑ کرنصوصِ قرآن سے متصادم عقلی قیاس آرائیوں اور یونانی و دیگر دیو مالائی فلسفوں سے دشمنان اسلام کے ساتھ مناظرہ کیا‘ جن میں سے زیادہ تر خود بھی فتنے میں پڑے اور امت کے ایک کثیر تعداد کو بھی فتنوں میں دھکیل دیا۔

احادیث مبارکہ کا ذخیرہ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور تابعین و تبع تابعین کی زندگیوں کا مطالعہ کرلیں کہیں بهی قرآن و سنت کے علاوہ کسی اور فلسفے کی باتیں نہیں ملے گی ...

اس لئے فتنے اور گمراہی سے بچنے کیلئے ضروری ہے (قرآن و سنت سے متصادم )عقلی قیاس آرائی اور فلسفے کے گھوڑے کو چهوڑ کر قرآن و سنت کی سیدھی سادھی پُرحکمت باتوں کو سیکها، سمجها اور ان پر عمل کیا جائے۔
جوانی کے اچھے اعمال ہی بڑھاپے کی خوشگوار یادیں بنتی ہیں
Post Reply

Return to “معاشرہ اور معاشرت”