مردانگی برائے فروخت

معاشرے اور معاشرت پر مبنی تحاریر کے لئے یہاں تشریف لائیں
Post Reply
اجمل خان
کارکن
کارکن
Posts: 97
Joined: Sat Feb 21, 2015 11:45 am
جنس:: مرد
Location: Karachi

مردانگی برائے فروخت

Post by اجمل خان »

.
اے مسلمان!

آج تیری مردانگی برائے فروخت ہے ..

ایک طرف میڈیا والے فحاشی و بے حیائی اور فطرت انسانی کو مسخ کرکے اورتیری مردانگی کو زنانہ لباس پہنا کر رقص و سرور کے ساتھ تجهے تهرکا کر تیری مردانگی کو فروخت کر رہے ہیں۔

تو دوسری طرف نیم حکیم خطرہ جان کراچی سے لے کر خیبر تک ہر اسٹیشن ‘ ہر گلی کے نکڑ پر اور ہر بوسیدہ و گندی در و دیوار پر شباب آور معجون و گولیوں کا اشتہار لگا کر تیری مردانگی کو مشکوک بنا رہا ہے۔

اور نیم ملا خطرہ ایمان تجهے مردانگی کا جوہر دکهانے کے بجائے ستر ستر حوروں کا لالچ دے کر خود کش حملے کروا کر تیری مردانگی کو ہمیشہ کیلئے فنا کر رہا ہے۔

اے مسلمان تیری غیرت کو کیا ہوا ...

آج تیری مردانگی برائے فروخت ہے۔۔۔
جوانی کے اچھے اعمال ہی بڑھاپے کی خوشگوار یادیں بنتی ہیں
Post Reply

Return to “معاشرہ اور معاشرت”