احساس ذمہ داری

معاشرے اور معاشرت پر مبنی تحاریر کے لئے یہاں تشریف لائیں
Post Reply
User avatar
محمد نور
کارکن
کارکن
Posts: 16
Joined: Wed Jan 19, 2011 9:17 pm
جنس:: مرد

احساس ذمہ داری

Post by محمد نور »

:bismillah:;
چند دن پہلے کچھ پروفیسر حضرات کے ساتھ ذاتی نوعیت کی ملاقات ہوئی ، باتوں باتوں میں ملکی مسائل کے بارے میں بھی گفتگو چل نکلی ، ایک پروفیسر صاحب کو شکایت تھی کہ لوگوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہی نہیں . پوچھا کیسے ، فرمانے لگے، زیادہ قصوروار تو علماء ہیں کہ وہ اپنی تقاریر اور خطابت کے ذریعے نہ تو عوام کو سمجھاتے ہیں اور نہ ہی کوئی عملی کام انکا نظر آتا ہے . میں نے عرض کیا جناب علماء کے تو کلیجے منہ کو آگئے لوگوں کو سمجھاتے سمجھاتے ، کہا انکا تو سارا زور ہی اپنا پیٹ پالنے میں صرف ہوتا ہے . مجھے حیرانگی اس بات پر ہوتی ہے کہ آجکل یہ فیشن بن چکا ہے کہ معاشرے کہیں بھی کوئی بھی خرابی ہو ہماری تان آکے علماء پر ہی ٹوٹتی ہے .کہ جی سارا قصور انہیں کا ہے . اب ان حضرات سے پوچھنے کی باری تھی کہ جناب آپ معاشرے کے بہترین افراد ہیں . آپ کی اور کوئی ذمہ داری نہ ہو لیکن کم از کم اتنی تو ہے کہ اپکے کالج یا یونیورسٹی کی چند کلاسز کو آپ پڑھاتے ہیں ، کیا آپ کالجز اور یونیوسٹیز میں نقل کو روک سکے ہیں ، رشوت لینے والے بھی انہی اداروں کے فارغ ہوتے ہیں ،اس معاشرے میں جھوٹے کیسز لڑنے والے وکلاء بھی تو آپ سے پڑھے ہوے ہیں ،تو آپ کی ذمہ داریاں کہاں گئیں کیا صرف دو جمع دو چار پڑھانا ہی آپ کا کام ہے ، یا یہ بھی علماء کا کام ہے کہ کالج اور یونیورسٹی آکر اسکا لیکچر بھی دیں . کسی کی ذات کو نشانہ بنانا مقصود نہیں . لیکن معاشرے میں ہر ایک کی ذمہ داریاں ہیں . دنیا کے آسان ترین کام کو لے کر نہیں بیٹھنا چاہئے کہ جی سارے فساد کی جڑ آپ ہی ہیں ، ساڈھی خیر اے . بلکہ کسی اور کو تنقید کا نشانہ بنانے کی بجائے ہر ایک اپنی ذمہ داری پوری کرے ،اگر میں بڑا بھائی ہوں ،باپ ہوں ،استاد ہوں، افسر ہوں، یا عالم ہوں تو ہر جگہ میرے الگ ذمہ داری ہے . اس کا احساس ہونا چاہئے . بجائے اسکے کہ اپنی توانائی صرف دوسروں پر انگلیاں اٹھانے میں صرف کروں
Image
Post Reply

Return to “معاشرہ اور معاشرت”